کارفورپاکستان نے بارہویں سٹور کی تعمیر سے پاکستان میں اپنے ریٹیل کے دائرہ کار کو وسیع کردیا

لاہور:  مشرق وسطیٰ اور افریقہ کے معروف شاپنگ مال، کمیونٹیزاور ریٹیل کے لیڈر ماجد الفطیم نے ڈی ایچ اے رہبر فیز 11 میں اپنے بارہویں کارفورسٹور کی بنیاد رکھ کر پاکستان میں اپنے ریٹیل کے دائرہ کار کو وسیع کردیا۔کارفور کا گیارہواں سٹور فیز 7 میں زیرِ تعمیر ہے اور دونوں نئے سٹورز 2023 کے آخر تک فعال ہوجائیں گے۔
 
ماجد الفطیم ریٹیل میں کارفور پاکستان کے کنٹری منیجر عمر لودھی کے علاوہ ماجد الفطیم میں بزنس ڈویلپمنٹ کے سینئر نائب صدر ڈاکٹر یونس الملا اور ڈائریکٹر جوائنٹ وینچراینڈ بلٹ، ڈیفنس ہاؤسنگ اتھارٹی (ڈی ایچ اے) کرنل علی یاسر پیرزادہ نے بھی سنگ بنیاد کی تقریب میں شرکت کی۔




ماجد الفطیم میں بزنس ڈویلپمنٹ کے سینئر نائب صدر ڈاکٹر یونس الملا نے اس موقع پر بات کرتے ہوئے کہاکہ، ”میں پاکستان میں اس نئے اسٹریٹجک اقدام کا حصہ بننے پر بہت خوش ہوں۔پاکستان کارفورکی ترقی کے لیے وسیع مواقع فراہم کرتا ہے اور ہم یہاں کی مارکیٹ میں بہترین چیزیں متعارف کروانے کے لیے پرعزم ہیں۔“

 ماجد الفطیم ریٹیل میں کارفور پاکستان کے کنٹری منیجر عمر لودھی نے کہاکہ،”ملک کو درپیش معاشی چیلنجز کے باوجود کارفور روزگار کے مواقع پیدا کرکے اور صارفین کو اعلیٰ معیار کی مصنوعات اور خدمات فراہم کرکے پاکستان کی معیشت کو مضبوط کرنے کے لیے پرعزم ہے۔ پاکستان میں کارفور کے ریٹیل دائرہ کار کو وسعت دینابھی اس بات کا ثبوت ہے کہ کارفور اپنے صارفین کے لیے سہولیات فراہم کرنے کو ترجیح دیتا ہے۔ اس کے علاوہ، کارفور کا مقصد ریٹیل سیکٹر کو جدت دینے اور معاشرے کو بااختیار بنانے کے لیے اقدامات کرتے ہوئے سسٹین ایبل کمیونٹی کو تعمیر دینا ہے۔“

 کارفورصنعت اور پاکستانی معیشت کو فروغ دے کر ایک قابل اعتماد مقامی پارٹنر بن گیا ہے۔ کارفور نے اب تک پاکستان کی ریٹیل انڈسٹری میں کل 11.5 ارب روپے کی سرمایہ کاری کی ہے۔ملک میں سرمایہ کاری بڑھانے اور نئے سٹورز کے قیام سے معروف ریٹیلر کارفوربے شمار گھرانوں کو براہ راست اور بالواسطہ ملازمت کے مواقع فراہم کرنے کا باعث بن رہا ہے۔

پاکستان میں اپنے موجودہ 10 سٹورز پران سٹور خریداری کی سہولت کے علاوہ، کارفوراپنے صارفین کی بہتر خدمت کے لیے کارفورپاکستان موبائل ایپ کے ذریعے اپنی ڈیلیوری سروس بھی پیش کرتا ہے۔ ایپ کو گوگل پلے اسٹور اور ایپل کے ایپ اسٹور سے ڈاؤن لوڈ کیا جاسکتا ہے۔

0/کمنٹس:

جدید تر اس سے پرانی