اوپو OPPO گروپ سیلفی فیچر کا حامل نیا اسمارٹ فون F3 متعارف کروا رہا ہے


 کراچی:  دنیا میں اسمارٹ فون کے کیمرے کی جدت پر کام کرنے والے صف اول کے ٹیکنالوجی ادارے اوپو (OPPO) نے اوپو F3کے نام سے جدید دو سیلفی کیمروں کا حامل اسمارٹ فون متعارف کرانے کا اعلان کیا ہے۔ اس نئے اسمارٹ فون کی بدولت صارفین بہترین سیلفی لینے کے ساتھ باآسانی گروپ سیلفی بھی لے سکیں گے۔ 

اوپو نے یکم اپریل سے پاکستان، بھارت، ویتنام، انڈونیشنیا، فلپائن اور میانمار میں اپنا اسمارٹ فون ایف 3 پلس (F3 Plus)متعارف کرایا ہے۔ اوپو ان ممالک میں گروپ سیلفی کے رجحان کو فروغ دے رہا ہے۔ نئے F3اسمارٹ فون میں بھی دو فرنٹ کیمرے ہیں۔ ایک کیمرا اپنی سیلفی لینے کے لئے ہے جبکہ دوسرا وائیڈ اینگل کیمرا گروپ سیلفیز کے لئے نصب کیا گیا ہے جس سے منظر دو گنا بڑا ہوجاتا ہے۔ F3اسمارٹ فون میں اعلیٰ کارکردگی کا حامل ہارڈویئر اور بہترین سوفٹ ویئر موجود ہے جو صارفین کو تیزرفتاری مہیا کرنے کے ساتھ روزمرہ استعمال میں آسانی فراہم کرتا ہے۔ 

اب وہ دور ماضی کا حصہ بن چکا ہے جب لوگوں کی بڑی تعداد کو تصویر کے ایک فریم میں لانے کے لئے پریشانی ہوتی تھی یا پھر کچھ چہرے فریم میں آنے سے رہ جاتے تھے یا کسی دلکش پس منظر کے ساتھ اپنی سیلفی نہیں لے پاتے تھے۔ اوپو کا ارادہ ہے کہ سفر کو آسان بنائے اور کسی سیلفی اسٹک کو ساتھ رکھے بغیر سیلفی کھینچنے کی آسانی فراہم کی جائے ۔ سیلفی رجحان کی قیادت کرتے ہوئے اور فون کیمرا کے انڈسٹری معیار کے ساتھ اس کی حالیہ سیلفی ایکسپرٹ سیریز F-Seriesمیں تصویر کی خرابی سے زیادہ سے زیادہ کم کرنے اور بیوٹیفائی فنکشن کی بدولت لوگوں کو پہلے سے زیادہ بڑے اور بہتر منظر کے ساتھ گروپ سیلفی کھینچنے کا موقع ملے گا۔ 

اوپو کے وائس پریذیڈنٹ اور انٹرنیشنل موبائل بزنس کے مینجنگ ڈائریکٹر اسکائی لی نے بتایا، ©"سیلفی اور گروپ سیلفیز سے پتہ چلتا ہے کہ لوگ بالخصوص نوجوان نسل کس طرح سے سماجی طور پر گھل مل رہی ہے اور ایک دوسرے کے ساتھ زندگی کے خوشگوار لمحات بانٹ رہے ہیں ۔ نیا F3ایک اور سیلفی ایکسپرٹ ہے جس کی بدولت سیلفیز اور گروپ سیلفیز کو مزید قدرتی، خوبصورتی کے ساتھ ڈھالا جاسکے گا اور انتہائی اہم بات یہ ہے کہ لوگوں کے ایک بڑے گروپ کی کافی آسانی سے تصویر لی جاسکے گی ۔" 

F3اسمارٹ فون کی بدولت پاکستان میں گروپ سیلفیز کی مہم کا آغاز ہوگا جس میں گروپ سیلفی لینے کا نیا رجحان پروان چڑھے گا اور لوگوں کی حوصلہ افزائی ہوگی کہ وہ گروپ سیلفیز لیکر اکھٹے خوشیاں منائیں۔ اوپو F3اگلے ماہ 3 مئی کو پاکستان کے شہر لاہور میں متعارف کرایا جائے گا۔ 

اوپو سیلفی کیمرا ٹیکنالوجی میں بہترین کارکردگی کے لئے کوشاں ہے۔ سال 2013 میں اسکے N1ماڈل نے دنیا کا پہلا گھومنے والا کیمرا متعارف کرایا تھا۔ سال 2016 میں ایف ون پلس (F1 Plus)اپنی نوعیت کی پہلی ڈیوائس تھی جس میں 16 میگا پکسل کا فرنٹ کیمرا تھا۔ اس سلسلے کو مزید آگے بڑھاتے ہوئے اوپو حیران کن ڈوئل سیلفی فرنٹ کیمرے کی ایف سیریز (F Series)کیمرے کے ہارڈ ویئر اور سیلفی فوٹو گرافی کو نئی بلندیوں تک لے جارہا ہے۔ 



0/کمنٹس:

جدید تر اس سے پرانی