جیہ اپنے بابا کے ساتھ اپنی کار میں سفر پر تھی۔ گرمی کا موسم، لمبا سفر لیکن بابا کو کار کے شیشے اتارنے نہیں دے رہی۔
بابا بولے بیٹا اب تو شیشہ نیچے کر لوں، گرمی سے برا حال ہو گیا ہے۔ سر سے پاؤں تک پسینہ ہی پسینہ ہے۔ جیہ نے شیشے میں پیچھے دیکھا اور بولی نہیں ابھی نہیں۔
بابا بولے آخر ایسی کیا بات ہے جو تم مجھے شیشہ نیچے نہیں کرنے دے رہی۔
“ پیچھے سارہ کی کار آ رہی ہے“ جیہ بولی، “ اگر ہم نے شیشے کھولے تو وہ سمجھ جائے گی کہ ہماری کار میں اے سی نہیں ہے۔“
ایک تبصرہ شائع کریں