پاکستانی ٹیلی کام کمپنی، یوفون 4G نے حج کا فریضہ انجام دینے کے لیے سعودی عرب جانے والے پری پیڈ صارفین کے لیے ایک بے مثال اور کم قیمت ڈیٹا رومنگ آفر متعارف کرا دی ہے۔ اس خصوصی بنڈل سے صارفین کو واٹس ایپ کالز تک بھی بلارکاوٹ رسائی حاصل ہوگی تاکہ وہ باآسانی اپنے اہل خانہ اور دوستوں سے رابطے میں رہ سکیں۔
حج ڈیٹا رومنگ آفر بنڈل صرف 4000 روپے میں 7000 میگا بائٹ ڈیٹا مہیا کرنے کے ساتھ ساتھ سعودی عرب میں واٹس ایپ کالز اور پیغامات تک خصوصی رسائی مہیا کرتا ہے۔ بنڈل کی معیاد 40 دن تک ہے ، جو حج کے پورے دورانیے کا مکمل طور پر احاطہ کرتا ہے۔
اگرچہ سعودی عرب میں یوفون 4G کی جانب سے پورا سال ڈیٹا رومنگ خدمات میسر ہوتی ہیں ، مگر اس خصوصی آفر کا مقصد یوفون 4G صارفین کو حج کے دوران اپنی مواصلاتی ضروریات کو مزید آسانی اور باسہولت طریقے سے پورا کرنے کے قابل بنانا ہے ۔
حج ڈیٹا رومنگ آفر یوفون 4G کی جانب سے اپنے صارفین کو ان کے پیسوں کے عوض ممکنہ طور پر سب سے بہترین سہولیات فراہم کرنے کے پختہ عزم کی عکاسی کرتی ہے۔ اس بنڈل کی قیمت انڈسٹری میں مقابلتاً سب سے کم ہے جبکہ ڈیٹا بنڈل 40 دن کی توسیع شدہ مدت کے دوران صارفین کی ڈیٹا کی ضروریات کو پورا کرنے کے لئے کافی ہے۔
یہ آفر یوفون 4G کی جانب سے اپنے صارفین کی بہتری کو ترجیح دینے کے مستقل عزم کی عکاسی کرتی ہے ، جس کے تحت زندگی کے متعدد سماجی و ثقافتی پہلوؤں سے بھی ان کے لیے آسانی پیدا کرنے کے لئے مسلسل سرمایہ کاری اور جدت طرازی کی جاتی ہے۔ اس کے علاوہ، یوفون 4G کی جانب سے پاکستان کے علاوہ بیرون ممالک میں بھی اپنے صارفین کو رابطے میں رکھنے کے لیے کی جانے والی کوششیں اس بات کی عکاسی کرتی ہیں کہ صارفین کمپنی کے لیے سب سے مقدم ہیں۔ ختم شد
ایک تبصرہ شائع کریں