سی ڈی سی نے کیپٹل مارکیٹ کے سرمایہ کاروں کی سہولت کیلئے ٹیرف میں مزید کمی کردی

سی ڈی سی نے کیپٹل مارکیٹ کے سرمایہ کاروں کی سہولت کیلئے ٹیرف میں مزید کمی کردی

کراچی: سینٹرل ڈپازٹری کمپنی نے یکم جولائی 2024سے اپنے ٹیرف میں مزید کمی کا اعلان کیا ہے۔ جس میں خاص طورپر سب اکاؤنٹ ہولڈرز کیلئے سالانہ مینٹیننس فیس کا مکمل خاتمہ، سی ڈی ایس کنکشن فیس کی مکمل چھوٹ اور سیکیوریٹیز بروکرزکیلئے کم سے کم فیس شامل ہیں۔ تاہم ٹرانزیکشن فیس کو مساوی بنانے کیلئے انٹرااکاؤنٹ موومنٹ ٹرانزیکشن فیس متعارف کرائی گئی ہے۔ نظرثانی شدہ ٹیرف کیپٹل مارکیٹ کے تمام اسٹیک ہولڈرز کیلئے مارکیٹ تک رسائی میں آسانی اور لاگت میں کمی کے سی ڈی سی کے عزم کی عکاسی کرتے ہیں۔  

سرمایہ کاروں کو سہولت فراہم کرنے اور کاروباری لاگت کو کم کرنے کے سیکوریٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان (SECP)کے وژن کے مطابق سی ڈی سی نے اپنے آغاز سے لے کر اب تک اپنی ٹرانزیکشن اور کسٹڈی فیس میں تقریباً95فیصد کمی کی ہے۔
ٹیرف میں کمی پرتبصرہ کرتے ہوئے سی ڈی سی کے چیئرمین فرخ ایچ سبزواری اور چیف ایگزیکٹو آفیسر بدیع الدین اکبر نے کہاکہ سی ڈی سی بورڈ کی رہنمائی میں سی ڈی سی نے ٹیرف میں نمایاں کمی کے ذریعے سرمایہ کاروں کو مستقل طوپر مراعات دینے کی کوشش کی ہے۔ موجودہ ٹیرف ریشنلائزیشن سی ڈی سی کی انتظامی حکمتِ عملی کا حصہ ہے جس کے تحت کاروباری لاگت کو کم کرنا اور سیکیوریٹیز بروکرز سمیت سرمایہ کاروں اور مارکیٹ کے دیگر پلیئرز کو سہولت فراہم کرناہے۔ انہوں نے کہاکہ کاروبار کرنے میں آسانی، ٹیرف میں کمی اوراصلاحات لانے کیلئے سی ڈی سی کی مسلسل سپورٹ اور حوصلہ افزائی پر ہم ایس ای سی پی خاص طورپر چیئرمین ایس ای سی پی عاکف سعید اور کمشنر ایس ایم ڈی  عبدالرحمٰن وڑائچ کے مشکور ہیں۔

1997میں اپنے قیام کے بعد سے سی ڈی سی مارکیٹ شرکاء اور عام سرمایہ کاروں سمیت اپنے کلائنٹس کو موئثر اور کفایت شعار خدمات فراہم کررہی ہے۔ گزشتہ 5سالوں کے دوران سی ڈی سی ڈیجیٹلائزیشن کو فروغ دینے میں اہم کردار اداکررہی ہے اور کمپنی نے سرمایہ کاروں کو سہولت فراہم کرنے کیلئے کم لاگت کے کئی اہم اقدامات متعارف کرائے ہیں۔ ان میں سے بعض اقدامات بغیر کسی لاگت کے متعارف کرائے گئے ہیں۔ جن میں ای کلیئر سروسز(EClear Services) کے نام سے علیحدہ کمپنی کا قیام،پروفیشنل کلیئرنگ ممبر رجیم کا نفاذ اور بہت سی ڈیجیٹل سلوشنز اور سروسز متعارف کرائیں ہیں جن میں سی ڈی ایس ایکسس(CDS Access)، ڈیویڈنڈ ریپازٹری(Dividend Repository)،ای آئی پی او(eIPO)،الیکٹرانک لیٹر آف رائٹس (eLOR)،  ا ی ووٹنگ(eVoting)،ای میٹنگ(e-Meeting)، زکوٰۃ ریپازٹری(Zakat Repository)، میوچل فنڈز انوسٹمنٹ کیلئے املاک فنانشلزاورسینٹرلائزڈ گیٹ وے پورٹل شامل ہیں جن کا مقصد ادائیگیوں اور کاروباری پراسس کو اسٹریم لائن کرناہے۔

سینٹرل ڈپازٹری کمپنی جدید اور موئثر مالیاتی سلوشنز اور مالیاتی شعبے میں جدّت اور کارکردگی کے ساتھ کیپٹل مارکیٹ کے انفرااسٹرکچر کے بنیادی ستون کے طورپر کام کررہی ہے۔

0/کمنٹس:

جدید تر اس سے پرانی