اسلام آباد : موبی لنک بینک (ایم ایم بی ایل) نے مشکل معاشی حالات کے باوجود مستحکم کاروباری کارکردگی کے ساتھ سال 2023 کی پہلی سہ ماہی کے مالیاتی نتائج کا اعلان کیا ہے۔ بینک کے غیر آڈٹ شدہ مالیاتی اعداد و شمار کے مطابق اس کی آمدن میں 48 فیصد اضافہ سامنے آیا ہے۔ موبی لنک بینک نے اپنی ڈیجیٹل بینکنگ کی خدمات کی بدولت پہلے پسماندہ طبقات تک رسائی حاصل کی اور پھر اسے اپنی آمدن میں خاطر خواہ اضافہ حاصل کرنے میں مدد ملی، اسکے ساتھ ہی اسکے برانچ لیس بینکنگ کے نیٹ ورک میں بھی تیزی سے ترقی سامنے آرہی ہے۔ 2023 کی پہلی سہ ماہی میں بینک کے برانچ لیس بینکنگ کے ریونیو میں گزشتہ سال کے مقابلے میں 61 فیصد کا متاثر کن اضافہ ہوا۔
موبی لنک مائیکرو فنانس بینک،ویون (VEON) گروپ کا حصہ ہے، جو ایک عالمی ڈیجیٹل آپریٹر ہے اور سات ممالک میں بھرپور کنیکٹوٹی اور آن لائن خدمات فراہم کرتا ہے۔ ویون گروپ زیادہ سے زیادہ ڈیجیٹل شمولیت کے مواقع کے ساتھ ان ممالک میں معاشی ترقی کو فروغ دے کر لوگوں کی زندگیاں تبدیل کررہا ہے جو دنیا کی آبادی کا 8فیصد حصہ ہیں۔
ایم ایم بی ایل کے اوسط قرضوں میں بھی قابل ذکر اضافہ دیکھنے میں آیا، جس میں گزشتہ سال کے مقابلے میں 2 لاکھ 88 ہزار روپے قابل ذکر رہے۔ 2022 کی پہلی سہ ماہی میں بینک نے 2 لاکھ 3 ہزار روپے کے اوسط ٹکٹ سائز کے ساتھ قرضے تقسیم کیے، جس سے گزشتہ سال اسی عرصے کے مقابلے میں 42 فیصد اضافہ ظاہر کرتا ہے۔ 2023 کی پہلی سہ ماہی میں ایم ایم بی ایل کے منافع قبل از ٹیکس میں گزشتہ سال کی اسی مدت کے مقابلے میں 298 فیصد اضافہ ہوا۔
بینک کی کارکردگی پر اظہار خیال کرتے ہوئے ایم ایم بی ایل کے صدر اور سی ای او غضنفر عظام نے کہا، ''رواں سال کی پہلی سہ ماہی کے دوران آمدن میں غیر معمولی اضافہ بینک کی تمام کاروباری شعبوں میں مضبوط کارکردگی کا ثبوت ہے۔ ہم نے اپنے اہداف کے حصول کے لئے مستقل کوششیں کی ہیں، جن میں جدید اور جامع ڈیجیٹل مالیاتی سہولیات کی فراہمی شامل ہے جو وسیع اقسام کے صارفین کی ضروریات پوری کرتے ہیں۔ تاہم، یہ کامیابی ہمارے صارفین کی غیر متزلزل حمایت اور ہم پر اعتماد کے بغیر ممکن نہ ہوتی۔ جیسے جیسے موبی لنک بینک دوسری سہ ماہی میں داخل ہو رہا ہے، ہم اپنے تمام صارفین کو جدید بینکنگ کے حل کی فراہمی اور معیشت کی ترقی میں اپنے کردار کی ادائیگی کے لئے پرعزم ہیں۔''
بینک کی بنیادی آمدن میں گزشتہ سال کے مقابلے میں 31 فیصد اضافہ سامنے آیا۔ ایم ایم بی ایل کی کامیابی کا سہرا اسکی خاص حکمت عملی کو جاتا ہے جس میں صارفین کو مرکزی اہمیت دی جاتی ہے جس میں بینکنگ کی بلاتعطل اور سہل خدمات اجاگر کی جاتی ہیں۔ اپنے صارفین کی بڑھتی ہوئی مالی ضروریات کو ترجیح دے کر موبی لنک بینک نے نہ صرف اپنے صارفین کے اطمینان کی شرح کو بہتر بنایا ہے بلکہ بینک کی مجموعی کارکردگی میں بھی نمایاں طور پر بہتر کردار ادا کیا ہے۔ بینک کی کامیابی دیگر اداروں کے لئے ایک مثال ہے، جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ کس طرح صارفین کے اطمینان اور مالی شمولیت پر توجہ پائیدار ترقی اور منافع کا سبب بن سکتی ہے۔
ایم ایم بی ایل نے اپنے مالیاتی شمولیت کے مقاصد کو آگے بڑھانے کے لیے پاکستان میں سوئس کیپیسٹی بلڈنگ فیسیلٹی(ایس سی بی ایف) اور کیئر انٹرنیشنل سمیت مختلف اسٹیک ہولڈرز کے ساتھ اہم شراکت داری قائم کی ہے۔ ان اشتراک کے نتیجے میں بینک نے ڈیجیٹل بینکنگ اور مالیاتی مہارت کو بروئے کار لاکر جدید مصنوعات اور خدمات تیار کرنے کی صلاحیت حاصل کرلی ہے جو پسماندہ طبقات اور آبادیوں کی منفرد ضروریات کو پورا کرتی ہیں۔ اپنے باسہولت ڈیجیٹل اور مالیاتی خدمات کے پورٹ فولیو کے ذریعے ایم ایم بی ایل پاکستان بھر میں لاکھوں محروم اور پسماندہ افراد کو سہل اور قابل اعتماد بینکنگ کی خدمات فراہم کرنے کیلئے کوشاں ہے۔
ایک تبصرہ شائع کریں