ایشیاٹک پبلک ریلیشنز بہترین تعلقات عامہ کے ادارے کے طور پر APACانسائیڈر بزنس ایوارڈز 2020جیت لیا
کراچی، 16 نومبر، 2020۔ پاکستان کے سب سے پرانے اور تجربہ کار تعلقات عامہ کے ادارے ایشیاٹک پبلک ریلیشنز نیٹ ورک (پرائیویٹ) لمیٹڈ (اے پی آر) نے اے پی اے سی انسائیڈر (APAC Insider) سالانہ بزنس ایوارڈز 2020 جیت کر اہم بین الاقوامی اعزاز اپنے نام کرلیا ہے۔ بین الاقوامی ادارے اے پی اے سی انسائیڈر کی جانب سے 7 اداروں کی کارکردگی کا تفصیلی جائزہ لینے کے بعد اے پی آر کو پاکستان کے سب سے بہترین تعلقات عامہ کے ادارے کے طور پر منتخب کیا گیا۔
اے پی اے سی انسائیڈر کے ججز پینل نے عوامی سطح پر دستیاب معلومات اور اے پی اے سی انسائیڈر میں سخت اندرونی جانچ پڑتال کی بنیاد پر آزادانہ جائزہ لینے کے بعد اے پی آر کو منتخب کیا۔ اس سلسلے میں خود مختار ادارے کی جانب سے جامع تحقیق اور انتخاب کا مرحلہ میرٹ کی بنیاد پر کیا جاتا ہے اور اسکی پیش کردہ خدمات اور مہارتوں کا تفصیلی جائزہ لیا جاتا ہے۔ ایوارڈ جیتنے والے اداروں کے لئے لازم ہے کہ وہ اپنے شعبے میں مہارت کا مظاہرہ کریں، اس کے ساتھ ہی ان کے لئے صارفین کو مخلصانہ طور پر خدمات کی فراہمی اور بہترین کارکردگی کے فروغ کا عزم بھی شامل ہے۔ اس طریقہ کار سے اے پی اے سی انسائیڈر کے اس موقف کی تصدیق ہوتی ہے کہ ایوارڈ جیتنے والوں کو ووٹوں کی مقبولیت سے نہیں بلکہ انڈسٹری میں انکی خدمات اور کارکردگی کی بنیاد پر منتخب کیا جاتا ہے۔
اس اہم کامیابی کے حصول پر اے پی آر کے سی ای او زوہیر علی شریف نے کہا، "ایسا بین الاقوامی ایوارڈ جس کی بنیاد میرٹ اور شفافیت ہو اور اسکے لئے کسی قسم کی فیس کی ادائیگی نہ کرنی پڑے، اس کی جانب سے ہماری صلاحیتوں کا اعتراف ہمارے لئے حقیقی اہمیت رکھتا ہے۔ یہ کامیابی اے پی آر میں موجود تمام لوگوں سے منسوب ہے جو بلاشبہ ہماری بہترین طاقت ہیں۔ ہمیں سخت معیار سے گزرنے کے بعد منتخب کیا گیا ہے جن میں بزنس پرفارمنس، دیرپا کارکردگی، ترقی، تنوع، ترقی، نمایاں جدت اور اسٹیک ہولڈرز سے فیڈ بیک کا جائزہ شامل ہیں۔ "
گزشتہ سال پاکستانی تعلقات عامہ کے ادارہ اے پی آر کو ایشوز مینجمنٹ اینڈ کرائسز کمیونکیشنز کٹیگری میں بین الاقوامی سطح پر معروف گولڈ اسٹینڈرڈ ایوارڈ کے لئے منتخب اداروں میں شامل کیا گیا۔ اس سے قبل، اس سے قبل اے پی آر سوشل میڈیا کیمپین کٹیگری میں بین الاقوامی سطح پر معروف گولڈ سیبر ایوارڈز ساؤتھ ایشیاء بھی جیت چکا ہے۔ یہ ایوارڈ اس نے اپنے کلائنٹ کوکا۔کولا پاکستان کی ایجنسی کے طور پر دی کوکا۔کولا بک بینک کی منفرد انداز سے پی آر سرگرمی کے انعقاد پر حاصل کیا تھا جس میں فلاحی ادارے دی سٹیزن فاؤنڈیشن (ٹی سی ایف) اور دیگر فلاحی اداروں کو پسماندہ طبقے کے اسکول طالب علموں کے لئے عوام سے کتابیں جمع کرکے فراہم کی گئیں۔ اس مہم کو سوشل میڈیا پر فعال انداز سے فروغ دیا گیا اور عوام نے بھرپور انداز سے اس میں حصہ لیا۔
سال 1992سے اے پی آر ایک خود مختار تعلقات عامہ کے ادارہ کے طور پر کام کررہا ہے۔ آج اے پی آر ملک میں سب سے بڑا اور سب سے تجربہ کار تعلقات عامہ کے اداروں میں سے ایک ہے۔ یہ بین الاقوامی ادارہ ایچ پلس کے اسٹریٹجیز سے منسلک ہے۔ اسکے کراچی، لاہور اور اسلام آباد میں دفاتر قائم ہیں جبکہ کوئٹہ، ملتان اور پشاور میں اسکے نمائندے ہیں۔ اے پی آر اس وقت 15 نیشنل اور ملٹی نیشنل کاروباری اداروں اور فلاحی اداروں کو مستقبل بنیادوں پر خدمات فراہم کررہا ہے، ان کاروباری اداروں کے کام کا تعلق فوڈ و بیوریجز، کمیونکیشنز و ٹیکنالوجی، کیمیکلز و فرٹیلائزر، بینکنگ و انشورنس اور ایوی ایشن کے وسیع شعبوں پر محیط ہے۔
سال 2010 میں متعارف برطانوی اشاعتی گروپ اے آئی گلوبل میڈیا کی جانب سے اے پی اے سی انسائیڈر شائع کیا جاتا ہے۔ اب اپنے پانچویں سال میں اے پی اے سی انسائیڈر بزنس ایوارڈز ایشیا پیسفک ریجن میں بہترین کاروباری ادارے اور انفرادی کارکردگی کو سراہتا ہے۔ اس پروگرام کا آغاز ان کاروباری اداروں کی کارکردگی کو اجاگر کرنے اور ان کی کامیابیوں کے اعزاز میں کیا گیا ہے اور انہیں بہتر پیشہ ورانہ منظرنامہ میں بہترین مثالی ادارے قرار دیا جاسکتا ہے۔
ایک تبصرہ شائع کریں