یونٹی فوڈز کا پلاسٹک کچرے کی ری سائیکلنگ کیلئے دی گرین آرک سے اشتراک
کراچی: یونٹی فوڈز نے دی گرین آرک (ٹی جی اے) کے ساتھ شراکت داری قائم کرکے ای ایس جی اصولوں کے ساتھ اپنی بھرپور وابستگی کا اظہار جاری رکھنے کا اعلان کیا ہے۔ اس حوالے سے دونوں کمپنیوں کے درمیان مفاہمتی یاد داشت پر دستخط کئے گئے ہیں جس کے تحت ٹی جی اے یونٹی فوڈز سے اسکریپ کو جمع کرے گا اور اسے نئی شکل دے گا تاکہ انہیں دوبارہ استعمال میں لانے کے لئے ری سائیکل شدہ مصنوعات کی متنوع اقسام تیار کی جا سکیں۔ اس اقدام کا مقصد ایک بار استعمال ہونے والے پلاسٹک میں کمی لانے کی سہولت فراہم کرنا ہے جو عالمی ماحولیاتی نظام کو خراب کرنے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔
یونٹی فوڈز باقاعدگی سے دیرپا منصوبوں پر کام کرتا ہے جو ماحول پر روایتی صنعتی اثرات میں کمی لانے سے متعلق اس کے مقاصد سے مطابقت رکھتے ہیں۔ ری سائیکلنگ کی خدمات فراہم کرنے والے معروف ادارے دی گرین آرک سے موجودہ شراکت داری کے تحت یونٹی فوڈز نہ صرف اپنی پیکیجنگ کے کچرے کا سراغ لگانے کو یقینی بنائے گا بلکہ معیشت میں کردار ادا کرکے سرسبز ماحول کے اپنے مضبوط عزم کو بھی اجاگر کرے گا۔ ہر ماہ اوسطا 13 ہزارکلوگرام سے زیادہ کچرے میں کوڑا کرکٹ، تیل کے پاؤچ، پلاسٹک کے جیری کین، ٹن سکریپ، پلاسٹک بیگز اور گتے کے ڈبے شامل ہوتے ہیں، جس میں کافی مقدار میں مواد کو ری سائیکل کیا جائے گا اور انہیں تلف کرنے کی ضرورت نہیں ہوگی کیونکہ اس سے فطرت کو نقصان پہنچے گا۔
اس معاہدے کی دستخطی تقریب میں یونٹی فوڈز کی ہیڈ آف کارپوریٹ کمیونکیشنزاینڈ سسٹین ایبلٹی، نگین رضوی نے کہا، ''گلوبل وارمنگ عالمی سطح پر بالخصوص پاکستان کیلئے ایک بڑا خطرہ ہے اور گرین ہاؤس گیسز پیدا نہ کرنے کے باوجود ہمارا وطن اس عالمی رجحان کے نتائج کا خمیازہ بھگت رہا ہے۔ یونٹی فوڈز میں، ہم ہمیشہ ایک قابل ذکر مثال قائم کرنے کا عزم رکھتے ہیں، خاص طور پر اپنے ای ایس جی طریقوں کے ساتھ ہم اپنے اس عزم کو اجاگر کرنے کو یقینی بناتے ہیں کہ ہماری نئی نسل ایک محفوظ اور صحت مند دنیا میں زندگی گزاریں۔ دی گرین آرک کے ساتھ یہ شراکت داری اس سمت میں ایک اور قدم ہے اور ہمارا مقصد مستقبل میں بھی اسی طرح کے اقدامات کا آغاز کرنا ہے۔''
اس موقع پر گرین آرک کے سی ای او حبیب الٰہی نے کہا، ''ہم کچرے کو ری سائیکل کرکے خصوصی مواد ریسن اور تعمیراتی مواد جیسے گزرگاہ اور ٹائلز کی تیاری سے کاربن کی موجودگی کو کم کرنے کے لئے پرعزم ہیں۔ یونٹی فوڈز اور ٹی جی اے کے درمیان اس اسٹریٹجک شراکت داری کے ذریعے ہم اس بات کو یقینی بنا سکتے ہیں کہ کچرے کو ذمہ دارانہ طور پر ری سائیکل کیا جائے اور معیشت میں اس کی اہمیت میں اضافہ کیا جائے۔
ایک تبصرہ شائع کریں