موبی لنک بینک کی جانب سے خواتین کو وراثت کا حق دلانے کی طرف موبی لنک بینک کا بڑا قدم

موبی لنک بینک نے DOST ایپ پر آسان وراثت کیلکولیٹر متعارف کروادیا

اسلام آباد، 20 اگست، 2024۔ پاکستان کے صف اول کے ڈیجیٹل مائیکرو فنانس بینک، موبی لنک بینک نے اپنی دوست ایپ (DOST)میں خواتین کے وراثتی حق سے متعلق رہنمائی کے لئے اپنی نوعیت کا پہلا آسان وراثت کیلکولیٹر متعارف کیا ہے۔ یہ جدید ترین مالیاتی ٹول لوگوں بالخصوص خواتین کو بااختیار بنانے کے لئے تیار کیا گیا ہے جس کی بدولت انہیں وراثت میں اپنے حصے کی واضح معلومات حاصل ہوسکیں گی۔ اس خصوصی کیلکولیٹر کا آغاز مالیاتی شمولیت اور سماجی انصاف کو فروغ دینے کے لئے موبی لنک بینک کے عزم کا ثبوت ہے۔



اس وراثت کیلکولیٹر کو موبی لنک بینک کی دوست ایپ میں ضم کیا گیا ہے جو وراثت کی تقسیم میں دیرینہ عدم مساوات کو دور کرے گا۔ مالی معلومات تک رسائی کو سہل بنا کر یہ کیلکولیٹر وراثت کے ممکنہ حصے یا رقم کے تعین کے پیچیدہ عمل کو آسان بنانے کے لئے تیار کیا گیا ہے۔

کسی فرد کی وراثت کے حصے کا درست حساب لگانے کے لئے صارفین کو متوفی اور ان کے وارثوں کے بارے میں تفصیلات فراہم کرنی پڑیں گی۔ اس ٹول میں ایک تفصیلی وراثتی چارٹ (فیملی ٹری) بھی شامل ہے جس میں شامل تمام فریقوں کے مابین تعلق کی نشاندہی کی گئی ہے۔ اس ٹول میں متوفی سے خاندانی تعلق کی بنیاد پر وارثوں کے حصے خصوصی طور پر متعین کئے جاتے ہیں۔

موبی لنک بینک کے عبوری سی ای او حارث محمود چوہدری نے کہا، ''ہم سمجھتے ہیں کہ ہر فرد کو مالی آزادی اور سلامتی کا حق حاصل ہے۔اس وراثت کیلکولیٹر کے ذریعے ہم ان خواتین کو حق دینے کے لئے پرعزم ہیں جن کے پاس اپنے وراثتی حصے کو سمجھنے کے لئے ٹولز اور معلومات کی کمی ہوتی ہے اور اکثر وہ اپنے ورثے کی تفصیلات سمجھنے سے قاصر رہتی ہیں۔ ہمارا پلیٹ فارم واضح معلومات فراہم کرتا ہے، اور افراد بالخصوص خواتین کو چند منٹ میں ہی وراثت میں انکے جائز حصے کا حساب لگانے میں مدد فراہم کرتا ہے۔ ہم چاہتے ہیں کہ مختلف ثقافتی پس منظر، ڈیٹا پرائیویسی اور غیر رسمی طریقوں کے درپیش چیلنجز سے نمٹنے کو یقینی بنائیں تاکہ ہمارے صارفین کو وراثت میں ان کے جائز حصے کا علم ہو اور وہ قانون کے مطابق اس کا دعویٰ کرسکیں۔''

موبی لنک بینک سازگار مالیاتی ماحول کی فراہمی کے پختہ عزم کے ساتھ اپنے بڑھتے ہوئے صارفین کی وسیع ضروریات کی تکمیل کے لئے تیار کردہ مصنوعات اور خدمات کا جامع حل پیش کرتا ہے۔

موبی لنک بینک،ویون (VEON) گروپ کا حصہ ہے، جو ایک عالمی ڈیجیٹل آپریٹر ہے اور چھ ممالک میں 160ملین صارفین بھرپور کنیکٹوٹی اور آن لائن خدمات فراہم کرتا ہے جو دنیا کی آبادی کا 7فیصد حصہ ہیں۔

0/کمنٹس:

جدید تر اس سے پرانی