زونگ فورجی اور ریسورس لنکڈ میں ڈیجیٹل کنیکٹیویٹی سلوشنز کے ذریعے پاکستان کے کارپوریٹ سیکٹر کو بااختیار بنانے کا معاہدہ

اسلام آباد :
پاکستان کی معروف ٹیلی کمیونیکیشن کمپنی زونگ 4G نے ریسورس مینجمنٹ کے معروف نام ریسورس لنکڈ کے ساتھ اشراکت داری کا اعلان کیا ہے۔ معاہدے کے تحت، زونگ 4G،ریسورس لنکڈکے ساتھ ساتھ اس کے نئے اسٹارٹ اپ Snapp I/O کو بھی کارپوریٹ وائس، ڈیٹا اور اپنی مرضی کے انٹرپرائز سلوشنز کی پراڈکٹ فراہم کرے گاجو اسے ڈیجیٹل طریقے سے روزمرہ آپریشنز کے قابل بنائیں گی۔

زونگ 4G کے بزنس سالوشنز، کمپنیوں کو ڈیجیٹلائز کرنے اور ان کی کارکردگی اور نگرانی کو اپ گریڈ کرنے میں مدد کے لیے جدید ترین سروسزفراہم کرتے ہیں۔ ریسورس لنکڈ کے ساتھ یہ شراکت داری پاکستانی کارپوریٹ سیکٹر میں ڈیجیٹلائزیشن اور آٹومیشن کی حمایت کے لیے زونگ 4G کے عزم کا ثبوت ہے۔

زونگ فورجی اور ریسورس لنکڈ میں ڈیجیٹل کنیکٹیویٹی سلوشنز کے ذریعے پاکستان کے کارپوریٹ سیکٹر کو بااختیار بنانے کا معاہدہ

زونگ 4Gکے ڈائریکٹر GCSS فاروق رضا خان نے کہا کہ،”ہم اپنے 'لیڈ دی ڈیجیٹل انوویشن' وژن کے تحت ہمیشہ ڈیجیٹلائزیشن اور آٹومیشن کے فروغ پر توجہ دیتے آرہے ہیں۔ انڈسٹری کی موجودہ صورتحال میں ڈیجیٹلائزیشن بہت ضروری ہے اورزونگ 4G پاکستان میں کارپوریٹ اداروں کو وسیع پیمانے پر کوریج فراہم کرنے اور ڈیجیٹل کی سہولیات دینے کرنے کے لیے اپنے انفراسٹرکچر کومزید وسعت دینے پر سرمایہ کاری کر رہا ہے۔

ریسورس لنکڈ کے چیف ایگزیکٹیو آفیسر عدیل رشید نے ڈیجیٹلائزیشن کی اہمیت پر زور دیا اور مستقبل میں بزنس کی ترقی کے لیے اپنے منصوبہ کے بارے میں بتایا۔انہوں نے ان اثرات پر بھی روشنی ڈالی جو بنیادی تکنیکی تبدیلیاں عمل میں لا سکتے ہیں اور کس طرح زونگ4Gکی معاونت ریسورس لنکڈ اور اس کے پارٹنر Snapp I/O  پرائیویٹ لمیٹڈجیسے پلیٹ فارم کے لیے بلاتعطل کاروباری تسلسل کو آسان بنائے گی۔


زونگ 4G اور ریسورس لنکڈ کے درمیان شراکت داری کا مقصد پاکستان میں کارپوریٹ سیکٹر کو بغیر کسی رکاوٹ کے رابطہ اور کنیکٹیویٹی کی سہولت فراہم کرنا جبکہ کارکردگی اور پیداواری صلاحیت کو بڑھانے کے لیے ڈیجیٹلائزیشن و آٹومیشن کو فروغ دینا ہے۔

زونگ 4G کے آفیشل ترجمان نے کہاکہ،”ہمیں ریسورس لنکڈ کے ساتھ شراکت داری اور ان کی کمیونیکیشن اور کنیکٹیویٹی کی ضروریات کے لیے مدد کرنے پر خوشی ہے۔ زونگ 4G اپنے صارفین کو بہترین سروسز فراہم کرنے کے لیے پرعزم ہے اور یہ شراکت داری ہمارے عزم کاثبوت ہے۔ ہم ریسورس لنکڈ کے ساتھ کام کرنے اورصارفین کو غیر معمولی تجربات فراہم کرنے کے منتظر ہیں۔“

زونگ 4Gپاکستان میں ڈیجیٹلائزیشن کے فروغ میں ہمیشہ پیش پیش رہنے کے اپنے عزم پر کاربند ہے۔ ریسورس لنکڈ کے ساتھ یہ شراکت داری کارپوریٹ سیکٹر میں ڈیجیٹل تبدیلی کی حمایت اور اسے فعال کرنے کے لیے زونگ 4G کی لگن کا ثبوت ہے۔ ایک معروف ٹیلی کمیونیکیشن کمپنی کے طور پرزونگ4Gکا مقصد اپنے صارفین کو ایسے جدید حل فراہم کرنا ہے جو بغیر کسی رکاوٹ کے رابطے اور آپریشنز کو یقینی بناتے ہیں۔ ریسورس لنکڈ کے ساتھ شراکت داری زونگ 4Gکے پاکستان میں ڈیجیٹل جدت کے انقلاب کی قیادت کرنے کے سفر میں ایک اور سنگ میل کی نشاندہی کرتی ہے۔

0/کمنٹس:

جدید تر اس سے پرانی