ٹک ٹاک'شارک ٹینک پاکستان' کا آفیشل انٹرٹینمنٹ پارٹنر بن گیا
کراچی،پاکستان : ٹک ٹاک نے شارک ٹینک پاکستان کے پہلے سیزن کے لیے انٹرٹینمنٹ پارٹنر بننے کا اعلان کیا ہے، جس کے حقوق گرین لِٹ اسٹوڈیو نے حاصل کیے ہیں۔ یہ شراکت ٹک ٹاک کے مشن میں ایک اہم سنگِ میل کی حیثیت رکھتی ہے، جس کا مقصد تخلیقی صلاحیتوں کو فروغ دینا اور خوشیاں
فراہم کرنا ہے، اور پاکستان میں جدت اور کاروبار کو آگے بڑھانے کے لیے ایک پلیٹ فارم مہیا کرنا ہے۔
شارک ٹینک، دنیا بھر میں مقبول بزنس ریئلٹی شو ہے، جسے 40 سے زائد ممالک میں پیش کیا جاچکا ہے ،اور اکتوبر 2024 سے پاکستان میں اپنے سفر کا آغاز کرے گا ۔ یہ منصوبہ گرین لِٹ اسٹوڈیوز اور سونی پکچرز انٹرٹینمنٹ کی شراکت داری کے ذریعے پاکستانی ناظرین تک پہنچایا جائے گا ۔
اس شراکت داری کے تحت، ٹک ٹاک پر خصوصی کنٹینٹ ہیش ٹیگ #SharkTankPakistan کے تحت پیش کیا جائے گا، جس میں #WhatToWatch اور دیگر ٹرینڈنگ موضوعات شامل ہوں گے۔ یہ کنٹینٹ صارفین کو شو کے اردگرد انٹرایکٹو اور تازہ ترین کنٹینٹ کے ساتھ منسلک رکھے گا۔ شارک ٹینک پاکستان کے آفیشل ٹک ٹاک اکاؤنٹ پر پہلے ہی 30,000 سے زیادہ فالوورز موجود ہیں، جو کمیونٹی کی شو کے ساتھ جوش اور دلچسپی کو ظاہر کرتا ہے۔
یہ شراکت داری طویل دورانیے کا کنٹینٹ تخلیق کرنے اور شیئر کرنے کی حوصلہ افزائی کرے گی،جو ایک منٹ سے زیادہ کی ویڈیوز پر مشتمل ہوگا ، جس سے ناظرین کی دلچسپی میں اضافہ ہوگا اور شو میں پیش کیے گئے کاروباری سفر کے بارے میں گہری معلومات فراہم کی جائیں گی۔
ٹک ٹاک کے ہیڈ آف کنٹنٹ آپریشنز، سیف مجاہد کا کہنا ہے کہ "شارک ٹینک پاکستان کے ساتھ یہ شراکت داری مقامی ٹیلنٹ اور کاروباری افراد کی حمایت کے ہمارے عزم سے ہم آہنگ ہے۔ ہمیں اس بات کی خوشی ہے کہ یہ تعاون جدت اور تخلیقی صلاحیتوں کو فروغ دے گا اور ہم بے صبری سے پاکستان کے بہت سے کاروباری افراد کے سفر کا حصہ بننے کے منتظر ہیں ۔"
شارک ٹینک پاکستان کا مقصد اُبھرتے ہوئے کاروباری افراد کو اپنے خیالات کو حقیقت کا روپ دینے کے لیے ایک پلیٹ فارم فراہم کرنا ہے، جس میں نہ صرف انہیں ضروری سرمایہ فراہم کیا جائے گا بلکہ تجربہ کار سرمایہ کاروں سے رہنمائی بھی ملے گی۔
اس بارے میں گرین لِٹ اسٹوڈیوکے شریک بانی، محمد رضوان صدیقی نے کہا:" ہم ٹک ٹاک کے ساتھ شراکت داری کے لیے بہت پُرجوش ہیں۔ ہمیں معلوم ہے کہ یہ ایک ایسا پلیٹ فارم ہے جو پاکستان سمیت دنیا بھر میں لاکھوں افراد استعمال کر رہے ہیں ۔"
ٹک ٹاک بطور انٹرٹینمنٹ پارٹنران جدت اور عزم کی کہانیوں کو اجاگر کرنے میں اہم کردار ادا کرے گا، جو نئی نسل کے کاروباری افراد کی حوصلہ افزائی کریں گی۔
ایک تبصرہ شائع کریں