مکہ مکرمہ میں ایک ہوٹل میں آتشزدگی کے واقعے میں 8 پاکستانی جاں بحق اور 6 زخمی ہوگئے

سعودی عرب کے شہر مکہ مکرمہ کے ایک ہوٹل میں آتشزدگی کے واقعے میں میں 8 پاکستانی جان بحق جبکہ 6 زخمی ہوگئے ہیں، عراب ذرائع اطلاع کے مطابق واقعے کی تصدیق ہوجاتی ہے۔

 ہلاکتوں کے حوالے سے میڈیا کے سوالات کے جواب میں پاکستانی دفتر خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ ہمارے پاس واقعے میں 8 ہلاکتوں اور 6 پاکستانیوں کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔ جدہ میں ہمارا مشن مقامی حکام سے رابطے میں ہے۔ متاثرین اور ان کے اہل خانہ کے لیے امداد فراہم کر رہے ہیں۔

وزیراعظم شہباز شریف نے مکہ مکرمہ میں ہوٹل میں آتشزدگی کے افسوسناک واقعے میں 8 پاکستانی زائرین کے جاں بحق ہونے پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ آج ایک بیان میں انہوں نے سوگوار خاندانوں کے ساتھ تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کیا۔
وزیراعظم نے وزارت مذہبی امور کو زخمیوں کو بہترین طبی سہولیات فراہم کرنے کی ہدایت کی۔ انہوں نے وزارت کو مرنے والوں کے لواحقین کو سہولت فراہم کرنے کی بھی ہدایت کی۔

دفتر خارجہ نے جمعہ کو کہا کہ مقدس شہر مکہ مکرمہ کے ایک ہوٹل میں آگ لگنے سے 8 پاکستانی جاں بحق اور 6 زخمی ہوگئے۔






0/کمنٹس:

جدید تر اس سے پرانی