میزان بینک اور حبل کے درمیان معاہدہ

کراچی: ملک کے معروف اسلامی بینک میزان بینک نے ڈیجیٹل ادائیگیوں کے پلیٹ فارم حبل کے ساتھ ایک ریفرل ارینجمنٹ کے معاہدے پر دستخط کیے ہیں۔اس معاہدے کے تحت میزان بینک کے کلائنٹس اب اپنے آرڈر مینجمنٹ لائف سائیکل کو مکمل طورپر ڈیجیٹائز کرنے کیلئے حبل کی ملٹی بینک کیش مینجمنٹ خدمات سے فائدہ اٹھا سکیں گے۔ اس کے علاوہ اس انٹیگریشن کے ذریعے وصولیاں کسی بھی بینک سے براہِ راست میزان اکاؤنٹس میں حاصل کی جاسکیں گیں۔ اس اقدام سے نہ صرف میزان بینک کا کیش مینجمنٹ سسٹم بہتر ہوگا بلکہ اس سے بینک کی پراڈکٹس میزان ای بز پلس اور میزان پے رول پارٹنر کووسیع کسٹمر بیس تک رسائی ملے گی۔
معاہدے پر میزان بینک کے گروپ ہیڈ ٹرانزیکشن اور انٹرنیشنل بینکنگ گروپ محمد عبداللہ احمد اور حبل کے چیف ایگزیکٹو آفیسر عمر بن احسن نے دستخط کیے۔
اس موقع پر میزان بینک کے گروپ ہیڈ ٹرانزیکشن اور انٹرنیشنل بینکنگ گروپ محمد عبداللہ احمدنے کہاکہ اس شراکت داری پر ہمیں خوشی ہے اور ہمیں یقین ہے کہ اس شراکت داری سے دونوں اداروں کے صارفین کو فائدہ ہوگا۔ ہم پاکستان میں کاروباری ادائیگیوں کے عمل کو اسٹریم لائن کرنے اور ان کے کیش فلو کو بہتر بنانے میں حبل کے ساتھ کام کرنے کے منتظر ہیں۔
اس موقع پر حبل کے چیف ایگزیکٹو آفیسر عمر بن احسن نے کہاکہ میزان بینک کے ساتھ یہ شراکت داری ڈیجیٹل ادائیگیوں میں جدّت لانے کے ہمارے عزم کا ثبوت ہے۔ ہمیں یقین ہے کہ یہ شراکت داری ہمارے کلائنٹس کو بغیر کسی رکاوٹ اور موئثر مالیاتی خدمات بہت زیادہ فائدہ مند ثابت ہوں گی۔
یہ معاہدہ میزان اور حبل کے درمیان اسٹریٹجک شراکت داری میں ایک اہم قدم کی نشاندہی کرتاہے اور اس کا مقصد اپنے صارفین کو بغیر کسی رکاوٹ اور موئثر مالیاتی خدمات کی آفرز کیلئے ڈیجیٹل جدّت سے فائدہ اٹھاناہے۔ ہمیں امید ہے کہ اس شراکت داری سے ترقی کو فروغ، خدمات کی فراہمی میں اضافہ اور ڈیجیٹل ادائیگیوں کے منظر نامے میں دونوں اداروں کی رسائی کو بڑھائے گی۔
میزان بینک اپنے صارفین کو خدمات کی ایک وسیع رینج فراہم کرتاہے۔ ٹرانزیکشن اینڈ ایمپلائی بینکنگ (TEB)یونٹ بنیادی طورپر سسٹم انٹیگریشن کی صلاحیتوں کے ساتھ روائتی اور معاصر کیش مینجمنٹ کی خدمات فراہم کرتاہے۔ اس کے علاوہ میزان بینک اپنے ای بز پلس (eBiz+) پلیٹ فارم کے ذریعے کارپوریٹ، کمرشل، ایس ایم ای اور ریٹیل کاروباری طبقوں کو ڈیجیٹل ادائیگی سلوشنز فراہم کرتاہے جس سے کاروباری ادارے وینڈرز کی ادائیگیوں،یوٹیلٹی بلز، ٹیکسز، ڈیوڈنڈز اور پے رول کے ٹرانسفر کو بغیر کسی رکاوٹ کے پراسس کرسکتے ہیں۔ میزان پے رول پارٹنر(MPP)ایک جامع سلوشن ہے جو براہِ راست کاروباری اداروں تک پہنچایا جاتاہے۔ میزان بینک کی ٹرانزیکشن اینڈ ایمپلائی بینکنگ ٹیم کی جانب سے یہ مشترکہ آفرزفنانس، سیلز اور ایچ آر کے ڈپارٹمنٹس کو سہولت فراہم کرتی ہیں۔ نئی خصوصیات اور جدّت اس کی اہمیت میں اضافہ کرتی ہیں۔


0/کمنٹس:

جدید تر اس سے پرانی