سی ڈی سی پاکستان اور سلام فیملی تکافل کے درمیان معاہدہ

کراچی: پاکستان کی پہلی ڈیجیٹل انشورنس کمپنی سلام فیملی تکافل لمیٹڈ اور سینٹرل ڈپازٹری کمپنی آف پاکستان نے سینٹرلائزڈ انفارمیشن شیئرنگ سلوشن فارانشورنس انڈسٹری(CISSII) اورسینٹرلائزڈ انشورنس ریپوزیٹری (CIR)میں سلام فیملی تکافل کی شرکت کیلئے ایک معاہدے پر دستخط کیے ہیں۔واضح رہے کہ سینٹرلائزڈ انفارمیشن شیئرنگ سلوشن فارانشورنس انڈسٹری(CISSII)اور سینٹرلائزڈ انشورنس ریپوزیٹری (CIR) سی ڈی سی کا تیارکردہ انڈسٹری معلومات کے اشتراک کا کلیدی سسٹم ہے۔ سی ڈی سی کے چیف ایگزیکٹو آفیسر بدیع الدین اکبر اور سلام فیملی تکافل کے چیف ایگزیکٹو آفیسر رضوان حسین نے معاہدے پر دستخط کیے۔ اس موقع پر سی ڈی سی کے چیف آپریٹنگ آفیسر عبدالصمد اور سلام فیملی تکافل کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر سید نیئر حسین بھی موجود تھے۔






سیکیوریٹی ایکسچینج کمیشن آف پاکستان کی زیرِ نگرانی انشورنس انڈسٹری کیلئے سینٹرلائزڈ انفارمیشن شیئرنگ سلوشن فارانشورنس انڈسٹری(CISSII) اپریل 2014میں متعارف کرایاگیاتھاجس کا مقصد انڈسٹری پلیئرزکے درمیان معلومات کے باضابطہ اشتراک کا طریقہ کاراور اسٹیک ہولڈرزکے درمیان اہم معلومات کے اشتراک کو ہم آہنگ کرنا ہے۔سی ڈی سی نے 2020میں سینٹرلائزڈ انفارمیشن رپوزٹری (CIR)متعارف کرایاتھااور اس کے تحت اسٹیک ہولڈرز کو اہم پالیسی معلومات تک رسائی کی سہولت میں توسیع دی ہے۔




اس موقع پر سی ڈی سی کے چیف ایگزیکٹو آفیسر بدیع الدین اکبر نے کہاکہ اس طرح کے اہم اقدامات کی ترقی اور آپریشنز میں سہولت فراہم کرنے کیلئے سی ڈی سی کے پاس جدید ترین تکنیکی پلیٹ فارم اور وسیع تجربہ ہے۔ ہم سینٹرلائزڈ انفارمیشن شیئرنگ سلوشن فارانشورنس انڈسٹری(CISSII)اور سینٹرلائزڈ انفارمیشن رپوزٹری پلیٹ فارمز پر سلام فیملی تکافل کو خوش آمدید کہتے ہیں اور ترقی اور اعتماد کوفروغ دینے کے مقصد کے ساتھ باہمی مفاد کی شراکت داری کیلئے پُرعزم ہیں۔ یہ پلیٹ فارمز سی ڈی سی کی اسٹریٹجک پالیسی کے مطابق تیار کیے گئے تاکہ ایک انفرااسٹرکچر ادارے کے طورپر اپنے کردار کو توسیع دی جائے اور سی ڈی سی کے جدید ترین آئی ٹی انفرااسٹرکچر اور بہترین ساکھ سے فائدہ اٹھاتے ہوئے ملک کے مالیاتی اداروں کو سہولت فراہم کی جائے۔




اس موقع پر سلام فیملی تکافل کے چیف ایگزیکٹو آفیسر رضوان حسین نے کہاکہ سلام تکافل انڈسٹری میں شفافیت اور رسک کو کم کرنے کیلئے ایس ای سی پی اور سی ڈی سی کے سینٹرلائزڈ انفارمیشن شیئرنگ سلوشن فارانشورنس انڈسٹری(CISSII)اور سینٹرلائزڈ انفارمیشن رپوزٹری جیسے اقدامات کو سراہتی ہے۔ ہم ہمیشہ کاروبار میں شفافیت اور ایز آف ڈوئنگ بزنس کیلئے اٹھائے گے اقدامات کو سپورٹ کریں گے۔ سلام فیملی تکافل تمام اسٹیک ہولڈرز اورملک کے مفاد کیلئے سی ڈی سی، ایس ای سی پی اور انڈسٹری کے اسٹیک ہولڈرزکے ساتھ کام جاری رکھے گی۔




سینٹرل ڈپازٹری کمپنی سیکیوریٹیزکی الیکٹرانک کسٹڈی اور ٹریڈ سیٹلمنٹ کی خدمات فراہم کرتی ہے اور ایک کیپیٹل ادارہ ہونے کے ساتھ ساتھ پاکستان کے مالیاتی منظر نامے کے مختلف شعبوں کو جدید سلوشن کی فراہمی کیلئے ایک فعال کردار ادا کررہی ہے۔ سی ڈی سی انفارمیشن ٹیکنالوجی سے فائدہ اٹھاتے ہوئے کارکردگی اور شفافیت کو فروغ دینے کے ساتھ ساتھ کاروباری لاگت کو کم اور اسٹیک ہولڈرز کی مشکلات کو حل کرنے کی سہولت فراہم کررہی ہے۔

سلام فیملی تکافل خطے کی پہلی اور واحد ڈیجیٹل اسلامک انشورنس کمپنی ہے جو ڈیجیٹلائزیشن کے عالمی رجحانات کے مطابق انشورنس کی ترقی کیلئے پُرعزم ہے۔

0/کمنٹس:

جدید تر اس سے پرانی