پاک قطر گروپ کا انسٹی ٹیوٹ آف کاسٹ اینڈ مینجمنٹ اکاؤنٹنٹس آف پاکستان کے ساتھ معاہدہ

کراچی:پاکستان کے سب سے بڑے اور بانی اسلامک فنانشل سروسز گروپ، پاک قطرگروپ نے حال ہی میں انسٹی ٹیوٹ آف کاسٹ اینڈ مینجمنٹ اکاؤنٹنٹس آف پاکستان (ICMAP)کے ساتھ ایک معاہدے پر دستخط کیے ہیں۔ معاہدے پر پاک قطر کے ہیڈ آف ہیومن ریسورسز اینڈ ٹریننگ کامران علی خان اور آئی سی ایم اے پی کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر عامر اعجاز خان نے دستخط کیے۔ اس موقع پر آئی سی ایم اے پی کی جوائنٹ ڈائریکٹر، پلیسمنٹ اینڈ انڈسٹریل لنکیجز ستیش عاصم اور پاک قطر کے منیجر ہیومن ریسورس فیضان الطیف خان بھی موجو د تھے۔ 




اس معاہدے کا مقصد پاک قطر گروپ اور آئی سی ایم اے پی کے درمیان کیرئیرکے مواقعوں، مالیاتی پروفیشنلزکے لیے تعلیم اور ٹریننگ کے معیار میں اضافے اور فروغ کے لیے ایک نتیجہ خیزباہمی تعاون پر مبنی تعلقات استوار کرناہے۔ 
یہ شراکت داری،پاک قطر گروپ کے ملک کے بہترین اداروں سے اعلیٰ ٹیلنٹ کو ملازمت فراہم کرنے کے عزم کا ثبوت ہے۔ 
اس موقع پر کامران علی خان نے کہاکہ ملک کے مالیاتی پروفیشنلز کو تیار کرنے والے سرِ فہرست اداروں میں سے ایک کے ساتھ شراکت داری پر ہمیں خوشی ہے۔ ایک مالیاتی خدمات فراہم کرنے والے ادارہ ہونے کے ناطے پاک قطر گروپ کیلئے قابل پروفیشنلز کو بھرتی کرنے کا ایک بہترین موقع ہے تاکہ اپنے صارفین کو بہترین کارکردگی فراہم کرنے کیلئے ہمارے انسانی وسائل کو مزید مضبوط کیا جاسکے۔ 

اس موقع پر عامر اعجاز خان نے کہاکہ پاک قطر گروپ ایک طویل عرصے سے آئی سی ایم اے پی کے ساتھ منسلک ہے اوراس معاہدے سے ہماری شراکت داری مزید مستحکم ہوگی۔ آئی سی ایم اے پی کے 11کیمپسز میں ہرسال 500طلباء تیار کیے جاتے ہیں اور پاکستان کی مالیاتی انڈسٹری میں ان طلباء کا زبردست کردارہے۔ اس شراکت داری کے ذریعے ہم مزید کامیابیوں کے منتظر ہیں۔ 

پاک قطر گروپ، اسلامک فنانشل سروسز فراہم کرنے والاپاکستان کا سب سے بڑاور بانی گروپ ہے۔ یہ گروپ شریعہ کمپلائنٹ وینچرز پاک قطر انوسٹمنٹ لمیٹڈ، پاک قطر فیملی تکافل، پاک قطر جنرل تکافل اور پاک قطر ایسٹ مینجمنٹ کمپنی لمیٹڈ پر مشتمل ہے۔ پاک قطر گروپ کا مقصدشریعہ بورڈ کے تحت شرعی اصولوں کے مطابق مالیاتی خدمات کو فروغ دیناہے۔

0/کمنٹس:

جدید تر اس سے پرانی