عیدالاضحی کے دو دنوں میں 2 لاکھ سے زائد سیاحوں کی خیبر پختونخوا آمد

عیدالاضحی کے دو دنوں میں لاکھوں سیاحوں کی خیبر پختونخوا آمد، محکمہ سیاحت نے رپورٹ جاری کر دی۔

عیدالاضحی کی تعطیلات کے دوران دو لاکھ سے زائد سیاحوں نے خیبر پختونخوا کے سیاحتی مقامات کا رخ کیا۔


عید کی چھٹیوں سے فائدہ اٹھاتے ہوئے 17 اور 18 جون کے دوران 2 لاکھ 5271 سیاح خیبرپختونخوا کے سیاحتی مقامات کی سیر کرنے کے لیے آئے۔

ملک کے مختلف مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان

71 غیرملکی سیاحوں نے بھی کے پی میں سیاحتی مقامات کی سیر کی،محکمہ سیاحت نے بتایا کہ زیادہ تر سیاحوں نے گلیات اور ناران کاغان کا انتخاب کیا، سب سے زیادہ 81 ہزار سیاحوں نے گلیات کے مقامات کو ترجیح دی۔

اس کے علاوہ 73 ہزار 960 سیاحوں نے کاغان ناران کا رخ کیا جب کہ 38 ہزار 504 سیاحوں نے مالم جبہ کے نظاروں سے لطف اٹھایا۔

محکمہ سیاحت کا مزید کہنا تھا کہ 2 ہزار 920 سیاحوں نے اپردیر، 1830 لوگوں نے لوئر چترال اور 570 افراد نے اپرچترال کا رخ کیا۔

0/کمنٹس:

جدید تر اس سے پرانی