گلگت بلتستان کے حالیہ انتحابات میں پی ٹی آئی کی نمایاں کامیابی پر چترال میں پاکستان تحریک انصاف کے کارکنوں نے مٹھائی بانٹ کر خوشی کا اظہار کیا۔گلگت کے لوگوں نے صحیح فیصلہ کیا۔ حاجی گل نواز سینئر رہنماء پاکستان تحریک انصاف۔
چترال(گل حماد فاروقی) گلگت بلتستان میں حالیہ انتحابات میں حکمراں جماعت پاکستان تحریک انصاف کیک نمایاں کامیابی پر چترال میں بھی پارٹی کارکنوں نے خوشی کااظہر کرکے مٹھائی بانٹی۔پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنماء حاجی گل نواز خان کے زیر صدارت پی ٹی آئی دفتر چترال میں ایک تقریب منعقد ہوئی جس میں پارٹی کے کارکنوں نے شرکت کرکے گلگت میں کپتان کے ٹیم کی کامیابی پر خوشی کا اظہار کیا۔
خالد اعظم نے اس موقع پر سینئر رہنماء حاجی گل نواز خان اور دیگر رہنماؤں کے منہ مٹھائی ڈالتے ہوئے خوشی کا اظہار کیا اور اپنی کامیابی پر جشن منایا۔ مقامی صحافیوں سے باتیں کرتے ہوئے حاجی گل نواز خان نے کہا کہ ہم گلگت بلتستان کے لوگوں کا بھی شکریہ ادا کرتے ہیں کہ انہوں نے عمران خان اور اس کے ٹیم پر بھروسہ کرتے ہوئے ان کے پارٹی کے امیدواروں کو ووٹ دیکر ان کو کامیاب بنایا۔ انہوں نے کہا کہ گلگت کے لوگ ہوشیار ہیں اور انہوں نے صحیح فیصلہ کیا اب وہاں ترقی کے راہیں کھلیں گے اور گلگت بلتستان میں ترقیاتی کاموں کا جھال بچھایا جائے گا۔
خالد اعظم نے کہا کہ ہماری محتصر نوٹس پر پارٹی کارکن پی ٹی آئی سیکرٹریٹ میں جمع ہوئے اور اپنی خوشی کا اظہار کیا۔ اس موقع پر پارٹی کارکنوں میں مٹھائی بھی تقسیم کی گئی۔
(مزید تصاویر انسٹاگرام اور فیس بک پیج پر ملاحظہ کریں)
ایک تبصرہ شائع کریں