نجوما مشرقِ وسطیٰ میں قائم کیا جانے والا پہلے پرائیویٹ ریزروہے
کراچی: رٹز کارلٹن ریزرو نے مشرقِ وسطیٰ کے پہلے پرائیویٹ آئی لینڈ کا امہات آئی لینڈ ریڈ سی سعودی عرب میں افتتاح کردیاہے۔ رٹزکارلٹن ریزرو نجوما سعودی عرب کے علاوہ پورے مشرقِ وسطیٰ میں قائم کیا جانے والا پہلے پرائیویٹ ریزروٹ ہے جوکہ سعودی عرب میں غیر ملکی سیاحوں کو سعودی ثقافت اور مہمان نوازی سے روشناس کرے گا۔
سعودی عرب کے بحیرہ احمر کے امہات جزیرے پر واقع خوبصورت جزیرہ نجوما سیاحوں کیلئے ایک بہترین مقام ہے۔ مختلف جزائر کے جھرمٹ میں واقع جزیرہ کی سطح کے نیچے مرجان کی قدیم چٹانیں اور صاف فضائی منظر ایک خوبصورت منظر پیش کرتاہے۔
عربی ستاروں کے معنی سے موسوم نجوما محفوظ اور تنہائی میں دنیا بھر کے سیاحوں کیلئے ایک محفوظ جزیرہ ہے جہاں سیاح خطے کے ثقافت اور روایات سے لطف اندوز ہوسکتے ہیں۔
رٹز کارلٹن کی ایس وی پی جینی بینزاکوین نے کہاکہ ہم بحیرہ احمر کی قدرتی خوبصورتی اور شاندار ماحول کے درمیان واقع اپنے نئے رٹز کارلٹن میں سیاحوں کو خوش آمدید کہتے ہیں۔
نجوما دنیا بھر میں نایاب رٹز کارلٹن ریزرو اسٹیٹس میں شامل ہے جو سیاحوں کو ایکسپلوریشن کے سفر پر جانے کی دعوت دیتا ہے۔یہ نجی جزیرہ سیاحوں کیلئے حقیقی تبدیلی کا تجربہ دریافت کرنے کا منتظر ہے۔
بحیرہ احمر سعودی عرب کے مغربی ساحل پر لگژری سیاحتی مقامات میں سے ایک ہے جو دنیا کے چوتھے بڑے بیریئر ریف سسٹم میں گھرا ہوا ہے جس میں 90سے زائد جزائر ہیں۔ اس سحر انگیز ماحول سے سیاح غیر معمولی اسنورکلنگ اور اسکوبا ڈائیونگ ایڈونچرزمہم کا آغاز کرسکتے ہیں جوکہ لہروں کے نیچے شاذو نادر ہی دیکھاجاتاہے۔ 5ہزار سالوں سے پروان چڑھنے والی متحرک مرجان کی چٹانوں کے ساتھ بیرئیرریف دلکش ماحولیاتی نظام ہے جس میں 165سے زائد مقامی ریف مچھلیاں، ڈولفن، سمندری کچھوے، اسٹنگریزاور نپولین ورسی شامل ہیں۔
اس جزیرے کے ساحل مینگروز سے بھرے ہوئے ہیں جو دنیا کے سب سے زیادہ بہترین ماحولیاتی سسٹم میں سے ایک ہے اور اس سرسبز مسکن کے اندر سیاح مختلف قسم کے سمندری پرندوں، سمندری جانور اور حویلی گٹارفش کو دیکھ سکتے ہیں۔ فیروزی پانیوں سے آگے سیاح صحرائی ٹیلوں پر گائیٹڈ ٹریلز کے ذریعے ساحل کی خوبصورتی سے لطف اندوز ہوسکتے ہیں۔
فوسٹر اور پارٹنر کے ذریعے ڈیزائن کیا گیا نجوماکا صاف ستھرا شیل سے متاثر فنِ تعمیر اور خوبصورت انٹیریئرز کو قدرتی میٹریل سے تیارکیاگیاہے جو پرسکون سمندر اور ریت پر واقع ہے اور جیو میٹرک پیٹرن خطے کے ڈیزائن کے نقشوں کی یاددلاتے ہیں۔
چارٹرڈ بوٹ یا سی پلین کے ذریعے رسائی حاصل کرنے والے نجوما میں 63اوور واٹر اورایک سے تین بیڈ رومز پر مشتمل بیچ ولاز ہیں۔ مہمان رات کو ہر ڈیک پر رکھی ہوئی دوربینوں سے ستاروں سے بھرے ہوئے آسمانی نظارے سے لطف اندوز ہوسکتے ہیں۔ سیرولین نیلے سمندر کے اوپر واقع ایک بلند رنگ واک سے جڑا ہوا اوو واٹر ولا زخوبصورت نظارے اور سمندر تک ڈائریکٹ رسائی پیش کرتے ہیں۔ ساحلِ سمندر پرریت پر قائم ولاز قدرتی روشنی اور سمندر کی تازہ ہوا سے سیاح لطف اندوز ہوں گے۔
نجوما کے جنرل منیجر ٹونی کووینے نے کہاکہ خطے میں پہلے رٹزکارلٹن ریزروکے آغاز کے ساتھ ہم ایک بے مثال منزل کے دروازے کھول رہے ہیں اور دنیا کو بحیرہ احمر کی منزل دریافت کرنے کی دعوت دیتے ہیں۔ نجوما خطے میں کسی بھی دوسرے سیاحتی مقام کے برعکس ہے جس کی دریافت اور پائیداری اور بہترین انتظامات کی وجہ سے یہ ایک منفرد سیاحتی مقام ہے جوسیاحوں کو امہات جزیرے کی قدرتی خوبصورتی کے پس منظر میں ایک غیر معمولی تبدیلی کے سفر کی پیش کش کرتاہے ہم اس منزل کی ناقابلِ فراموش تلاش سے لطف اندوز ہونے کیلئے مہمانوں کا استقبال کرنے کے منتظر ہیں۔
ایک تبصرہ شائع کریں