کراچی : ایمریٹس ایئرلائن نے رواں موسم گرما میں دبئی جانے کے خواہشمند مسافروں کے لیے ایک دلچسپ نئی آفر کا اعلان کیا ہے۔ شرائط و ضوابط کے اطلاق کے ساتھ ایسے افراد 22 مئی 2023 سے 11 جون 2023 تک فرسٹ کلاس یا بزنس کلاس میں ایمریٹس ریٹرن ٹکٹ کی خریداری کرتے ہیں یا دبئی میں اسٹاپ اوور کرنے والے افراد دبئی کے مشہور 25 آورز ہوٹل دبئی ون سینٹرل میں دو رات اعزازی قیام سے لطف اندوز ہوسکیں گے۔ پریمیم اکانومی کلاس یا اکانومی کلاس میں سفر کرنے والے افراددبئی کے نووٹل ورلڈ ٹریڈ سینٹر میں ایک رات اعزازی قیام سے لطف اندوز ہوسکتے ہیں۔
یہ خصوصی آفر 26 مئی 2023 سے لیکر 31 اگست 2023 تک کی سفری تاریخوں کے لئے دبئی میں 24 گھنٹے سے زیادہ اسٹاپ اوور یا تمام ریٹرن ٹکٹس کے لئے قابل عمل ہے۔ یہ آفر ایمریٹس کال سینٹر یا ٹکٹ آٖسز یا ایمریٹس ڈاٹ کام (emirates.com) اور شراکتی ٹریول ایجنٹس کے ذریعے مسافروں کی آمد سے کم از کم 96 گھنٹے قبل کی بکنگ پر دستیاب ہے۔
دبئی کے مشہور میوزیم آف دی فیوچر کے بالکل قریب واقع اسٹار5 اسٹار 25 آورز ہوٹل دبئی ون سینٹرل جدید انداز کے ساتھ ساتھ روایتی بدوی ثقافت اور ڈیزائن سے مزین ہے۔ اگر آپ آرام کرنا چاہتے ہیں تو مسافر منفرد سوانا میں آرام کرسکتے ہیں، جہاں سے دبئی کا حیرت انگیز شہر نظر آتا ہے۔
دبئی انٹرنیشنل کنونشن اینڈ ایگزیبیشن سینٹر (ڈی ڈبلیو ٹی سی) کے اندر واقع نووٹل ورلڈ ٹریڈ سینٹر کے وسط میں ایک پرتعیش لیکن گھریلو ماحول فراہم کرتا ہے۔ تالاب کے کنارے آرام کریں اور چلز پول بار سے اہم مشروبات اور ہلکے پھلکے کھانے کا لطف اٹھائیں۔ چاہے اکیلے سفر کریں یا ایک خاندان کے طور پر، نوووٹل ورلڈ ٹریڈ سینٹر، دبئی کو اپنے قیام کی جگہ بنائیں۔
مائی ایمریٹس پاس کی بدولت دبئی جانے یا اس کے ذریعے سفر کرنے والے صارفین دبئی اور متحدہ عرب امارات میں سینکڑوں ریٹیل، تفریحی اور کھانے کی آؤٹ لٹس کے ساتھ ساتھ مشہور دلچسپ مقامات اور لگژری اسپاز سے استفادے کے لئے با آسانی اپنا بورڈنگ پاس اور شناختی دستاویز پیش کرکے شاندار ڈسکاؤنٹس حاصل کرسکتے ہیں۔ اس حوالے سے مزید آفرز جاننے کے لئے یہ لنک (www.emirates.com/myemiratespass) وزٹ کریں۔
اسی طرح ایمریٹس کے ایوارڈ یافتہ لائلٹی پروگرام، اسکائی وارڈز کے ممبر ہوٹلوں، ایئرلائنز، کاروں کے کرائے، ریٹیل اور بینکاری جیسے ہمارے عالمی شراکت داروں کے ساتھ میلز کما سکتے ہیں۔ ممبرز ان میلز کو انعامی ٹکٹوں، اپ گریڈ، یا یہاں تک کہ کنسرٹ اور کھیلوں کی تقریبات کے ٹکٹوں پر خرچ کرسکتے ہیں۔ ایمریٹس اسکائی ورڈز کے بارے میں مزید یہاں (https://www.emirates.com/english/skywards/)جانیں۔
ایمریٹس نے چھ براعظموں میں 130 سے زائد مقامات کے لئے محفوظ طریقے سے آپریشن دوبارہ شروع کیا ہے اور اس وقت وہ پاکستان سے دبئی کے لئے ہر ہفتے 53 پروازیں چلا رہی ہے۔ اس حوالے سے مزید معلومات کے لئے اسکی ویب سائٹ emirates.com ملاحظہ کریں۔ ٹکٹس اسکی ویب سائٹ (emirates.com)، ایمریٹس سیلز آفس، ٹریول ایجنٹس یا آن لائن ٹریول ایجنٹس کے ذریعے خریدے جا سکتے ہیں۔
ایک تبصرہ شائع کریں