کراچی : ماحولیاتی پائیداری کی جانب ایک اہم قدم اٹھاتے ہوئے، پاکستان میں نجی شعبے کی سب سے بڑی انشورنس کمپنی، جوبلی لائف انشورنس (جے ایل آئی) نے اپنے کاربن کے اخراج کو نیٹ زیرو پر لانے کے لیے اسپیکٹریکو (Spectreco)کے ساتھ شراکت داری کی ہے۔ یہ قدم نہ صرف پاکستان بلکہ عالمی انشورنس انڈسٹری کے لیے بھی ایک معیار قائم کرتا ہے، جس سے جوبلی لائف کے اپنے کاروباری آپریشنز میں ماحولیاتی پائیداری کو بنیادی اہمیت دینے کے عزم کو تقویت ملتی ہے ۔
جوبلی لائف کا بڑھتے ہوئے ماحولیاتی چیلنجز کے پیش نظر اسپیکٹریکو کے ساتھ اشتراک ایک پیشگی سوچ کا مظہر ہے، جو کمپنی کو ذمہ دارانہ کاروباری طریقوں میں ایک رہنما کے طور پر پیش کرتا ہے۔ اسپیکٹریکو کا جدید ٹیکنالوجی پلیٹ فارم، ڈیٹا پر مبنی معلومات اور ماہرین کی رہنمائی سے آراستہ ہے جس کا فائدہ اٹھاتے ہوئے جوبلی لائف اپنے کاربن فٹ پرنٹ کو کم کرنے اور اپنے آپریشنز کو بین الاقوامی پائیداری کے معیارات کے ساتھ ہم آہنگ کرنے کے لئے فیصلہ کن اقدامات کر رہا ہے۔
اسپیکٹریکو کے سی ای او اور پارٹنر فراز خان نے اس اشتراک پر اظہارخیال کرتے ہوئے کہا، ''ہم اپنے آپریشنز کو مستقبل میں نیٹ زیروپر لانے کے بڑے سفر میں جوبلی لائف انشورنس کو تعاون کی فراہمی پر پرُجوش ہیں۔ یہ شراکت داری اس بات کا ثبوت ہے کہ کس طرح کاروباری ترقی کے جائزے، گرین ہاؤس گیسوں کے اخراج میں کمی کی حکمت عملی، اور ڈیٹا کی بنیاد پر پیغام رسانی سے اجتماعی طور پر نمایاں تبدیلی لائی جاسکتی ہے۔ ہم مل کر نہ صرف پاکستان بلکہ عالمی سطح پر انشورنس کے شعبے میں پائیداری کا ایک نیا معیار قائم کر رہے ہیں۔''
جوبلی لائف انشورنس کے گروپ ہیڈ ریٹیل آپریشنز، مارکیٹنگ و ایڈمنسٹریشن، فرحان فریدی نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا، ''اپنے آپریشنز میں ڈی کاربنائزیشن کی حکمت عملی کو شامل کرکے ہم نے مستقبل کی انشورنس انڈسٹری میں مثالی انداز سے قائدانہ صلاحیت کے ساتھ عالمی استحکام کے معیارات پورا کرنے کی طرف اپنا سفر شروع کیا ہے۔ اسپیکٹریکو کے ساتھ ہمارا تعاون نیٹ زیرو کے حصول کی طرف ہمارے سفر میں ایک اہم لمحہ ہے۔ یہ شراکت داری اپنے صارفین کو اہمیت دینے کے ساتھ ساتھ اہم ماحولیاتی تبدیلی لانے سے متعلق ہمارے عزم کو ظاہر کرتی ہے۔''
اس شراکت داری میں اسپیکٹریکو کے نیٹ زیرو ٹرانزیشن اسپرنٹ کا مرکزی کردار ہے، جس میں کاروباری ترقی کا جائزہ، گرین ہاؤس گیس کے اخراج میں کمی، اور میسج کرافٹ سروس کے ذریعے متعین پائیدار پیغام رسانی شامل ہے۔ یہ کثیر الجہتی طریقہ کار اس بات کو یقینی بناتا ہے کہ جوبلی لائف انشورنس اسٹیک ہولڈرز، سرمایہ کاروں اور ریگولیٹرز کی توقعات پر پورا اترنے کے ساتھ ساتھ اپنے پائیدار عزم پر عمل پیرا ہونے کے لئے مستعد، فعال اور شفاف ہے ۔
اسپیکٹریکو کے مصنوعی ذہانت سے آراستہ پلیٹ فارم کے ذریعے جوبلی لائف انشورنس اپنی پائیداری کی کاوشوں کو موثر طریقے سے ٹریک کرسکتا ہے، انکا جائزہ لے سکتا ہے اور انہیں مزید بہتر بنا سکتا ہے، جس سے اس کی پیشرفت کو رئیل ٹائم میں دیکھنے کو یقینی بنایا جاسکتا ہے۔ یہ اشتراک ڈی کاربنائزیشن کی حکمت عملی، اسٹیک ہولڈرز کی شمولیت اور جدید پائیداری کے طریقوں کو مربوط بناتا ہے۔ یہ تعاون اس بات کو بھی یقینی بناتا ہے کہ جوبلی لائف انشورنس کے آپریشنز میں کاربن کے اخراج سے ماحولیاتی اثرات کو کم سے کم کیا جائے گا جس سے انشورنس سیکٹر میں ماحول دوست بڑی تبدیلی سے متعلق کمپنی کی پوزیشن مزید مستحکم ہوگی۔
یہ شراکت داری زیادہ پائیدار مستقبل کی طرف لے جانے کی سمت میں ایک جرات مندانہ قدم ہے، جس میں جدید ٹیکنالوجی اور کاروباری مہارت کو یکجا کیا گیا ہے جس سے ٹھوس نتائج حاصل ہوسکیں گے اور انشورنس انڈسٹری میں نئے معیارات قائم کئے جاسکیں گے۔ اس حوالے سے مزید معلومات کے لئے، براہ مہربانی جوبلی لائف انشورنس یا اسپیکٹریکو کی ویب سائٹ ملاحظہ کریں۔
ایک تبصرہ شائع کریں