رحیم یار خان کےکچے کے علاقے میں پولیس کی 2 گاڑیوں پر ڈاکوؤں کے حملے میں 11 اہلکار شہید ہوگئے۔ پنجاب پولیس کے مطابق ڈاکوؤں نےکچےکے علاقے ماچھکہ میں پولیس کی 2 گاڑیوں پر حملہ کیا۔
دونوں پولیس موبائل بارش کے پانی میں پھنس گئی تھیں۔ ڈاکوؤں نے راکٹ لانچروں سے پولیس پر حملہ کردیا۔ گھوٹکی پولیس کے مطابق ڈاکوؤں کے حملے میں 11 پولیس اہلکار شہید اور 7 زخمی ہوگئے جب کہ 4 لاپتہ ہیں۔
حملے کے بعد رحیم یار خان پولیس نے بھاری نفری علاقے میں طلب کرلی ہے۔
وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے رحیم یار خان کے کچے کے علاقےمیں پولیس گاڑیوں پر ڈاکوؤں کے حملے کی مذمت کرتے ہوئے شہید پولیس اہلکاروں کو خراج عقیدت پیش کیا ہے۔
وزیرداخلہ محسن نقوی نے زخمی پولیس اہلکاروں کے لیے جلد صحت یابی کی دعا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ شہدا کے لواحقین کے ساتھ کھڑے ہیں۔

ایک تبصرہ شائع کریں