معذور افراد کے عالمی دن پر فیس بک کا پاکستان کے' ڈیف ریچ' سکول نیٹ ورک کے ساتھ اشتراک، سماعت سے محروم طلبا فیس بک کے 'وی تھنک ڈیجیٹل' آن لائن سفیٹی سے متعلق ریسورس کئے جائیں گے
کراچی، 04 دسمبر 2020: معذور افراد کے عالمی دن پر، فیس بک نے فیملی ایجوکیشن سروسز فاؤنڈیشن (ایف ای ایس ایف) ڈیف ریچ کے ساتھ اشتراک کیا ہے، یہ ادارہ پاکستان میں سماعت سے معذور افراد کی کمیونٹی کی ضروریات کو پوری کرنے والے اسکولوں کا واحد برانچ نیٹ ورک ہے۔ ڈیف ریچ اسکول نیٹ ورک کے اندر سماعت سے محروم طلبا فیس بک کے 'وی تھنک ڈیجیٹل' آن لائن سفیٹی سے متعلق ریسورس کو اپنا سکیں گے۔
اس اہم دن کو منانے اور اس اشتراک کا اعلان کرنے کے لئے، ڈیف ریچ نے فیس بک کے ساتھ مل کر ایک ''ڈیجیٹل لٹریسی اور کنکٹیویٹی کے ذریعہ بااختیار بنانا'' کے عنوان سے ایک آن لائن گول میز کانفرنس کا انعقاد کیا۔ جس میں اس بات کو زیر بحث لایا گیا کہ آن لائن معذور افراد کے تجربے کو بہتر بنانے کے لئے کیا کیا جاسکتا ہے تاکہ وہ اپنے فائدے کے لئے انٹرنیٹ کی پوری صلاحیت کو بروئے کار لاسکیں۔
ویبینار سے خطاب کرتے ہوئے، بیگم ثمینہ عارف علوی نے کہا، ''معاشرے کے لئے اہم ہے کہ وہ مختلف معذور افراد کے لئے وسائل فراہم کریں تاکہ وہ بھی معاشرے کے قابل قدر شہری بن سکیں۔ ملک میں سول سوسائٹی کے ساتھ سرکاری اور نجی شعبے کی مشترکہ ذمہ داری ہے کہ وہ معذور افراد کی تعلیم، صحت کی دیکھ بھال اور روزگار کے مواقع تک رسائی کو آسان بنائیں۔ انہوں نے کمیونٹی کے لئے ڈیف ریچ اور فیس بک کے اشتراک کے ذریعہ کئے گئے کام کی تعریف کی، انہوں نے اس حقیقت پر زور دیا کہ ڈیجیٹل طور پر مربوط پاکستان ہر ایک کے لئے آگے بڑھنے کا ذریعہ ہے۔ ''
ڈیف ریچ اور فیس بک کی شراکت ڈیف ریچ اسکول نیٹ ورک کے اندر سماعت سے محروم طلباء کے لئے فیس بک کے ' وی تھنک ڈیجیٹل لرننگ ریسورسز ' اپنا سکیں گے۔ یہ لرننگ ریسورسز آن لائن حفاظت پر مرکوز ہیں اور کمیونیٹی کو ذمہ دار ڈیجیٹل شہری کی حیثیت سے مہارتوں سے آراستہ ڈیجیٹل دنیا کے لئے تیار شہری بنانے میں مدد فراہم کریں گے۔
فیس بک کا مقصد لوگوں کو برادری تشکیل دینے اور دنیا کو قریب لانے کی طاقت دینا ہے اور اس میں معذور افراد بھی شامل ہیں۔ ہم ڈیف ریچ کے ساتھ کام کرنے پر خوش ہیں اور ان کے طلبا کے فائدے کے لئے اپنے ڈیجیٹل لٹریسی پروگرام اردو اور سائن زبان میں دستیاب بناتے ہیں۔ یہ بات اہم ہے کہ اگر وہ صحیح ڈیجیٹل مہارتوں سے آراستہ ہیں وہ انٹرنیٹ کو محفوظ طریقے اور ذمہ داری کے ساتھ استعمال کرنے کے قابل ہونگے '' فیس بک میں کنکٹویٹی اور ایکسس پالیسی کی عالمی سربراہ، مونیکا ڈیسائی نے کہا۔
کانفرنس کے دیگر شرکا میں حسن احمد پاکستان کا پہلا ڈیف سوشل میڈیا انفلوینسر، ڈاکٹر اظہار ہاشمی، ڈائریکٹر، پی ڈبلیو ٹی ڈی (پنجاب ویلفیئر ٹرسٹ برائے معذور)، آمینہ ضیا، اقوام متحدہ کی نمائندہ، ایف ای ایس ایف کے لئے ای سی او ایس او سی، سید قاسم نوید قمر، معاون خصوصی برائے وزیراعلیٰ سندھ، ڈپارٹمنٹ آف امپاورمنٹ برائے معذور افراد سندھ، بیلا جمیل، سی ای او ادارہ تعلیم و آگاہی (آئی ٹی اے)، عمیر احمد، ایگزیکٹو ڈائریکٹر (این اوڈبلیو پی ڈی پی، ایکسبلٹی اسپیشل انٹرسٹ گروپ آف دی انٹر نیٹ سوسائیٹی پاکستان کے صدر محمد شبیر اعوان، اسورو سماراتگا، سینئر ریسرچر LIRNEasia، مونیکا ڈیسائی، گلوبل ہیڈ آف کنیکٹوٹی اینڈ ایکسیس پالیسی، فیس بک، اور سحر طارق، منیجر پالیسی، فیس بک شامل تھے۔
اس شراکت داری کے بارے میں اپنے خیالات کا تبادلہ کرتے ہوئے، فیملی ایجوکیشنل سروسز فاؤنڈیشن (ایف ای ایس ایف) کے بانی اور ڈائریکٹرز آف پروگرامز مسٹر رچرڈ گیری نے کہا، ''اس وقت پاکستان کی آبادی تقریبا 30 ملین افراد کسی نہ کسی معذور ی کا شکار ہیں۔ یہ بہت ضروری ہے کہ انہیں معاشرے میں مساوی نمائندگی دی جائے، اوراس عمل کو عملی جامہ پہنانے کے لئے ٹیکنالوجی ایک بہترین ذریعہ ہے۔اس کے لئے عمل کو یقینی بنانے کے لئے عالمی سطح پر وسیع سوشل میڈیا پلیٹ فارم فیس کے ساتھ شراکت کرنے پر خوشی ہے، اور یہ دیکھ کر خوشی بھی ہو رہی ہے کہ وہ اپنی کمیونٹی کو مزید جامع بنانے کے لئے اس قدر پرجوش ہیں۔
یہ شراکت داری پاکستان میں رسائی اور شمولیت کی حمایت کے لئے فیس بک کی وابستگی کا ایک حصہ ہے، جس کا مقصد خصوصیات اور ٹیکنالوجیز کے ذریعے تمام صارفین کے لئے ایک عظیم تجربہ فراہم کرنا ہے جس سے معذور افراد کو فیس بک سے زیادہ سے زیادہ فائدہ اٹھانے میں مدد ملتی ہے۔
ایک تبصرہ شائع کریں