فلائی جناح کی مستقبل کے پائلٹس کو تربیت کی فراہمی کیلئے T3 ایوی ایشن اکیڈمی کے ساتھ اشتراک

فلائی جناح کی مستقبل کے پائلٹس کو تربیت کی فراہمی کیلئے T3 ایوی ایشن اکیڈمی کے ساتھ اشتراک

پاکستان کی سستی ترین ایئر لائن فلائی جناح نے مستقبل کے پاکستانی پائلٹس کے پہلے  تربیتی بیچ  کے آغازکیلئےT3 ایوی ایشن اکیڈمی کے ساتھ اشتراک کا اعلان کیا ہے۔یہ سنگ میل پاکستا ن میں مقامی ایوی ایشن ٹیلنٹ کے پروان اور ترقی کے ایک پرجوش سفر کا آغاز ہے۔

ان کمرشل پائلٹ لائسنس  ہولڈرز کیلئے ابتدائی تربیتی مرحلے کا آغاز 20جون2024کو شارجہ،متحدہ عرب امارات میں T3اکیڈمی سے ہوا۔اس ابتدائی تربیت کی تکمیل کے بعد یہ گروپ فلائی جناح کے ساتھ ایئر کرافٹ بیس ٹریننگ اور لائن ٹریننگ میں آگے بڑھے گا۔اس جامع پروگرام کے تحت انہیں اعلیٰ ترین بین الاقوامی میعارات پر پورا اترنے کیلئے ضروری مہارتوں اورعلوم سے آراستہ کیا جائیگا۔

اس تعاون میں پاکستان سول ایوی ایشن اتھارٹی کی بھرپور معاونت شامل تھی اور یہ مقامی ٹیلنٹ کو فروغ دینے کے عزم کی عکاسی کرتا ہے۔ جس کا مقصد پائلٹس کی ایک نئی جنریشن کی تیاری ہے جو پاکستا ن کی ایوی ایشن انڈسٹری کی ترقی اور کامیابی میں اہم کردار ادا کرینگے۔

فلائی جناح کے ترجمان نے اس حوالے سے کہا کہ "نئے پائلٹس کی تربیت کیلئے T3 ایوی ایشن اکیڈمی کے ساتھ یہ تعاون پاکستان کی ایوی ایشن کے مستقبل میں سرمایہ کاری اور ہمارے خواہشمند پائلٹس کوعالمی معیار کی تربیت کی فراہمی کے عزم کی عکاسی کرتا ہے۔ اس اقدام کے تعاون پر ہم پاکستان سول ایوی ایشن اتھارٹی کے مشکور ہیں۔ہمیں یقین ہے کہ اس پروگرام کی بدولت ہنر مند پائلٹس تیار کئے جاسکیں گے،جو حفاظت اور پیشہ وارانہ مہارت کے اعلیٰ ترین معیارات کو برقرار رکھیں گے۔"

اپنے جامع پائلٹ تربیتی پروگراموں کیلئے مشہور T3 ایوی ایشن اکیڈمی جو کہ ایوی ایشن کے اعلیٰ درجے کے پروفیشنلز کی تیاری میں مہارت کے تصدیق شدہ ٹریک ریکارڈ کی حامل ہے ،فلائی جناح کے اشتراک سےایک بے مثال تربیتی تجربہ کی فراہمی کو یقینی بنانےکیلئے پرعزم ہیں جس کے باعث پائلٹس کوکتابی معلومات  کے ساتھ ساتھ عملی تجربے سے بھی ہمکنار کرنے میں مدد ملے گی


0/کمنٹس:

جدید تر اس سے پرانی