کراچی: پاکستان کے معروف اسلامی بینک میزان بینک نے فری لانسرزکیلئے دستیاب ٹیکس سہولت کی خدمات کو بڑھانے کیلئے بی فائلر (Befiler)کے ساتھ ایک معاہدے پر دستخط کیے ہیں۔ اس شراکت داری کا مقصدڈیجی فری لانسرز صارفین سمیت میزان فری لانسرز اکاؤنٹ ہولڈرز کوبی فائلر کی ٹیکس سے متعلق خدمات رعائتی قیمت پر فراہم کرنا ہے۔
اس شراکت داری کے ذریعے بی فائلر میزان فری لانسر اکاؤنٹ ہولڈرز کیلئے اسٹریم لائن اور موئثرٹیکس خدمات کو یقینی بنائے گی۔ بی فائلر ایف بی آر کے ساتھ این ٹی این رجسٹریشن سے لے کر ماہانہ سیلز ٹیکس ریٹرن فائل جیسی خدمات فراہم کرتی ہے۔
اس سلسلے میں میزان بینک کے ہیڈ آفس میں منعقدہ تقریب میں میزان بینک کے گروپ ایگزیکٹو آپریشنز اینڈ برانچ بینکنگ ضیا ء الحسن اور بی فائلر کے بانی اور چیف ایگزیکٹو آفیسر اکبر تیجانی نے معاہدے پر دستخط کیے۔
بی فائلر کی طرف سے ٹیکس سے متعلق خدمات رعائتی قیمت پر حاصل کرنے کیلئے، میزان فری لانسر اکاؤنٹ ہولڈرز اور میزان ڈیجی فری لانسر اکاؤنٹ ہولڈرز کو میزان بینک کی طرف سے ایک تعارفی ای میل یا ایس ایم ایس موصول ہوگا۔ اس کمیونیکیشن میں تمام ضروری تفصیلات کے ساتھ ڈسکاؤنٹ حاصل کرنے کیلئے ایک منفرد پروموکوڈ بھی شامل ہوگا۔
اس موقع پر میزان بینک کے گروپ ایگزیکٹو آپریشنز اینڈ برانچ بینکنگ ضیا ء الحسن نے کہاکہ بی فائلر کے ساتھ میزان بینک کی شراکت داری اپنے صارفین کی منفرد ضروریات کو پورا کرتی ہے، فری لانسنگ کے شعبہ میں افراد کو بااختیار بناتی ہے اور ترقی اور مالیاتی خوشحالی کو فروغ دیتی ہے۔
ایک تبصرہ شائع کریں