تھرپارکرکی گلوکار ہ ما ئی دہائی اسپاٹیفائی ایکول پاکستان کی ماہ جون کے ایمبیسڈرکی حیثیت سے نیویارک ٹائمز اسکوائر پر جلوہ گر
کراچی، 24 جون، 2024۔ خواتین گلوکاروں کی حوصلہ افزائی کے لئے سرگرم،اسپاٹیفائی کے ایکول پاکستان پروگرام نے ممتاز علاقائی کلاسیکل گلوکارہ مائی دہائی کو ماہ جون کے لئے ایکول پاکستان کا ایمبیسڈر مقرر کرنے کا اعلان کیا ہے۔ سندھ کے شہر تھرپارکر سے تعلق رکھنے والی مائی دہائی نے نہ صرف ایکول پاکستان کی پہلی علاقائی ایمبیسڈر منتخب ہونے کا اعزاز حاصل کیا ہے بلکہ وہ نیویارک کے مشہور ٹائمز اسکوائر بل بورڈ پر بھی جلوہ گر ہونے والی سال2024کی پہلی گلوکارہ بھی بن گئی۔

اسپاٹیفائی کا ایکول پاکستان پروگرام خواتین گلوکاروں کی حوصلہ افزائی اور میوزک انڈسٹری میں صنفی مساوات کو فروغ دینے کے لیے مختص ہے۔ مائی دہائی کو ایمبیسڈر بنا کر اسپاٹیفائی نہ صرف موسیقی کی دنیا میں ان کی دیرپا خدمات کو سراہا ہے، بلکہ علاقائی گلوکاروں کو اپنی پہچان بنانے اور ان کی حوصلہ افزائی کرنے کی اہمیت کو بھی اجاگر کیاہے۔ ان کی موسیقی میں لوک دھنیں اور ثقافتی پہلو شامل ہیں اور بیرون ملک بالخصوص بھارت، امریکہ، برطانیہ، کینیڈا اور بنگلہ دیش ان ممالک میں سرفہرست جہاں انکے گیتوں کواسپاٹیفائی پر سب سے زیادہ سنا جاتا ہے۔
مائی دہائی کی موسیقی کے سفر نے علاقائی سرحدوں سے باہربھی اپنی نمایاں جگہ بنالی ہے۔ روایتی لوک موسیقی کے ذریعے انہوں نے اپنے وطن کے ثقافتی ورثے کے تحفظ اور فروغ کے لئے اپنی زندگی وقف کردی ہے۔ مائی دہائی کو پاکستان کی مشہور میوزک سیریز کوک اسٹوڈیو کے آٹھویں سیزن میں شرکت سے بڑی شہرت حاصل ہوئی۔ ان کی شاندار پرفارمنس نے ملک بھر کے سامعین کی توجہ اپنی جانب مبذول کرالی جس کے نتیجے میں پاکستانی میوزک انڈسٹری میں مثالی ثقافتی شخصیت اور بہترین آواز کے طور پر انکی حیثیت مستحکم ہوئی ہے۔
اس لنک پر وزٹ کرکے مائی دہائی کے گیتوں سے محظوظ ہوسکتے ہیں۔
https://open.spotify.com/artist/4m5YL2zRW7v3pc3p6tkVEf
ایک تبصرہ شائع کریں