ہمدرد یُونیورسٹی نےاپنے ڈیجیٹل تبدیلی کے سفر میں تیزی لانے کیلئے پی ٹی سی ایل کا انتخاب کرلیا

کراچی۔ 23 ستمبر 2024: پاکستان ٹیلی کمیونی کیشن کمپنی لمیٹڈ (پی ٹی سی ایل) اور ہمدرد فاؤنڈیشن کے ذیلی ادارے، ہمدرد یونیورسٹی نے جامعہ کے اساتذہ اور طلبہ کے لئے منظم آئی سی ٹی اور موبیلٹی سلوشنز کی فراہمی کے لئے باہمی اسٹریٹجک شراکت داری کے معاہدہ پر دستخط کر لیے ہیں۔
ہمدرد یونیورسٹی کے وائس چانسلر، پروفیسر ڈاکٹر سید شبیب الحسن اور گروپ نائب صدر، بزنس ٹو بزنس اسٹریٹجی اینڈ پروڈکٹ مینجمنٹ، سید محمد عمران علی نے میریٹ کراچی میں منعقدہ ایک تقریب میں معاہدے پر دستخط کیے۔ اس موقع پر نائب صدر انٹرپرائز، پی ٹی سی ایل، بشارت قریشی، گروپ ڈائریکٹر انٹرپرائز، پی ٹی سی ایل، عمر فاروقی، ہمدرد یونیورسٹی کے کلیم احمد غیاث، رجسٹرار، فیصل منگوریا، گروپ ڈائریکٹر ایچ آر، ابوطالب بھٹو، اور ڈائریکٹر فنانس، محمد اویس بھی موجود تھے۔



معاہدے کے تحت پی ٹی سی ایل ہمدرد یونیورسٹی کو جدید ترین ٹیکنالوجی اور منظم سیکیورٹی سے لیس جدید ترین انفراسٹرکچر اور پلیٹ فارم سلوشنز فراہم کرے گا۔

اس موقع پر اپنے خطاب میں ہمدرد یونیورسٹی کے وائس چانسلر، پروفیسر ڈاکٹر سید شبیب الحسن نے کہا، ''ہمیں خوشی ہے کہ ہم نے یونیورسٹی کی ڈیجیٹل ٹرانسفارمیشن حکمت عملی کے تحت انفراسٹرکچر اور پلیٹ فارم ہوسٹنگ کے لئے اپنے قابل اعتماد پارٹنر، پی ٹی سی ایل کا تعاون حاصل کیا ہے۔ یہ شراکت داری انفراسٹرکچر، پلیٹ فارمز اور ڈیٹا مینجمنٹ کے حوالے سے یونیورسٹی کے لائحہ عمل میں اہم تبدیلی کا پیش خیمہ ثابت ہوگی۔ پی ٹی سی ایل کے ڈیٹا سینٹر اور ٹیلی کمیونی کیشن کی مہارت سے فائدہ اٹھا کر ہمدرد یونیورسٹی بہتر اور قابل اعتماد آپریٹنگ لیورج حاصل کرنے کے علاوہ مصنوعات اور خدمات کی مارکیٹ تک رسائی کے وقت میں کمی لا سکے گی۔''

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے گروپ وی پی بی ٹو بی اسٹریٹجی اینڈ پروڈکٹ مینجمنٹ، پی ٹی سی ایل و یوفون 4G، سید محمد عمران علی نے کہا، ''ہم ہمدرد یونیورسٹی کی تعلیمی ضروریات کو پورا کرنے میں ان کی مدد کرنے کے لئے ان کے ساتھ مفاہمت کے فروغ پر خوش ہیں۔ پی ٹی سی ایل ایک قومی ادارہ ہونے کے ناطے ملک بھر میں ڈیجیٹلائزیشن کے عمل کی قیادت کررہا ہے۔ اس طرح کی شراکت داری کے ذریعے پی ٹی سی ایل کارپوریٹ سیکٹر کو جدید اور محفوظ سہولیات فراہم کرکے ٹیلی کام انفراسٹرکچر کی ترقی میں اپنا کلیدی کردار ادا کرتا رہے گا، جس سے ملک کی مجموعی معاشی ترقی کی رفتار میں اضافہ ہوگا ۔''

پی ٹی سی ایل کا مقصد پاکستان میں مختلف شعبوں  سے وابستہ کارپوریٹ صارفین کو بہترین خدمات فراہم کرنا ہے۔ حالیہ معاہدہ سے ان متنوع آئی سی ٹی اور سیکیورٹی سلوشنز کی ترقی کو مہمیز ملے گی، جو پاکستان میں ڈیجیٹل بینکنگ ایکو سسٹم میں کلیدی حیثیت رکھتے ہیں۔ خ

0/کمنٹس:

جدید تر اس سے پرانی