​یوفون 4G نے فرنچائز مالکان اور اہل خانہ کیلئے ٹیلی کام سیکٹر کے اولین ہیلتھ انشورنس پروگرام کا اعلان کر دیا

اسلام آباد: پاکستانی ٹیلی کام کمپنی، یوفون 4G نے آدم جی انشورنس کے اشتراک سے ٹیلی کام شعبے کا پہلا فرنچائز ہیلتھ انشورنس پروگرام شروع کرنے کا اعلان کیا ہے، جس کا مقصد بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے فرنچائز مالکان اور ان کے اہل خانہ کی فلاح و بہبود اور مالی تحفظ کو فروغ دینے کے لئے جامع ہیلتھ انشورنس کوریج فراہم کرنا ہے۔ یہ اقدام یوفون 4G کی جانب سے اپنے ملک گیر فرنچائز نیٹ ورک کو چلانے والے محنتی افراد کی فلاح و بہبود کو فروغ دینے کے پختہ عزم کی مثال ہے۔

اس سلسلے میں چیف ریٹیل سیلز آفیسر، یوفون 4G، نعمان فخر اور آدم جی انشورنس کے ڈپٹی ایگزیکٹو ڈائریکٹر، احمر شعیب نے اسلام آباد میں معاہدے پر دستخط کیے۔ یوفون 4G کا ''فرنچائز ہیلتھ انشورنس پروگرام'' مشکل وقت میں صحت اور مالی دیکھ بھال کے ذریعے کمپنی کی فرنچائزز کی مدد کرنے کے لئے ترتیب دیا گیا ہے۔ اس پروگرام کے ذریعے یوفون 4G اپنے فرنچائز نیٹ ورک سے گہرے تعلق اور وفاداری کو مزید مضبوط کر سکے گا، جس سے کاروباری استحکام، پائیداری اور ترقی کی رفتار میں اضافہ ہوگا۔ پروگرام فرنچائز مالکان اور ان کےرجسٹرڈ اہلِ خانہ کے لئے آؤٹ پیشنٹ ڈپارٹمنٹ (او پی ڈی) اور ان پیشنٹ ڈپارٹمنٹ (آئی پی ڈی) دونوں خدمات کا احاطہ کرتا ہے، جس میں مریض کی فوتگی کے علاوہ ری امبرسمنٹ کلیم داخل کرنے کی کوئی ضرورت نہیں ہوگی۔






معاہدے پر دستخط کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے یوفون 4G کے چیف ریٹیل سیلز آفیسر نعمان فخر نے کہا ، ''یوفون 4G لوگوں کی بہتری کیلئے پُرعزم برانڈ ہے اور ہم اپنے وسیع تر خاندان یعنی اپنی فرنچائزز کی فلاح و بہبود کے لیے مکمل طور پر پرعزم ہیں، کیونکہ فرنچائزز ہمارے صارفین کی خدمت میں ہمیشہ پیش پیش ہوتی ہیں۔ یہ پروگرام ٹیلی کام انڈسٹری میں اپنی نوعیت کا پہلا اقدام ہے، جو بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے ہمارے فرنچائز مالکان اور ان کے اہل خانہ کو جامع ہیلتھ انشورنس کوریج فراہم کرتا ہے۔ اس اقدام سے نہ صرف اُن کی صحت اور مالی سلامتی کے لئے ہمارے عزم کا اظہار ہوتا ہے، بلکہ اس سے ہماری ادارہ جاتی ثقافت مستحکم ہوگی اور ترقی کو فروغ ملے گا۔ ہماری فرنچائزز ہمارے صارفین کو براہ راست خدمات فراہم کرنے والے آپریشنز کی بنیاد ہیں، اور ہم دونوں کی ترقی ایک دوسرے پر منحصر ہے۔ یوفون 4G اپنے فرنچائز نیٹ ورک کو مزید مستحکم کرنے کے مواقع تلاش کرتا رہے گا۔''

آدم جی انشورنس کے ڈپٹی ایگزیکٹو ڈائریکٹر، احمر شعیب نے کہا ِ ''ہم کاروباری شعبے کے لئے ایک قابلِ تقلید مثال قائم کرنے والے اس اقدام پر یوفون 4G کے ساتھ شراکت داری پر بہت خوش ہیں۔ اس اہم پروگرام کے لئے ہمارے برانڈ پر اعتماد کرنے پر ہم یوفون 4G کے شکرگزار ہیں، اور ہمارا اشتراک اپنے حصص یافتگان کے کاروبار کو وسعت دینے کیلئے جامع مدد فراہم کرنے کے ہمارے مشترکہ وژن کی عکاسی کرتا ہے۔''

''فرنچائز ہیلتھ انشورنس پروگرام'' یوفون 4G کی اپنے اسٹیک ہولڈرز کے ساتھ وابستگی کی مثال ہے، اور صارفین کو غیر معمولی خدمات فراہم کرنے والی فرنچائزز کو مزید فعال بنانے کے کمپنی کے عزم کو ظاہر کرتا ہے۔ یہ اقدام یوفون 4G کے صارفین کو سہولیات فراہم کرنے کے نظام میں بہتری کے دیرینہ مشن کے عین مطابق فرنچائز سپورٹ اور وفاداری کے پروگراموں کے فروغ میں ٹیلی کام شعبے میں ایک نیا معیار قائم کرے گا۔

0/کمنٹس:

جدید تر اس سے پرانی