آغا خان یونیورسٹی ہسپتال نے دل کی صحت کے لیے کمیونٹی کو متحرک کیا

کراچی:  عالمی ماہ قلب کے جشن میں، آغا خان یونیورسٹی ہسپتال (AKUH) نے دو بڑے کمیونٹی ایونٹس،"منی میراتھن" اور"ورلڈ ہارٹ ڈے رائیڈ" کا انعقاد کیاجن کی قیادت، آغا خان ہسپتال کے سیکشن ہیڈ آف کارڈیو تھوراسک سرجری، ڈاکٹر سولت فاطمی نے کی۔ ان تقریبات کا مقصد لوگوں میں دل کی صحت اور فلاح و بہبود کو فروغ دینا تھا اور اس میں سائیکلنگ گروپ "ڈاکس آن وہیلز"کا تعاون بھی شامل تھا۔

22 ستمبر کو منعقد ہونے والی 3.2 کلومیٹر "منی میراتھن" میں 400 سے زائد شرکاء نے شرکت کی جن میں قیادت، ڈاکٹرز، نرسز، عملہ اور آغا خان یونیورسٹی (AKU) کے پرجوش طلباء شامل بھی تھے۔ شرکاء نے دل کی صحت کی علامت سرخ رنگ کے لباس پہنے ہوئے صحت مند زندگی کو فروغ دینے کے عزم کا اظہار کیا۔ اس موقع پر ایک پوسٹر مقابلہ بھی منعقد کیا گیا اور بہترین فنکاروں میں انعامات تقسیم کیے گئے۔  

آغا خان یونیورسٹی کے صدر اور وائس چانسلر، ڈاکٹر سلیمان شہاب الدین نے اس ایونٹ کے اثرات پر اپنے جوش کا اظہار کرتے ہوئے کہا"آغا خان یونیورسٹی ہسپتال میں ہم اپنی کمیونٹی کی صحت اور فلاح و بہبود کے لیے گہرے عزم رکھتے ہیں۔ ایسے ایونٹس صرف سرگرمیاں نہیں ہیں بلکہ یہ ہر ایک انسان کو فعال اور باشعور طرز زندگی اپنانے کے لیے پکارنے والی ایک آواز ہیں۔"



دل کی صحت کے فروغ کے سلسلے کو جاری رکھتے ہوئے، آغا خان ہسپتال نے 29 ستمبر کو "ورلڈ ہارٹ ڈے رائیڈ" کا بھی اہتمام کیا تاکہ عالمی یومِ قلب کی مناسبت سے دل کی صحت کی بہتری کو فروغ دیا جا سکے۔  
یہ ایونٹ علی الصبح آغا خان یونیورسٹی اسپورٹس اور بحالی مرکز میں شروع ہوا جہاں شرکاء نے سرخ لباس میں شرکت کی۔ اس رائیڈمیں تقریباً 600 سائیکلسٹوں نے حصہ لیا جن میں طلباء، ڈاکٹرز، نرسز، ہسپتال کی قیادت اور سول سوسائٹی کے اراکین شامل تھے جو سب دل کی صحت سے متعلق شعور بڑھانے کی مشترکہ مقصد کے تحت متحد تھے۔ سائیکلسٹوں نے ایک محتاط طریقے سے طے شدہ راستے پر سفر کیا جو کہ کارساز روڈ سے شاہراہِ فیصل پھر ڈرگ روڈ اور آخر میں آغا خان یونیورسٹی کیمپس پر واپسی کے لیے تھا۔  

ڈاکٹر سولت فاطمی نے اس موقع پر اپنے خیالات کااظہار کرتے ہوئے کہا کہ "تقریباً نصف افراد جو دل کی بیماریوں میں مبتلا ہوتے ہیں ان کی موت کے بعد ان کی تشخیص ہوتی ہے۔ ہمارا مقصد ایسی سرگرمیوں جیسے منی میراتھن اور سائیکلنگ ایونٹس کے ذریعے دل کی دیکھ بھال اور باقاعدہ دل کے معائنے کے بارے میں آگاہی پیدا کرنا ہے۔"

دونوں تقریبات کا اختتام آغا خان یونیورسٹی اسپورٹس سنٹر میں ایک پرتکلف ناشتہ کے ساتھ ہوا۔
 
یہ تقریبات آغا خان ہسپتال کی کمیونٹی میں صحت مند زندگی کے فروغ کے مستقل عزم کے عین مطابق ہیں۔ برسوں سے آغا خان ہسپتال نے فلاح و بہبود اور اچھی صحت کو فروغ دینے والے ایونٹس کا انعقاد کیا ہے۔ عوام کو مستقل طور پر ایسی سرگرمیوں میں شامل کرکے ہسپتال نہ صرف علاج بلکہ بیماریوں بشمول دل کی بیماریوں کی روک تھام کے لیے طرز زندگی کے اختیار کرنے کے عزم کی تجدید کرتا ہے۔

آغا خان یونیورسٹی ہسپتال کے بارے میں:
آغا خان یونیورسٹی ہسپتال (AKUH) ایک غیر منافع بخش صحت کا ادارہ ہے جو مریضوں کو ایک چھت کے نیچے تمام طبی خدمات فراہم کرتا ہے۔ آغا خان یونیورسٹی ہسپتال (AKUH)اپنے رہنما اصولوں کے طور پر رسائی، معیار، مطابقت و اثرات پر زور دیتا ہے اور پاکستان کے 130 شہروں میں ایک وسیع نیٹ ورک کے تحت صحت کی دیکھ بھال کی سہولیات فراہم کرتا ہے۔ کراچی میں اپنے مرکزی چوتھی سطح کے ہسپتال کے علاوہ آغا خان یونیورسٹی ہسپتال (AKUH)کے نیٹ ورک میں 4 آف کیمپس ہسپتال، 35 سے زائد فارمیسیز، 19 میڈیکل سینٹرزاور 300 سے زائد لیب کلیکشن پوائنٹس شامل ہیں۔ ادارہ ہوم ہیلتھ کیئر اور دواؤں کی ہوم ڈلیوری کی خدمات بھی فراہم کرتا ہے۔ اعلی معیار اور مریضوں کی حفاظت کے اعتراف میں آغا خان یونیورسٹی ہسپتال (AKUH)کو جوائنٹ کمیشن انٹرنیشنل (JCI) کی طرف سے ایک اکیڈمک میڈیکل سینٹر کے طور پر منظور کیا گیا ہے اور اس کے کلینیکل لیبارٹریز کو کالج آف امریکن پیتھالوجسٹس (CAP) سے تیز اور درست ٹیسٹنگ کے لیے منظوری حاصل ہے۔ آغا خان یونیورسٹی ہسپتال (AKUH)ایک ممتاز صحت کا ادارہ ہے جو ہر مریض کو شاندار دیکھ بھال فراہم کرنے کے لیے پرعزم ہے چاہے مریض کی سماجی و اقتصادی حیثیت کچھ بھی ہو۔ آغا خان یونیورسٹی ہسپتال (AKUH)مستحق مریضوں کو فلاحی اور زکوٰۃ کی امداد بھی فراہم کرتا ہے۔ 2023 میں پاکستان بھر کے 1.3 ملین مریضوں کو 5.8 ارب روپے کی مالی امداد فراہم کی گئی۔

میڈیا کے لیے:  براہ کرم رابطہ کریں: شبیر عالم: | T. +92 21 3310 5336 | M. +92 301 8295048 | shabeer.alam@aku.edu 

0/کمنٹس:

جدید تر اس سے پرانی