کراچی کے میوزک بینڈ AURنے اسپاٹیفائی کے ڈیلی وائرل سانگز گلوبل چارٹ پر پہلی پوزیشن حاصل کرلی

کراچی کے میوزک بینڈ AURنے اسپاٹیفائی کے ڈیلی وائرل سانگز گلوبل چارٹ پر پہلی پوزیشن حاصل کرلی 


کراچی :  اسپاٹیفائی پاکستان کراچی سے تعلق رکھنے والے ابھرتے ہوئے تین رکنی ھپ پاپ اور آر اینڈ بی بینڈ 'اور' (AUR) کی قابل ذکر کامیابی سامنے لایا ہے جس کے مطابق ان کا گیت 'تو ہے کہاں ' اسپاٹیفائی کی پلے لسٹ 'ڈیلی وائرل سانگز گلوبل' چارٹ پر پہلی پوزیشن پہہنچ گیا۔ 




اس سنگ میل سے اسپاٹیفائی ایک طاقتور پلیٹ فارم کے طور پر ظاہر ہوتا ہے جو انڈی اور ابھرتے ہوئے موسیقاروں کو عالمی سطح پر اپنی نمایاں پہچان بنانے کیلئے بااختیار بناتا ہے۔ اس حوالے سے کراچی سے تعلق رکھنے والے بینڈ 'اور' کی موسیقی نے دنیا بھر کے سامعین کی توجہ اپنی جانب مبذول کرالی ہے، جس سے اسپاٹیفائی کی آزاد گلوکاروں کیلئے وسیع اور عالمی سامعین کے دلوں پر قبضہ کرنے کی زبردست صلاحیت اجاگر ہوتی ہے۔

اس بینڈ کی موسیقی بنیادی طور پر ہپ ہاپ صنف سے تعلق رکھتی ہے۔ ان کے گانے روایتی مقامی عناصر کے ساتھ جدید ہپ ہاپ دھنوں کی امتزاج کے حامل ہیں جس سے انکے پاکستانی ورثے کی عکاسی ہوتی ہے۔ ان کے کچھ بہترین گانوں میں ''چہرے''، ''Sometimes''، ''راستے''، ''Us'' اور ''کہاں '' شامل ہیں۔ انکی موسیقی کی خوبصورت دھنیں اور گیت اپنے سامعین سے جوڑنے کے لئے مشہور ہیں۔

اسپاٹیفائی کے پروگرام فریش فائنڈز پاکستان نے اب تک 346 ابھرتے ہوئے گلوکاروں کی عالمی میوزک کے منظرنامہ میں پذیرائی کیلئے اپنا کردار ادا کیا ہے اور پاکستان میں ٹاپ چارٹنگ آرٹسٹوں سے متعلق یہ بات سامنے آئی ہے ہے کہ انکے گیتوں کی سماعت میں 200 سے 5000 فیصد کے درمیان بڑا اضافہ دیکھا گیا ہے۔ یہ نہ صرف پاکستان میں بلکہ دنیا بھر میں ان آوازوں کو فروغ دینے کی جانب ایک اہم قدم ہے۔

اسپاٹیفائی کے ساتھ دنیا بھر میں موسیقی کے شائقین آزاد گلوکاروں کو قبول کررہے ہیں اور انکی کامیابی کی خوشیاں منا رہے ہیں۔ اس ایپ کی جانب سے گلوکاروں کو اپنے مداحوں سے جوڑنے کا کام جاری ہے اور وہ پاکستان اور اس سے باہر متحرک موسیقی کے منظر نامے میں مزید گلوکاروں کی کامیابی کی منتظر ہے۔

0/کمنٹس:

جدید تر اس سے پرانی