پاکستانی سولر ٹیکنالوجی کمپنی، اسکائی الیکٹرک نے جاپانی مارکیٹ تک رسائی حاصل کر لی

اسلام آباد : پاکستان کے معروف سولر ٹیکنالوجی برانڈ، اسکائی الیکٹرک نے جاپان الیکٹریکل سیفٹی اینڈ انوائرمنٹ ٹیکنالوجی لیبارٹریز (جے ای ٹی) ٹیسٹنگ پروگرام کا پہلا مرحلہ مکمل کرکے جاپانی مارکیٹ تک رسائی کے حصول میں اہم پیش رفت کرلی ہے۔ اس کامیابی سے اسکائی الیکٹرک کی مصنوعات اور خدمات کے اعلیٰ معیار کا اظہار ہوتا ہے، جس کی بدولت کمپنی کو عالمی سطح پر ایک سخت مسابقتی مارکیٹ تک رسائی ملی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان بینکس ایسوسی ایشن اور اسٹیٹ بینک آف پاکستان کا ایس ایم ایز کے لئے مالیاتی توسیع اور رسک کوریج کے لئے اسٹریٹجک تعاون


سال 2015 میں قائم ہونے والی اسکائی الیکٹرک کمپنی، پاکستان کی شمسی توانائی کی صنعت میں رہنما کردار کی حامل ہے، جس نے کئی اہم اختراعی مصنوعات اور خدمات کے ذریعے ملکی توانائی منظرنامے کو نمایاں طور پر تبدیل کر دیا ہے۔ ان اختراعات میں شمسی توانائی کے انتظام میں مصنوعی ذہانت اور مشین لرننگ کا استعمال شامل ہے، جو سسٹم کو وقت کے ساتھ ساتھ سیکھنے اور ضروریات کے مطابق اپنے آپ کو ڈھالنے، توانائی کی کھپت میں بہتری لانے، مرمت و بحالی کی ضروریات کی پیشگی اطلاع دینے اور مجموعی طور پر نظام کی کارکردگی کو بہتر بنانے کی سہولت فراہم کرتا ہے۔






اسکائی الیکٹرک کی مصنوعات کا پورٹ فولیو، جس میں اعلیٰ ترین معیار کے ہارڈ ویئر اور سافٹ ویئر شامل ہیں، رہائشی صارفین سے لے کر بڑے تجارتی اداروں تک متنوع صارفین کی ضروریات کو پورا کرنے کے لئے ترتیب دیا گیا ہے۔ کمپنی جدید ٹیکنالوجی کو بروئے کار لاتے ہوئے بیرونی عوامل سے قطع نظر اپنے صارفین کے لئے بجلی کی بلاتعطل فراہمی کو یقینی بناتی ہے۔ اسکائی الیکٹرک اعلی معیار کی مصنوعات، موثر بعد از فروخت سپورٹ، جدید ترین سائبر سیکیورٹی سہولت، اور جامع ہارڈ ویئر اور سافٹ ویئر وارنٹی کی فراہمی کے ذریعے صارفین کے اطمینان اور خدمات کے معیار کو قائم رکھے ہوئے ہے۔ کمپنی کی ان بنیادی اقدار نے پاکستان کی سولر انڈسٹری میں ایک نیا معیار قائم کیا ہے اور صارفین کا غیر متزلزل اعتماد حاصل کیا ہے۔


اسکائی الیکٹرک کے شریک بانی و سی ای او، امین سکھیرا نے اس کامیابی کے بارے میں اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا، "جیٹ کے پہلے مرحلے کی کامیاب تکمیل ایک یادگار کامیابی ہے، جو ہماری مصنوعات کے غیر معمولی معیار اور اعتماد کو اُجاگر کرتی ہے۔ اس کے علاوہ یہ ہمارے نظام کی تکنیکی عمدگی اور اعلی ترین بین الاقوامی معیارات پر پورا اُترنے کے عزم کا بھی اظہار ہے۔ ہماری کامیابی جاپانی مارکیٹ میں اسکائی الیکٹرک کا اولین قدم ہے، جو دنیا کی سب سے جدید اور مسابقتی شمسی مارکیٹوں میں سے ایک ہے۔ ہمیں اُمید ہے کہ اس سے عالمی سطح پر ہمارے لئے مزید کامیابی کے دروازے کھلیں گے۔"




اسکائی الیکٹرک کے سی او او، ذیشان احمد نے اس پیش رفت پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا، "جاپانی مارکیٹ میں داخلہ اسکائی الیکٹرک کی اسٹریٹجک ترجیح ہے، کیونکہ ہم ادارے کو عالمی سطح پر وسعت دینے کیلئے مسلسل کوشاں ہیں۔ جاپان کے سخت ریگولیٹری ماحول اور صارفین کی اعلی توقعات کے پیش نظر ہمارے لئے اپنی ٹیکنالوجی کے معیار اور انفرادیت منوانے کا یہ ایک کلیدی موقع ہے۔ ہم نے جاپان میں قدم جما لیے ہیں اور جدید اور قابل اعتماد شمسی توانائی سہولیات فراہم کرنے والے ادارے کے طور پر اپنی عالمی ساکھ کو مستحکم کیا ہے۔"


جاپانی مارکیٹ میں اسکائی الیکٹرک کی کامیابی سے ٹیکنالوجی کے شعبے میں کمپنی کی مہارت کی توثیق ہوئی ہے، جس سے باہمی تعاون اور ترقی کی نئی راہیں کھلیں گی۔ عالمی معیار کے ساتھ ساتھ کمپنی کی مصنوعات کو بار بار بجلی کی بندش اور توانائی کی طلب میں اتار چڑھاؤ جیسے پاکستانی مارکیٹ کے انوکھے چیلنجز کا بھی مقابلہ کرنے کے لئے ترتیب دیا گیا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ اسکائی الیکٹرک ملک بھر میں ایک پسندیدہ برانڈ بن کر اُبھرا ہے۔


ایک مستقبل کی ضروریات سے ہم آہنگ اسٹارٹ اپ کے طور پر آغاز سے لے کر شمسی توانائی کی معروف کمپنی تک کا اسکائی الیکٹرک کا سفر مسلسل جدت طرازی، معیار پر انتھک توجہ اور بہترین کارکردگی کی خصوصیات سے عبارت ہے، اورعالمی سطح پر ترقی اور کامیابی کی متمنی پاکستانی کمپنیوں کے لئے مشعلِ راہ ہے۔ ختم شد۔

0/کمنٹس:

جدید تر اس سے پرانی