فلسطینی شہدا کی تعداد 900 ہو گئی،غزہ میں 22,639رہائشی عمارتیں ، 10 ہسپتال تباہ، 48 سکولوں کو نقصان پہنچا

فلسطینی شہدا کی تعداد 900 ہو گئی،غزہ میں 22,639رہائشی عمارتیں ، 10 ہسپتال تباہ، 48 سکولوں کو نقصان پہنچا
مقبوضہ بیت المقدس ۔11اکتوبر (اے پی پی):فلسطینی وزارت صحت نے کہا ہے کہ غزہ کی پٹی پراسرائیلی جارحیت کے نتیجے میں اب تک260بچوں اور 230خواتین سمیت 900 فلسطینی شہید ہو چکے ہیں۔ فلسطینی خبررساں ادارےکے مطابق فلسطینی شہداء میں 8 صحافی شامل ہیں 20 صحافی پیشہ وارانہ ذمہ داریوں کی انجام دہی کے دوران بمباری میں شدید زخمی ہوئے ہیں۔


وزارت صحت کے مطابق اسرائیلی محاصرے کے نتیجے میں غزہ میں ہسپتال ادویات،طبی آلات اور ایندھن کی شدید قلت کا شکار ہیں۔وزارت صحت نے بتایا کہ بجلی کی فراہمی میں تعطل صحت کے نظام کے لیے ایک چیلنج ہے اوراس کی وجہ سے سینکڑوں شدید زخمی شہریوں اور بیماروں کی زندگیوں کو خطرات لاحق ہیں تاہم جنریٹرز سے بجلی کی فراہمی کو یقینی بنانے کے لئے تکنیکی اور انجینئرنگ نگ عملہ 24گھنٹے کام کر رہا ہے ۔

دریں اثنا روسی خبر رساں ادارے تاس نے فلسطینی وزارت خارجہ کی طرف سے ایکس ( سابقہ ٹویٹر ) پر جاری بیان کے حوالے سے بتایا ہے کہ اسرائیلی فضائی حملوں کے نتیجہ میں اب تک کم از کم 22,639 رہائشی عمارتیں اور 10 ہسپتال تباہ ہو چکے ہیں۔ اس کے علاوہ 48 سکولوں کو بھی نقصان پہنچا ہے اورعلاقے میں بجلی اورانٹرنیٹ سروس معطل ہے۔

0/کمنٹس:

جدید تر اس سے پرانی