چیزئیس کے تحت”نیشنل چیز ڈے“ کے موقع پرمستحق بچوں میں خوشیاں بانٹنے کی تقریب

چیزئیس کے تحت”نیشنل چیز ڈے“ کے موقع پرمستحق بچوں میں خوشیاں بانٹنے کی تقریب 




 
اسلام آباد :  پاکستان میں فاسٹ فوڈ کے معروف برانڈ چیزئیس کی جانب سے ”چیز کے قومی دن“ کی مناسبت سے غریب بچوں لیے بنائے گئے اسٹریٹ سکول کے طلبامیں خوشیاں بانٹنے کی ایک منفرد تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ چیزئیس کے کارپوریٹ سماجی ذمہ داری (CSR) کے تحت اسٹریٹ سکول کے ساتھ شراکت داری کی گئی جس کا مقصد پسماندہ طبقات سے تعلق رکھنے والے بچوں کو تفریح فراہم کرنا تھا۔ 

یہ دن مختلف رنگارنگ سرگرمیوں سے بھرپور تھا جو بچوں کی تخلیقی صلاحیتوں کو سامنے لانے کے لیے ترتیب دیا گیا تھا۔ بچوں نے فنون اور دستکاری کے سیشنز میں حصہ لیا، کہانی سنانے کا سیشن ہوا اور دوستانہ مقابلوں سے لطف اندوز ہوئے۔جیسا کہ خوشگوار جشن لذیذ کھانے کے بغیر ادھور اہوتاہے اس لیے پروگرام میں شریک بچوں کومزے دار پیزا پیش کیا گیا اور اس دن کو بچوں کے لیے یادگار بنایا گیا۔

چیزئیس کے ہیڈ آف مارکیٹنگ زوہیب حسن نے کہا کہ،”معاشرے میں خوشیوں کی تقسیم چیزئیس کاایک منفرد جزبہ ہے اوراسی عزم کے تحت ’چیز‘کے قومی دن کے موقع پر مستحق بچوں کے ساتھ چیزی خوشیاں بانٹنے کا موقع فراہم کیا گیاہے۔“

یہ خوشگوار اقدام چیزئیس کی سماجی ذمہ داری کی لگن اور گھر گھر چیزی خوشیاں پہچانے کے مشن کو ظاہر کرتاہے۔

0/کمنٹس:

جدید تر اس سے پرانی