ٹائم میگزین نے سعودی عرب کے شہر العلا کو دنیا کے عظیم ترین مقامات کا ایوارڈ دے دیا!

کراچی: دنیا کے نامور میگزین ٹائم میگزین نے دنیا کے عظیم ترین مقامات کے 2024کے ایوارڈز کا اعلان کردیا ہے۔ سعودی عرب کے شہر العلا کے 2مقامات کو بھی ایوارڈ سے نوازاگیا ہے۔ دنیا بھر میں ٹائم میگزین کے ایڈیٹرز اور نمائندگان کے ذریعے مرتب کی گئی فہرست میں دنیا بھر کے 100غیر معمولی مقامات کا انتخاب کیا گیا ہے۔
ایوارڈ حاصل کرنے والا پہلا مقام ڈار ٹنٹورا دی ہاؤس ہوٹل العلا میں مئی 2024میں ہی قائم کیا گیا ہے۔800سالہ قدیم شہر میں مٹی کی اینٹوں سے بنے مکانات میں دی ہاؤس ہوٹل العلا کے تاریخی قدیم ٹاؤن میں قائم ہونے والی پہلی پراپرٹی ہے۔یواین ڈبلیو ٹی او نے 2022میں اسے بہترین سیاحتی مقام کے طورپر تسلیم کیا تھا۔ العلا کے صحرائی نخلستان میں واقع ڈارٹنٹورا میں سیاحوں کو بہترین خدمات فراہم کی جاتی ہیں۔ مہمانوں کیلئے مٹی کی اینٹوں سے بنی تاریخی عمارتوں میں 30کمرے بنائے گئے ہیں۔ یہ ایکو لاج روائتی خانہ بدوشوں کے رہن سہن کے تجربے اور بڑے پیمانے پر آرام کا ایک عمیق امتزاج پیش کرتاہے۔
ٹائم میگزین سے ایوارڈ حاصل کرنے والا دوسرا مقام شاران نیچر ریزروہے۔ تقریباً600مربع میل (1500کلو میٹر) پر محیط خوبصورت شاران نیچر ریزرو قدرتی عجائبات کا ایک خزانہ ہے۔ اس کا مقصد العلا کے حساس ماحولیاتی نظام کی بحالی ہے جس کے نتیجے میں دیسی نباتات اور حیوانات کے ساتھ ساتھ خطرے سے دوچار عربی بھڑیوں،غزالوں اور بڑے کانوں والی لومڑیوں کو تحفظ فراہم کیا جاتا ہے۔
قدرتی زمین اور جنگلی حیات کی بحالی کے مقصد کے ساتھ قائم کیاگیاشاران انتہائی خطرے سے دوچار عرب چیتے کیلئے ایک محفوظ ری وائلڈنگ مرکز کے طورپر کام کرے گا جو فی الحال ایک آف سائیٹ افزائز نسل ادارے پر واقع ہے۔
رائل کمیشن فار العلا کے ڈسٹینیشن مینجمنٹ اینڈ مارکیٹنگ کے نائب صدر رامی المعلم نے کہاکہ ٹائم کی جانب سے العلا کے مقامات کو دنیا کے عظیم ترین مقامات کے اعزازات ملنے پر ہمیں بہت خوشی ہے۔ کمیونٹی سے  جڑے جامع اور پائیدار ترقی کے اقدامات کے ذریعے اپنے منفرد ثقافتی ورثے کے تحفظ اور فروغ کیلئے العلاکی کوششیں شاندار روائیت اور لگن کی عکاسی ہیں۔
ٹائم میگزین نے نئے اور دلچسپ تجربات پیش کرنے والوں کیلئے دنیا کے عظیم ترین مقامات کی لسٹ مرتب کرنے کیلئے اپنے نمائندوں اور کنڑی بیوٹرزکے بین الاقوامی نیٹ ورک سے ہوٹلز، کروز،ریسٹورینٹس، پُرکشش مقامات، عجائب گھر،پارکس اور دیگر اہم مقامات کی نامزدگی کی لسٹ جمع کی۔ ٹائم دنیا بھر میں ایک نامور اور قابلِ قدر برانڈ ہے۔ اور سیاحت کے شعبے میں اس کی رائے بہترین کارکردگی کا اعتراف ہے۔
 العلا:
ریاض سے 1100کلو میٹر کے فاصلے پر شمال مغربی سعودی عرب میں واقع العلا غیر معمولی قدرتی اور انسانی ورثہ کی جگہ ہے۔ 22561کلو میٹر پر محیط وسیع علاقے میں ایک سرسبزنخلستان کی وادی، ریت کے پتھروں کے بلندپہاڑ اور قدیم ثقافتی ورثے کے مقامات شامل ہیں جو ہزاروں سال پرانی ہیں جب لیہان اور نباتائی سلطنتوں کا راج تھا۔ العلا میں سب سے مشہور اورتسلیم شدہ سائیٹ ہیگرا ہے جو سعودی عرب میں یونیسکو کا پہلا عالمی ثقافتی ورثہ ہے۔ 52ہیکڑ پر مشتمل قدیم شہر،ہیگرا نباتائی بادشاہت کا مرکزی جنوبی شہر تھااور 111محفوظ مقبروں پر مشتمل ہے جس میں ریت اور پتھروں کی چاردیواری موجود ہے۔

0/کمنٹس:

جدید تر اس سے پرانی