کریم کی جانب سے ماس کمیوٹ سروسز کا آغاز، پاکستان میں کاروباری اداروں کو سفری اخراجات پر 40 فیصد بچت حاصل ہوگی

پاکستان میں رائیڈ ہیلنگ سروسز کی علمبردار نامور کمپنی کریم نے اپنے کریم فار بزنس(C4B) کے تحت پاکستان کے تمام بڑے شہروں میں کارپوریٹ کلائنٹس کے لیے ماس کمیوٹ کی سروس (mass-commute service )متعارف کردی۔مہنگائی میں تیزی سے ہوتے اضافے کے پیش نظر کریم کی ماس کمیوٹ سروس کمپنیوں اور کاروباروں کے لیے کارپوریٹ سفر کو سستا اور قابل رسائی بنانے میں مدد فراہم کرے گی اور اس کی بدولت سفر کی لاگت پر 40فیصد تک بچت حاصل ہوگی۔
ماس کمیوٹ سروس دراصل، 2022 میں متعارف کرائی گئی کریم کی کار پولنگ سروس سے قدرے مختلف ہے کیونکہ یہ روزانہ کی بنیاد پر 22 لوگوں کو سفر کے لیے ایک گاڑی شیئر کرنے کی سہولت فراہم کرتی ہے۔یہ سروس ہر قسم کی بڑی گاڑیوں پر مشتمل ہے جس میں ہائی ایس، ہائی جیٹس، کوسٹرز شامل ہیں اور یہ ان کمپنیوں کے لیے مثالی ہے جو اپنے ملازمین کو روزمرہ کے سفر کے لیے نقل و حمل کی سروسز فراہم کرتی ہیں اور ساتھ ہی وہ کمپنیاں بھی اس سے استفادہ کر سکتی ہیں جو شہر کے اندر اور باہر کارپوریٹ تقریبات کا اہتمام کرتی ہیں۔




کریم متعدد ویلیو ایڈڈ خصوصیات بھی فراہم کرتا ہے جس میں آپٹمائزڈ نقشوں کے حامل راستے، رابطے کے لیے مخصوص پوائنٹس تاکہ کسی بھی قسم کے سوالات یا تحفظات کو دور کیا جا سکے، پک اور ڈراپ لوکیشنز، دن اوروقت کی مناسبت سے پہلے سے طے شدہ بکنگ اور کمپنی کو بل کی فراہمی جیسے آپشن شامل ہیں۔C4B بہت سی اضافی خصوصیات اور کارپوریٹ ٹریول پیکجز فراہم کرتا ہے جو کارپوریٹ کمپنیوں کی اقدار میں اضافے کا سبب بنتی ہیں۔

کارپوریٹ کلائنٹس عموماً جن سروسز کے انتخاب کو ترجیح دیتے ہیں ان میں دور دراز یا علاقوں تک سفر کی فراہمی کی سروسز شامل ہیں جہاں سروس کام نہیں کرتی، 24/7 گاڑیوں کی کرائے پر دستیابی، Premium5 (آدھے دن) اور Premium10 (پورے دن کیلئی) گاڑی کی کرائے پر دستیابی، کارپوریٹس کو ذاتی استعمال کے لیے پروموز اورڈسکاؤنٹس، مفت ریفریشمنٹس، فیلڈ وزٹ اور کمپنی کی ضروریات کے مطابق حسب ضرورت انٹرسٹی رائیڈز جیسی سہولیات شامل ہیں۔
اس حوالے سے کریم پاکستان کے جنرل منیجر عمران سلیم نے کہا کہ ہم کمپنیوں کو اپنے ملازمین اور ساتھ کام کرنے والوں کو محفوظ، موثر اور سستی نقل و حمل کی سروسز کی فراہمی کے حوالے سے درپیش چیلنجوں کو سمجھتے ہیں۔ ہم نے اپنے کارپوریٹ صارفین اور کلائنٹس کی ضروریات کو مدنظر رکھتے ہوئے ان کی مرضی کے مطابق ایک جگہ سے دوسری جگہ سفر کے حل تیار کیے ہیں۔

ایک ساتھ بڑی تعداد میں سفر، کار پولنگ، انٹرسٹی اور پریمیئم رائیڈز جیسے حل ہمیں اپنے کلائنٹس کو بہترین تجربات کی فراہمی کے قابل بناتے ہیں۔فی الحال، C4B پاکستان بھر میں 550 سے زائد کمپنیوں کو کارپوریٹ سروسز فراہم کرتا ہے، جو اپنے گاہکوں کی مخصوص ضروریات کو پورا کرنے کے لیے ان کے حساب سے تیار کردہ سروسز پیش کرتا ہے۔ بڑی تعداد میں ملازمین کے اکٹھا سفر کی سہولت سے استفادہ کرنے والی قابل ذکر کمپنیوں میں دراز، فلائی جناح، ہمدرد لیبز، ٹرائی پیک، ٹاٹا پاکستان، جیریز ڈناٹا، مائنڈ اسٹارم اور PHI شامل ہیں۔

اسی طرح، کارپولنگ سروس کو جن کمپنیوں نے استعمال کیا ہے ان میں نیسلے، ہاؤس آف حبیب، ایئر سیال، پیکیجز، بی اے ایس ایف، صا دا پے، سیفائر، اینفراشیئر، YAP وغیرہ شامل ہیں۔ دیگر قابل ذکر C4B کلائنٹس میں جاز، پی ٹی سی ایل، فلائی جناح، اینگرو، کھاڈی، یوفون، فلپ مورس، ایل سی آئی، مائرسک، آئی بی اے، اے کے یو، ڈیسکون اور کے الیکٹرک شامل ہیں۔

0/کمنٹس:

جدید تر اس سے پرانی