خوشحالی بینک گزشتہ24 سال سے پاکستان بھر میں مائیکروفنانس کی خدمات میں پیش پیش

خوشحالی بینک کاپاکستانی مائیکروفنانس خدمات کی قیادت میں 24 سال کا سنگ میل عبور

اسلام آباد : خوشحالی مائیکروفنانس بینک لمیٹڈ (KMBL) نے اپنی24ویں سالگرہ منائی اور اپنے کارپوریٹ آفس و  ملک بھر کی برانچوں میں کیک کاٹنے کی تقریب منعقد کی۔ یہ تقریب بینک کی پائیدار میراث اور پاکستان بھر میں مالی شمولیت کے عزم کو خراج تحسین پیش کرنے کے لئے تھی۔

تقریب میں بینک کے سی ا ی او،مینجمنٹ کمیٹی اور ہیڈ آفس کے عملے نے شرکت کی جبکہ ملک بھر کی برانچوں نے آن لائن شمولیت اختیار کی اور کیک کاٹنے کی تقاریب کا اہتمام بھی کیا۔ یہ مشترکہ جشن خوشحالی بینک کی کامیابی کے پیچھے موجود اتحاد اور وژن کی عکاسی کرتا ہے جو گزشتہ 24 سالوں سے اس کی کامیابی کا باعث بنا ہے۔



امیر کراچی والا، صدر اور سی ای او، خوشحالی مائیکروفنانس بینک لمیٹڈنے اپنی افتتاحی تقریر میں کہا کہ"بینک نے 2000 میں اپنی بنیاد رکھنے کے بعد ایک طویل سفر طے کیا ہے۔ مشکلات کا سامنا کرنے اوراتحادو عزم کے ساتھ آگے بڑھنے کی قوت ہمارے سب سے مضبوط اثاثے ہیں۔"انہوں نے غیر محفوظ طبقوں کی خدمت کے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے کہا خوشحالی بینک ہمیشہ سے محض ایک بینک نہیں بلکہ یہ ایک تحریک ہے جو تمام پاکستانیوں کے لئے مالیاتی خودمختاری کی طرف گامزن ہے۔



 سلیم اختر بھٹی، گروپ ہیڈ آف فنانس اور سی ایف او، محمد آفتاب عالم، چیف بزنس آفیسر اور سائرہ گبول، چیف ہیومن ریسورس آفیسر نے بھی ادارے کے ساتھ وابستگی پر اپنے خیالات کا اظہار کیا اور چیلنجز کو مواقع میں تبدیل کرنے کے عزم کو نمایاں کیا۔ مینجمنٹ نے ٹیم کو یاد دلایا کہ خوشحالی بینک کی سالگرہ ہر سال پاکستان کے یوم آزادی کی تقریبات کے ساتھ منائی جاتی ہیں۔ یہ اتفاق ہمیں یاد دلاتا ہے کہ ہمیں اپنے پیارے ملک اور اس کے عوام کی معاشی اور سماجی بھلائی کے لئے کام کرنا چاہئے۔

تقریب میں مختلف برانچوں کے عملے کے مخلصانہ تاثرات بھی شامل تھے جنہوں نے خوشحالی بینک کے ذریعے دی جانے والی مواقعوں کا شکریہ ادا کیا۔ بینک کی تاریخ کے سفر پر ایک ویڈیو پیش کی گئی جس میں بینک کے اہم لمحات کی یاد تازہ کی گئی جبکہ تقریب میں ایک کوئز مقابلہ بھی شامل تھاجس نے ملازمین کو ہلکے پھلکے اور بامقصد انداز میں ملوث کیا۔ تقریب کا اختتام کیک کاٹنے اور فوٹو سیشن کے ساتھ ہوا جس سے ہر شخص کو نیا حوصلہ اور وابستگی کا احساس ملا۔

مزید برآں،خوشحالی بینک تمام مالیاتی خدمات فراہم کرنے کے اپنے مشن پر ثابت قدم ہے جس میں ملازمین  ترقی کو فروغ دینا شامل ہے۔ خوشحالی بینکمستقبل میں پیش آنے والے چیلنجز کو لے کرپاکستان بھر میں کمیونٹیز کو مستحکم کرنے کے اپنے مشن کے بارے میں پر امید ہے۔ بینک کی 24ویں سالگرہ صرف ماضی کی کامیابیوں کا جشن نہیں بلکہ مالیاتی شمولیت پر مبنی مستقبل کی تعمیر کے عزم کی تجدید بھی ہے۔

0/کمنٹس:

جدید تر اس سے پرانی