کراچی : انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کے گلوبل پارٹنر کے طور پر ایمریٹس ایک بار پھر آئی سی سی مینز کرکٹ ورلڈ کپ 2023 میں آفیشل ایئرلائن پارٹنر کے طور پر بھرپور حرکت میں آگیا ہے جو 5 اکتوبر سے 19 نومبر کے دوران بھارت بھر میں اپنی خدمات فراہم کرے گا۔
بھارت کے دس شہروں میں منعقد ہونے والے آئی سی سی مینز کرکٹ ورلڈ کپ 2023 میں کرکٹ کھیلنے والے دس ممالک کی ٹیمیں جمع ہورہی ہیں جن میں 2019 کی دفاعی چیمپیئن انگلینڈ بھی شامل ہے۔ سلور اور گولڈ ٹرافی ٹورنامنٹ کے آغاز سے پہلے ہی ہندوستان پہنچ چکی ہے۔
2023 مینز کرکٹ ورلڈ کپ کے آفیشل ایئر لائن پارٹنر کی حیثیت سے ایمریٹس کی پروازوں میں سفر کرنے والے کرکٹ کے پرستار اسپورٹس 24 اور اسپورٹس 24 ایکسٹرا پر ملاحظہ کرسکتے ہیں اور سفر کے دوران کسی بھی وقت ایکشن سے محروم نہیں رہ سکتے۔ بھارت بھر میں ہونے والے 48 میچوں کے دوران ایمریٹس مہمان نوازی اور ٹکٹنگ کے حقوق کے ساتھ اسٹیڈیم میں اپنی بھرپور موجودگی سے لطف اندوز ہوگا۔ اسکے علاوہ، شائقین کی دلچسپی بڑھانے کے لئے اسٹیڈیم میں سرگرمیاں منعقد کی جائیں گی۔
کرکٹ کے شائقین #CWC23 کے ساتھ ساتھ آئی سی سی کے انسٹاگرام اور فیس بک پیجز کو بھی فالو کرکے ہر میچ کے بعد ایمریٹس فلائی بیٹر مومنٹ آف دی ڈے ملاحظہ کرسکیں گے جس میں بہترین کیچز، ہٹ اور رن آؤٹ سمیت بہت کچھ شامل ہیں۔
مردوں کا کرکٹ ورلڈ کپ ہر چار سال بعد منعقد ہوتا ہے اور کھیلوں کے کیلنڈر پر سب سے مقبول عالمی کرکٹ ٹورنامنٹ ہے۔ یہ اپنی نوعیت کے اعتبار سے پہلا ورلڈ کپ ہوگا جو مکمل طور پر بھارت میں منعقد ہوگا اور اس ورلڈ کپ میں میں دنیش کارتک کمنٹری ڈیبیو کریں گے۔
ایمریٹس کی آئی سی سی اور اس کے تمام بڑے ایونٹس بشمول آئی سی سی مینز کرکٹ ورلڈ کپ، آئی سی سی ویمنز کرکٹ ورلڈ کپ، آئی سی سی مینز ٹی 20 ورلڈ کپ، آئی سی سی ویمنز ٹی 20 ورلڈ کپ اور آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کے ساتھ دیرینہ وابستگی ہے۔ آئی سی سی پارٹنرشپ میں ایمریٹس کو آئی سی سی ایلیٹ اور انٹرنیشنل پینل آف امپائرز کی آفیشل کٹ میں بھی شامل کیا گیا ہے۔ ایمریٹس 2002 سے ایمریٹس ایلیٹ اور آئی سی سی امپائرز کے انٹرنیشنل پینلز کا مرکزی اسپانسر رہا ہے، اس وقت دنیا بھر میں ٹیسٹ میچز اور ایک روزہ بین الاقوامی میچوں کی امپائرنگ کے لیے پینل تشکیل دیے گئے تھے۔ امپائرز کے علاوہ، ایمریٹس آئی سی سی میچ ریفریز کے ایلیٹ اور انٹرنیشنل پینلز کو اسپانسر کرتا ہے۔ دنیا بھر میں شائقین کرکٹ کے لیے برانڈنگ اور میڈیا پر پیش کرنے کے ساتھ ساتھ ایمریٹس آئی سی سی کے گلوبل پارٹنر کی حیثیت سے امپائرز اور ریفریز کو بین الاقوامی مقابلوں میں بھی بھیجتا ہے۔
ایمریٹس دنیا بھر میں کرکٹ کے فروغ کے لئے پرعزم ہے جو ایشیاء، آسٹریلیا اور برطانیہ بھر میں شائقین اور لوگوں کے ساتھ رابطے قائم کرنے کا خواہاں ہے۔ آئی سی سی اور متعلقہ ایونٹس سے اپنی اہم شراکت داری کے علاوہ، ایمریٹس 2010 سے برطانیہ میں ڈرہم کاؤنٹی کرکٹ کلب کے ساتھ اپنی دیرینہ شراکت داری اور ڈرہم لنکاشائر ایمریٹس ٹرافی کے ٹائٹل اسپانسر کی حیثیت سے کرکٹ کے شائقین کے ساتھ منسلک ہے۔ ایئر لائن نے 2013 میں ایمریٹس اولڈ ٹریفورڈ نام کے لیے دس سالہ حقوق کی اسپانسرشپ کا بھی آغاز کیا جو انگلینڈ کے سب سے تاریخی اور اہم کرکٹ میدانوں میں شمار ہوتا ہے اور جہاں لنکاشائر کاؤنٹی کرکٹ کلب بھی واقع ہے۔
ایمریٹس نے 1985 میں بھارت سے سفری اپنی خدمات کا آغاز کیا۔ یہاں اس کا نیٹ ورک اب پھیل کر بھارت کے مجموعی طور پر نو مقامات پر سفری خدمات پیش کرتا ہے۔ ایمریٹس اس وقت احمد آباد، بنگلورو، چنائے، دہلی، حیدرآباد، کوچی، کولکتہ، ممبئی اور تھیروانتھاپورم سے ہفتہ وار 167 پروازیں چلا رہا ہے۔ مزید معلومات کے لئے اسکی ویب سائٹ emirates.com وزٹ کریں۔
ایک تبصرہ شائع کریں