کیپٹن (ر) صفدر گرفتاری کیس، سندھ حکومت کے دباؤ کے نتیجے میں آئی جی سندھ 15 روز کی چھٹی پر چلے گئے
کراچی ویب ڈیسک 20 اکتوبر 2020 : مزار قائد پر سیاسی نعرے بازی کرنے پر کیپٹن ریٹائرڈ صفدر کو گرفتار کرنے کے بعد سے آئی جی سندھ مشتاق مہر تنازعات میں گھرے ہوئے تھے، تاہم تنازعات سے بچنے کے لیے آئی جی سندھ 15 روز کے لیے چھٹی پر چلے گئے ہیں۔ کیپٹن ریٹائرڈ صفدر کی گرفتاری کے بعد سے چہ مگوئیاں کی جارہی تھیں کہ آئی جی سندھ مشتاق مہر کو کچھ دیر کے لئے اغوا کیا گیا تھا اور ان پر مریم نواز کے شوہر محمد صفدر اعوان کو گرفتاری کے لیے دباؤ ڈالا گیا تھا۔
خبر رساں ادارے کے ذرائع کے مطابق کا آئی جی سندھ کی اچانک رخصت جانے کی وجوہات سامنے نہیں آ سکی ہیں، تاہم یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ محمد صفدر اعوان کی گرفتاری اور رہائی کے بعد سے انسپکٹر جنرل سندھ پولیس مشتاق مہر شدید دباؤ میں تھے۔
ایک تبصرہ شائع کریں