میزان بینک اور ماسٹرکارڈ کے درمیان اسٹریٹجک شراکت داری کا معاہدہ

کراچی: پاکستان کے معروف اسلامی بینک میزان بینک اور ماسٹر کارڈ نے اپنی اسٹریٹجک شراکت داری کی تجدید کا اعلان کیا ہے۔ میزان بینک کے ڈپٹی چیف ایگزیکٹو آفسیر سید عامر علی اور ماسٹرکارڈ کے ریجنل صدر جے کے خلیل نے مفاہمتی یادداشت پر دستخط کیے۔ اس شراکت داری کا مقصد میزان بینک کے ڈیبٹ کارڈ زپورٹ فولیو کو بڑھانا اور پاکستان بھر میں اپنے صارفین کیلئے بینکنگ تجربے کو تبدیل کرناہے۔ اس موقع پر میزان بینک کے صدر اور چیف ایگزیکٹو آفیسر عرفان صدیقی، میزان بینک کے گروپ ہیڈ کنزیومر فنانس سید افتخار الحق سمیت دونوں اداروں کی سینئر مینجمنٹ بھی موجودتھی۔
اس تجدید شراکت داری کے تحت میزان بینک ماسٹر کارڈ کے ذریعے تیزی سے بڑھتے ہوئے ڈیبٹ کارڈز پورٹ فولیوکے ساتھ ساتھ اپنے پریمیم کارڈ کی آفرز کو مزید توسیع دے گا۔ بینک اپنے صارفین کی بڑھتی ہوئی ضروریات کیلئے خصوصی مراعات کی ایک رینج متعارف کرائے گا جن میں آسانی سے 
سہولت کا استعمال، مرضی کے مطابق سفر تک رسائی، لائف اسٹائل مراعات اور ڈیجیٹل بینکنگ کا اعلیٰ تجربہ شامل ہے۔



 یہ معاہدہ دونوں اداروں کے درمیان ایک طویل المدّتی تعاون کی عکاسی ہے اور میزان بینک نے حال ہی میں ماسٹر کارڈ کی زیرِ قیادت سائبر سیکیوریٹی ورکشاپ کی میزبانی کی ہے جو کہ پاکستان میں ماسٹر کارڈ کی نئی سائبر سیکیوریٹی سروس کا آغاز ہے۔واضح رہے کہ میزان بینک اس طرح کی ورکشاپ کا انعقاد کرنے والا ملک کا پہلا بینک ہے۔

اس موقع پرمیزان بینک کے صدر اور چیف ایگزیکٹو آفیسر عرفان صدیقی نے کہاکہ میزان بینک اور ماسٹر کارڈ کے درمیان شراکت داری پاکستان میں ادائیگی کے منظر نامے کو تبدیل کرنے کے مشترکہ وژن پر مبنی ہے۔ اس اسٹریٹجک تعاون پر ہمیں بہت خوشی ہے جو دیرینہ تعلقات کی عکاسی اور ملک کے ادائیگی کے سلوشن کے بنیادی اسٹرکچر کو مزید مضبوط کرنے کاعہد ہے۔ انہوں نے کہاکہ ہمارا مقصد ماسٹر کارڈ کے ساتھ شراکت داری کے ذریعے شریعت کے مطابق ڈیبیٹ کارڈ پراڈکٹس فراہم کرنا ہے جس سے صارفین کے تجربے میں نمایاں اضافہ ہوگا۔

اس موقع پرپاکستان میں ماسٹرکارڈ کے کنٹری منیجر ارسلان خان نے کہاکہ ہم اپنے شراکت داروں کو جدید مالیاتی پراڈکٹس اور سلوشنز کے ذریعے با اختیار بنانے کیلئے پُرعزم ہیں۔ ہم میزان بینک کے ساتھ اس کے غیر معمولی ترقی کے سفر میں شراکت کیلئے پُرجوش ہیں اور اپنے اتحاد کو وسعت دیتے ہوئے ٹرانزیکشن کو محفوظ اور آسان بنا کرپاکستان میں اسلامک بینکنگ کے صارفین کی مسلسل بڑھتی ہوئی ضروریات اور امنگوں کو پورا کرنے کیلئے مخصوص اور حسبِ ضرورت سلوشنز فراہم کرنا ہے۔

دونوں ادارو ں کے درمیان یہ اسٹریٹجک شراکت داری پاکستان کے مالیاتی شعبے میں جدّت کیلئے ان کی لگن کی عکاسی کے ساتھ ساتھ اسلامی بینکنگ کے صارفین کو ان کی منفرد مالی ضروریات کو پوراکرنے اورموزوں سلوشنزفراہم کرنے کیلئے جاری کوششوں کو بھی اجاگر کرتی ہے۔

0/کمنٹس:

جدید تر اس سے پرانی