سی ڈی سی کے چیف ایگزیکٹو آفیسر بدیع الدین اکبر ایشیا پیسیفک سینٹرل سیکیوریٹیز ڈپازٹریز گروپ(ASG) کے چیئرمین منتخب

کراچی: سینٹرل ڈپازٹری کمپنی آف پاکستان (CDC)کے چیف ایگزیکٹو آفیسر بدیع الدین کو الماتی قازقستان میں اے سی جی کے 26ویں سالانہ جنرل اجلاس میں 3سال(2024تا2027) کیلئے ایشیا پیسیفک سینٹرل ڈپازٹریز گروپ (ACG) کا چیئرمین منتخب کیا گیا ہے۔ اس طرح سینٹرل ڈپازٹری کمپنی آف پاکستان بھی اس مدّت کیلئے اے سی جی سیکریٹریٹ بن گئی ہے۔ اے سی جی اس وقت ایشیا پیسیفک خطے کے 27ممالک کے 41رکن اداروں پر مشتمل ہے۔

یہ سی ڈی سی کیلئے ایک اہم کامیابی کی نشاندہی اور عالمی سیکیوریٹیز مارکیٹ میں پاکستان کیلئے ایک اہم سنگِ میل کی نمائندگی ہے۔ ایشیا پیسیفک سینٹرل ڈپازٹریز گروپ (ACG)کی قیادت نہ صرف سی ڈی سی پاکستان کی صلاحیتوں کی عکاسی ہے بلکہ عالمی مالیاتی اور کیپٹل مارکیٹس میں پاکستان کے وقار کو بھی بلند کرتی ہے۔ اے سی جی سیکریٹریٹ کے طورپر اپنی مدّت کے دوارن سی ڈی سی علاقائی اور عالمی شراکت داروں کے ساتھ مل کر کام کرے گی تاکہ تعاون، جدّت اور سیکوریٹیرز اور مالیاتی شعبوں میں بہترین طریقوں کے تبادلے کو فروغ دیا جاسکے۔

اس تقرری کے ساتھ، بدیع الدین اکبر ورلڈ فورم آف سی ایس ڈیز(WFC)کے ایگزیکٹو بورڈ میں ایشیا پیسیفک ریجن کی نمائندگی بھی کریں گے۔ ورلڈ فورم آف سی ایس ڈیز5علاقائی سی ایس ڈی ایسوسی ایشن کی عالمی باڈی ہے جن میں امریکن سینٹرل سیکیوریٹیز ڈپازٹریز ایسوسی ایشن (ACSDA)، ایسوسی ایشن یوریشین سینٹرل سیکیوریٹیز ڈپازٹریز(AECSD)، یورپین سینٹرل سیکیوریٹیز ڈپازٹریزایسوسی ایشن (ECSDA)، افریقہ اینڈ مڈل ایسٹ ڈپازٹریزایسوسی ایشن(AMEDA)اور اے سی جی  شامل ہیں۔


0/کمنٹس:

جدید تر اس سے پرانی