عظیم صوفی گلوکارہ عابدہ پروین نیویارک کے ٹائمز اسکوائر کے ڈیجیٹل بل بورڈ پر جلوہ گر ہوئیں

پاکستان کا بڑا اعزاز۔ عظیم صوفی گلوکارہ عابدہ پروین اسپاٹیفائی کی ایکول پاکستان اور ایکول گلوبل کی ایمبیسڈر منتخب


کراچی : عالمی اسٹریمنگ پلیٹ فارم، اسپاٹیفائی نے عظیم صوفی گلوکارہ عابدہ پروین کو ماہ اگست کے لئے ایکول پاکستان (EQUAL Pakistan)کے ساتھ ساتھ ایکول گلوبل (EQUAL Global)کا ایمبیسڈر بھی منتخب کرلیا ہے۔ اس سلسلے میں عابدہ پروین نیویارک کے ٹائمز اسکوائر کے ڈیجیٹل بل بورڈ پر جلوہ گر ہوئی ہیں جس سے نہ صرف وہ پاکستان کی بلکہ عالمی سطح پر جنوبی ایشیا کی قابل ذکر نمائندہ کے طور پر بھی سامنے آئی ہیں۔ 




اسپاٹیفائی کا ایکول پروگرام خواتین گلوکاروں کی پذیرائی کا ایک ایسے پلیٹ فارم بن گیا ہے جہاں انکی حوصلہ افزائی کی جاتی ہے۔ عابدہ پروین کو یہ خراج عقیدت ساؤتھ ایشین ہیریٹیج مہینے کے موقع پر پیش کیا گیا ہے، جس کے دوران اسپاٹیفائی کا مقصد انہیں ایک ایسی نمایاں جنوبی ایشیائی گلوکارہ کے طور پر فروغ دینا ہے جس نے موسیقی کی دنیا پر گہرے اثرات مرتب کئے ہیں۔ 

صوفی موسیقی کی صنف میں ان کی بے مثال خدمات اور بین الاقوامی سطح پر ان کے کام کے اعتراف میں، ان کا گانا ''تو جھوم'' اسپاٹیفائی کے ایکول پاکستان اور ایکول گلوبل پلے لسٹس دونوں پر نمایاں انداز سے پیش کیا گیا ہے۔

اسپاٹیفائی کے اعداد و شمار کے مطابق عابدہ پروین کی موسیقی کو نہ صرف پاکستان میں پسند کیا جاتا ہے بلکہ اسے دنیا بھر میں بالخصوص بھارت، امریکہ، برطانیہ، کینیڈا اور آسٹریلیا میں بھی سنا جاتا ہے۔ ان کے سامعین میں مختلف عمر کے افراد شامل ہیں، جس میں بڑی تعداد 18 سے 34 سال کی عمر کے درمیان ہے، جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ انہیں پسند کرنے والے سامعین میں ہر دور کے افراد شامل ہیں۔ ان کی فنکارانہ صلاحیتوں سے مرد اور خواتین دونوں سامعین جھومتے ہیں جس سے ان کی طاقتور اور روح پرور تخلیقات ایک عالمگیر رابطہ قائم کرتی ہیں۔

عابدہ پروین کی موسیقی کا سفر صوفی ازم کے روحانی اور ثقافتی ورثے سے ان کے گہرے تعلق کی علامت رہا ہے۔ گزشتہ کئی دہائیوں میں وہ نہ صرف پاکستان بلکہ دنیا بھر میں اپنی آواز کے ذریعے گہرے روحانی احساسات کو پھیلانے کی صلاحیت کی وجہ سے ایک مشہور شخصیت بن گئی ہیں۔ ان کے کام نے نہ صرف صوفی موسیقی کی شاندار روایات کو برقرار رکھا ہے بلکہ انہیں نئے سامعین سے بھی متعارف کرایا ہے، جس سے یہ صنف موجودہ دور میں بھی فعال ہے۔ 

اسپاٹیفائی پر انکی موسیقی سے اس لنک (https://open.spotify.com/artist/4EkSOXM6psqNE4w6j0tEEl) پرمحظوظ ہوا جاسکتا ہے۔

0/کمنٹس:

جدید تر اس سے پرانی