پانچ مزے مزے کے لطیفے ، مکس لطیفے ، اردو لطیفے

ایک مرتبہ ایک شخص خلیفہ ہارون الرشید کے پاس آیا اور اس سے کہا، مجھے حج پر جانا ہے۔ میری امداد کریں۔ خلیفہ نے کہا، دیکھو بھائی! اگر تم صاحب نصاب ہو تو ضرور حج کرو، ورنہ حج کیوں کرتے ہو۔

یہ سن کر اس نے کہا:

” میں آپ کو بادشاہ سمجھ کر امداد طلب کرنے آیا تھا، مفتی سمجھ کر فتویٰ پوچھنے نہیں۔

-------- 😁😂😃


استاد: پانچ پھلوں کے نام بتاؤ۔

شاگرد:تین سیب اور دو مالٹے۔

-------------- 😁😂😃


ایک شخص: یہ لڑکا تمہارا کیا لگتا ہے۔

دوسرا: یہ میرا دور کا بھائی ہے۔

پہلا: دور کے بھائی سے تمہاری کیا مراد ہے؟

دوسرا: میرے اور اس کے درمیان دس بھائیوں کا فاصلہ ہے۔


------------- 😁😂😃


ایک شخص ایک نجومی کے پاس گیا اور پوچھا:

”یہ بتاؤ!ابھی تھوڑی دیر بعد کیا ہونے والا ہے۔“

اس نے جواب میں کہا کہ مجھے معلوم نہیں، اس شخص نے اس کے منہ پر ایک زور دار تھپڑ مارا اور بولا:

” یہ ہونے والا تھا۔“

------------- 😁😂😃



ایک شخص بہت زیادہ غربت کا شکار ہوگیا۔ اس نے اپنی بیوی سے کہا:

” بچوں کو ننھیال بھیج دو اور تم خود اپنی والدہ کے ہاں چلی جاؤ۔“



0/کمنٹس:

جدید تر اس سے پرانی