اسلام آباد: ملک میں ٹیلی کمیونی کیشن خدمات فراہم کرنے والے معروف ادارے، یوفون 4G نے جنوبی کوریا کی ٹیکنالوجی کمپنی، سام سنگ کے ساتھ اسٹریٹجک شراکت داری قائم کی ہے، جس کے تحت یوفون 4G کے نئے سیلز پلیٹ فارم کے ذریعے صارفین کو رعایتی نرخوں پر اسمارٹ فونز فراہم کیے جائیں گے۔
اس سلسلے میں یوفون 4G کی جانب سے ایک خصوصی ویب پیج تیار کیا گیا ہے، جہاں صارفین آسانی سے اسمارٹ فونز، وائس اور ڈیٹا بنڈلز اور دیگر یوفون سروسز تک رسائی حاصل کرسکتے ہیں۔ اس سہولت سے یوفون 4G صارفین کو اعلیٰ معیار کی ڈیوائسز تک بہتر رسائی حاصل ہوگی، تاکہ ان کی ڈیجیٹل طرز زندگی میں بہتری لائی جا سکے۔
علاوہ ازیں، یوفون 4G صارفین اب آسانی سے اپنے پسندیدہ موبائل ڈیوائسز کی گھر پر ترسیل کی سہولت سے بھی فائدہ اٹھا سکتے ہیں، جس سے صارفین کو مزید آسانی حاصل ہوگی۔ صارفین اپنی پسندیدہ ڈیوائسز یوفون 4G کی ویب سائٹ https://www.ufone.com/samsung-devices/ سے حاصل کرسکتے ہیں۔

معروف ٹیکنالوجی برانڈ، سام سنگ اپنے جدید اور قابل اعتماد اسمارٹ فونز کے لئے مشہور ہے، جو یوفون 4G کے تیزرفتار ڈیٹا اور جدید ڈیجیٹل خدمات کے ساتھ مکمل مطابقت رکھتے ہیں۔ اس اسٹریٹجک شراکت داری کا مقصد یوفون 4G صارفین کی رسائی میں اضافہ اور خصوصی فوائد کی فراہمی کے ذریعے ان کے ڈیجیٹل تجربے کو بہتر بنانا ہے۔
یوفون 4G اور سام سنگ کے درمیان اسٹریٹجک شراکت نہ صرف صارفین کی ڈیجیٹل زندگیوں میں تبدیلی لائے گی بلکہ یوفون 4G کے جدت طرازی کو فروغ دینے اور ملک بھر میں رابطے کے نظام کو مستحکم کرنے کے غیر متزلزل عزم کو بھی تقویت دے گی۔ ختم شد۔
ایک تبصرہ شائع کریں