موبی لنک بینک کا اپنے صارفین کو صحت عامہ کی معیاری خدمات کی فراہمی کیلئے OLADOC سے اشتراک

اسلام آباد:  پاکستان کے صف اول کے ڈیجیٹل مائیکروفنانس بینک، موبی لنک بینک نے معروف ڈیجیٹل صحت عامہ کے پلیٹ فارم، اولاڈوک (OLADOC)کے ساتھ اشتراک کیا ہے۔ اس معاہدے کے تحت موبی لنک بینک اپنے صارفین کو ہر طرح کی صحت عامہ کا جامع حل پیش کرے گا۔ اولاڈوک برانڈ ایمبیسیڈر کی حیثیت سے خدمات انجام دینے کے ساتھ ساتھ موبی لنک بینک کے 5لاکھ صارفین کو مفت اور اعلیٰ معیار کی طبی خدمات تک بے مثال رسائی فراہم کرکے انکی صحت عامہ سے متعلق جامع کاوش سرانجام دے رہا ہے۔ اس شراکت داری کے ذریعے موبی لنک بینک کے صارفین اور ان کے اہل خانہ اپنے رجسٹرڈ موبائل نمبروں کے ذریعے سائن اپ کرکے اولاڈوک ایپ کے ذریعے مفت اور رعایتی قیمت پر طبی خدمات کی وسیع رینج تک رسائی حاصل کرسکیں گے۔




موبی لنک بینک،ویون (VEON) گروپ کا حصہ ہے، جو ایک عالمی ڈیجیٹل آپریٹر ہے اور چھ ممالک میں 160ملین صارفین بھرپور کنیکٹوٹی اور آن لائن خدمات فراہم کرتا ہے جو دنیا کی آبادی کا 7فیصد حصہ ہیں۔

موبی لنک بینک کے صارفین اب پاکستان بھر میں 25,000 سے زائد ڈاکٹروں اور طبی ماہرین پر مشتمل اولاڈوک کے وسیع نیٹ ورک سے فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔ اس شراکت داری میں اعزازی طور پر آؤٹ پیشنٹ ڈپارٹمنٹ (او پی ڈی) مشاورت، ان پیشنٹ ڈیپارٹمنٹ (آئی پی ڈی) کے اخراجات پر بچت، ادویات کے آرڈرز پر 10 فیصد تک رعایت، سرجیکل طریقے بشمول جسمانی دیکھ بھال، ڈینٹل اور تمام طرح کے غیرہنگامی طبی علاج پر 25 فیصد تک چھوٹ، لامحدود اور مفت ویڈیو مشاورت اور کلینک میں ملاقاتوں پر 20 فیصد تک کی رعایت شامل ہیں۔ صارفین غذائی ماہرین، ماہر نفسیات، ماہر غذائیت اور فٹنس ٹرینرز کے ساتھ دیکھ بھال اور طرز زندگی سے متعلق مشاورت سے بھی فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔ اسمارٹ فونز کے بغیر صارفین کی بلا تعطل رسائی کو ممکن بنانے کے لئے اولاڈوک موبی لنک بینک کے صارفین کو چھ ماہ کے لئے مختص ہیلپ لائن کے ذریعے اعزازی ویلیو ایڈڈ سروس (وی اے ایس) بھی فراہم کرے گا۔

موبی لنک بینک کے چیف بزنس آفیسر عطاء الرحمان نے کہا، "ہمارے کام میں ہمارے صارفین مرکزی اہمیت رکھتے ہیں اور ان کی طبی دیکھ بھال ہماری اولین ترجیح ہے۔ بڑھتی ہوئی مہنگائی اور صحت کی دیکھ بھال کے بڑھتے ہوئے اخراجات سے درپیش چیلنجز سے نمٹنے کے لئے موبی لنک بینک اپنے صارفین کی زندگیوں پر مثبت اثرات مرتب کرنے کے لئے پرعزم ہے۔ اولاڈوک کے ساتھ شراکت داری کے ساتھ ہم مفت، آسان رسائی اور اعلیٰ معیار کی طبی خدمات پیش کرنے کے لئے پرجوش ہیں، جو ہمارے صارفین کو اس قابل بناتی ہے کہ وہ مالی استحکام برقرار رکھنے کے ساتھ ساتھ اپنی صحت کو ترجیح دیں۔''

شریک بانی اور چیف ایگزیکٹو آفیسر، اولاڈوک، عابد زبیری نے کہا، ''موبی لنک بینک مالیاتی شمولیت، جدید حل کے ذریعے پسماندہ طبقوں کو بااختیار بنانے میں پیش پیش ہے، اولاڈوک پاکستان بھر میں 25 ہزار سے زائد ڈاکٹروں کے نیٹ ورک کے ساتھ ڈیجیٹل ہیلتھ کیئر میں قائدانہ کردار ادا کر رہا ہے۔ ہم مل کر اپنے متعلقہ شعبوں میں مثالی اداروں کی حیثیت سے لوگوں کی زندگیوں پر گہرے اثرات مرتب کرنے کے لئے پرعزم ہیں۔ موبی لنک بینک کی مالی مہارت اور اولاڈوک کے صحت عامہ کے وسیع نیٹ ورک کو ساتھ ملا کر ہم باہمی طور پر گہرے اثرات پیدا کر رہے ہیں جس کے باعث لوگ ترقی کرسکیں گے، اپنے طبی نتائج کو بہتر بناسکیں گے اور بالآخر لوگوں کی زندگیوں کو بہتر بناپائیں گے۔''

0/کمنٹس:

جدید تر اس سے پرانی