پاکستان بینکس ایسوسی ایشن اور اسٹیٹ بینک آف پاکستان کا ایس ایم ایز کے لئے مالیاتی توسیع اور رسک کوریج کے لئے اسٹریٹجک تعاون

پاکستان بینکس ایسوسی ایشن اور اسٹیٹ بینک آف پاکستان کا ترجیحی شعبے کی ترقی میں ایس ایم ایز کے لئے مالیاتی توسیع اور رسک کوریج کے لئے اسٹریٹجک تعاون


ایس ایم ای سیکٹر کے فروغ کے لئے پاکستان بینکس ایسوسی ایشن کی سفارشا ت کی پیروی کرتے ہوئے اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے حال ہی میں ایس ایم ایز کے لئے کلین قرضے کی حد 1کروڑ روپے تک بڑھا دی ہے۔یہ اسٹریٹجک اقدام ایس ایم ای کو فروغ دینے کے حکومت کے مقاصد سے ہم آہنگ ہے اور پاکستان بینکس ایسوسی ایشن کے ترجیحی شعبے کے اقدامات کا حصہ ہے جس کا مقصد ایس ایم ایزکے لیے مالیاتی رسائی کو بڑھانا ہے، جو کہ پاکستان میں معاشی توسیع اور روزگار کے مواقع پیدا کرنے کے لیے اہم ہے۔







مزید برآں، بینکنگ سیکٹر کو مضبوط بنانے کے لیے اپنے مشترکہ عزم کی عکاسی کرتے ہوئے، اسٹیٹ بینک نے ایک رسک کوریج اسکیم بھی متعارف کرائی ہے، جس سے بینکنگ سیکٹر کو اگلے پانچ سالوں کے دوران اپنی ایس ایم ای ایکسپوژر کو1.1 کھرب تک دوگنا کرنے میں مدد ملے گی۔

پاکستان بینکس ایسوسی ایشن اپنے ترجیحی شعبے کے اقدامات کے تحت، اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے ساتھ مالیاتی مصنوعات تیار کرنے اور فروغ دینے کے لیے فعال طور پر کام کر رہا ہے جو خاص طور پر ایس ایم ایزکی ضروریات کو پورا کرتی ہیں۔رسک کوریج اسکیم کا اجراء اور کلین قرض دینے کی حد میں اضافہ ایس ایم ایزکو انتہائی ضروری مالی لچک فراہم کرے گا، جس سے وہ اپنے آپریشنز کو وسعت دے سکیں گے انوویشنز میں سرمایہ کاری کر سکیں گے اور قومی معیشت میں زیادہ مؤثر طریقے سے اپنا حصہ ڈال سکیں گے۔


مزید برآں توقع کی جاتی ہے کہ قرض دینے کی حد میں اضافہ زیادہ مالی شمولیت کو فروغ دے گا اور بینکوں کو ایس ایم ای سیکٹر کو مزید قرض دینے کی ترغیب دے گا۔ اس اقدام سے خاص طور پر انٹرپرینیورشپ کو فروغ ملے گا اور پاکستان کی معیشت میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھنے والے چھوٹے کاروباروں کی حمایت میں بہت دور رس اثرات مرتب ہوں گے۔


حالیہ پیش رفت پر بات کرتے ہوئے،چیئرمین پی بی اے ظفر مسعود نے کہا، ''بینکوں کے لیے رسک کوریج اسکیم کا تعارف اور کلین قرض دینے کی حد کو 1کروڑ روپے تک بڑھانا پاکستان میں ایس ایم ایز کے لیے گیم چینجر ہے۔ یہ سنٹرل بینکس کے ایس ایم ای شعبے کے فروغ کے عزم کی عکاسی کرتا ہے اور پاکستان بینکس ایسوسی ایشن کے ترجیحی شعبے کے اقدامات کے ساتھ مکمل طور پر ہم آہنگ ہے جس کا مقصد ایس ایم ای فنانسنگ کو بڑھانا ہے، ہمیں یقین ہے کہ یہ اقدام ایس ایم ای قرضوں میں خاطر خواہ اضافہ کرے گا، جو کہ معاشی ترقی اور روزگار میں اضافے کے لیے ضروری ہے۔''
پاکستان بینکس ایسوسی ایشن ایسی پالیسیوں کی حمایت جاری رکھے گا جو ایس ایم ایزکے لیے فنانس تک زیادہ سے زیادہ رسائی میں سہولت فراہم کرتے ہیں۔ ایسوسی ایشن کا خیال ہے کہ ایس ایم ایزکو قرض تک آسان رسائی فراہم کر کے، بینکنگ سیکٹر پائیدار اقتصادی ترقی کو آگے بڑھانے، بے روزگاری اور غربت جیسے چیلنجوں سے نمٹنے میں اہم کردار ادا کر سکتا ہے۔


حکومت کے وسیع تر اقتصادی مقاصد کی حمایت کے لیے زراعت اور ڈیجیٹل ٹیکنالوجی کے شعبوں کے لیے اسٹیٹ بینک کے ساتھ قریبی مشاورت سے اسی طرح کے اقدامات اور پالیسی سفارشات تیار کی جا رہی ہیں۔ ایسوسی ایشن وزارت خزانہ، اسٹیٹ بینک آف پاکستان اور دیگر اسٹیک ہولڈرز کے ساتھ قومی مفاد کے ان ترجیحی شعبوں میں اپنا تعاون جاری رکھے گی۔

0/کمنٹس:

جدید تر اس سے پرانی