شان فوڈز اور سمرائز مل کر مقامی اور عالمی فوڈ برانڈز کے لیے کامیاب اور جدید کھانوں کی مصنوعات تیار کریں گے

شان فوڈز نے پاکستان میں صارفین کے لیے کھانوں میں جدت کے مستقبل کو نئی شکل دینے کے لیے لذت، غذائیت اور صحت کے شعبے کی عالمی شہرت یافتہ کمپنی 'سمرائز (Symrise) کے ساتھ اپنی اسٹریٹجک شراکت داری کے حصے کے طور پر جدید ترین بین الاقوامی معیار کی پیداواری سہولت کا افتتاح کیا۔

عالمی کھانوں کا دنیا بھر میں جانا مانا نام اور پاکستان اور متحدہ عرب امارات میں مصالحہ جات کی مارکیٹ میں سرخیل کی حیثیت رکھنے والے شان فوڈز نے اپریل 2023 میں سمرائز کے ساتھ خصوصی اسٹریٹجک پارٹنرشپ کا آغاز کیا تھا جو ذائقے، غذائیت اور صحت کے شعبے میں دنیا بھر میں سرفہرست ہے۔

شان فوڈز اور سمرائز مل کر مقامی اور عالمی فوڈ برانڈز کے لیے کامیاب اور جدید کھانوں کی مصنوعات تیار کریں گے۔

اس شراکت داری کا مقصد:

مقامی سطح پر اشیا تیار کرنے والے افراد کے ساتھ مل کر اہم صارفین کی معاونت کرنا۔
سمرائز کے ذائقے، غذائیت اور صحت میں مہارت سے استفادہ کرتے ہوئے کھانوں اور نمکین اشیا کے لیے صارفین کی پسندیدہ اشیا اور مصنوعات کی تیاری کرنا۔

پسماندہ طبقے کے افراد کی شمولیت، مقامی وسائل کا استعمال اور ڈیلیوری چینلز کے ساتھ روزگار کے پائیدار مواقع پیدا کرنا۔



اس شراکت داری میں اہم ترین سنگ میل پاکستان میں جدید ترین بین الاقوامی معیار کی پیداواری سہولت کا افتتاح ہے۔
اس سہولت کو 25 کروڑ صارفین پاکستان کی فوڈ انڈسٹری کا احاطہ کرنے کے لیے ٹرانسفارمیشنل کھانے کی اشیا کو تیار، لانچ اور کمرشلائز کرنے کے مقصد کے ساتھ ڈیزائن کیا گیا ہے اور یہ پاکستان متحرک نوجوان صارفین کو سپورٹ کرتی ہے جو تیزی سے شہروں کا رخ کر رہے ہیں جس سے صارفین کے رویوں کے رجحانات میں تبدیلی آ رہی ہے۔ سہولت اور مستند ذائقہ صارفین کی اصل ضروریات کو پورا کرتا ہے۔ جیسے جیسے سہولت سے تیار ہونے والی اشیا سامنے آتی رہیں گی ویسے ویسے آپ کے لیے بہترین مصنوعات اور کھانے، فائدہ مند اجزا اور اس کے جائے پیدائش کے حوالے سے دعوؤں میں اضافہ ہوتا جائے گا جہاں مقامی وسائل اکثر سبقت لے جاتے ہیں۔

شان فوڈز ہیڈ کوارٹر میں پاؤڈر بلینڈنگ مینوفیکچرنگ کی یہ سہولت مقامی اور عالمی منڈیوں کے طے شدہ معیار کے مطابق اعلیٰ معیار کی مصنوعات فراہم کرنے کے ساتھ ساتھ درآمد شدہ خام مال پر انحصار کو کم اور مقامی طور پر تیار کردہ فوڈ سولیوشنز کو فروغ دینے کے شراکت داری کے عزم کو جاگر کرتی ہیں۔ یہ سہولت اب کام کر رہی ہے اور آنے والے سالوں میں مقامی مارکیٹ اور برآمدی منڈیوں کی ضروریات کو پورا کرنے کے لیے منصوبے میں توسیع کی جائے گی۔ اس منصوبے سے روزگار کے پائیدار مواقع بھی پیدا ہوں گے۔ توقع ہے کہ یہ پیداواری سہولت پاکستان میں کروڑوں ڈالر مالیت کی کھانے اور مصالحہ جات کی مارکیٹ کا احاطہ کرے گی جس کی شرح نمو دوہرے ہندسے تک پہنچ چکی ہے۔

نئے یونٹ کے افتتاح پر تبصرہ کرتے ہوئے شان فوڈز کی شریک چیئرپرسن محترمہ ثمرسلطان نے کہا کہ اس سہولت کا افتتاح مقامی پیداوار کے فروغ، فوڈ سائنس ٹیکنالوجی سے استفادے اور پاکستان کی معیشت کو سپورٹ کرنے کے ہمارے نصب العین کی عکاسی کرتا ہے۔ اپنی مینوفیکچرنگ صلاحیتوں کو بڑھا کر ہم ناصرف درآمدات پر انحصار کم کر رہے ہیں بلکہ نئی ملازمتیں بھی پیدا کر رہے ہیں۔ یہ سہولت پائیدار ترقی کے لیے ہمارے عزم اور پاکستان کی متحرک فوڈ انڈسٹری کی صلاحیتوں پر ہمارے یقین کا منہ بولتا ثبوت ہے۔

شراکت داری کے دوسرے مرحلے کے لیے شان فوڈز اور سمرائز بین الاقوامی منڈیوں تک رسائی کے لیے پرعزم ہیں جس میں خاص طور پر متحدہ عرب امارات اور جنوبی افریقہ کی منڈیوں کا احاطہ کیا جائے گا۔

شان فوڈز کے مشیر برائے اسٹریٹجی، نمو و سرمایہ کاری جناب عمران شیرانی نے کہا کہ شان فوڈز نے پاکستان میں کوالٹی مینجمنٹ سسٹم کے ساتھ ساتھ تحقیق، ڈیولپمنٹ اور ایپلی کیشن لیبارٹری اور مینوفیکچرنگ کی سہولت میں سرمایہ کاری کی ہے۔ سمرائز کے ساتھ اشتراک ایک ایسے برانڈ کے طور پر ہمارے مقام کو مزید تقویت فراہم کرتا ہے جو مسلسل نئے آئیڈیاز کی کھوج کے ساتھ ساتھ پاکستان میں کھانوں نئی جدت اور ذائقہ فراہم کر رہا ہے۔
سمرائز مشرق وسطیٰ اور پاکستان میں فوڈ اینڈ بیوریج انڈسٹری کے ارتقا میں اہم کردار ادا کر کے اپنا مضبوط مقام بنا چکا ہے جو ناصرف پاکستان میں ایک عرصے سے موجود ہے بلکہ کھانوں میں غذائیت اور ایسی ہیلتھ ٹیکنالوجی کی تلاش کے لیے عزم ہے جو جدید ذائقوں، پائیدار پیداوار اور مقامی وسائل سے مستفید ہونے کو سپورٹ کرتی ہے۔

سمرائز میں یورپ، افریقہ اور مشرق وسطیٰ کے فوڈ اینڈ بیوریج کی صدر لیلیان ریگنیئر نے اس شراکت داری پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ مارکیٹ میں نئی اشیا متعارف کرانے اور اپنے صارفین سے تعلق کے تناظر میں سمرائز اس اسٹریٹجک شراکت داری کا حصہ بننے پر پرعزم ہے۔ سمرائز اور شان فوڈز کے درمیان مضبوط تعلق کی بدولت ہم صارفین کو اپنے کامیاب برانڈز بروقت اور کم لاگت میں پہنچا سکیں گے۔ ہم پاکستان میں شان فوڈز کے ساتھ اپنے کاروبار کی ترقی کے اگلے مرحلے کے آغاز پر بہت پرجوش اور اس پر فخر محسوس کر رہے ہیں۔ یہ اشتراک مشرق وسطیٰ اور افریقہ میں ہمیں مضبوط نقوش کو مزید مستحکم کرنے میں مددگار ثابت ہو گا۔ ہم شان فوڈز کو پاکستان فوڈ انڈسٹری میں ایک بہترین سوچ کا حامل پارٹنر اور رہنما تسلیم کرتے ہیں اور ایک ساتھ مل کر ایک روشن مستقبل کے منتظر ہیں۔

چونکہ دونوں کمپنیاں کھانے کی صنعت کو تبدیل کرنے کے مشترکہ مقصد کے لیے کام کر رہی ہیں تو وہ آنے والے سالوں میں اس شعبے میں مارکیٹ لیڈر بننے کے لیے تیار ہیں جہاں وہ مثبت تبدیلیاں لاتے ہوئے صنعت میں نئے معیارات قائم کریں گی۔

سمرائز میں پاکستان کے کنٹری ہیڈ راحیل قادری نے کہا کہ اس سہولت کا افتتاح شان فوڈز کے ساتھ ہماری شراکت اور پاکستان کے لیے ہماری لگن کے ایک نئے باب کی نمائندگی کرتا ہے۔

شان فوڈز کا تعارف: شان فوڈز 5 براعظموں کے 75 سے زیادہ ممالک میں عالمی سطح پر موجود ہے جو مصنوعات کی ایک وسیع رینج پیش کرتی ہے جس میں ریسیپی مکسز، سادہ مصالحے، منجمد کھانے، انسٹنٹ نوڈلز، کوکنگ ساسز اور پیسٹ، اچار، چٹنیاں وغیرہ شامل ہیں۔ دنیا بھر میں مینوفیکچرنگ کے شعبے میں اس کے مضبوط نقوش موجود ہیں اور پاکستان اور متحدہ عرب امارات میں ریسیپی مکسز کے شعبوں میں مارکیٹ لیڈر کی حیثیت رکھتا ہے۔ شان اپنا مستند ذائقے اور خوشبو کو برقرار رکھتے ہوئے اپنے صارفین کی ضروریات کے مطابق مسلسل ترقی اور تبدیلی کی منازل طے کرنے میں فخر محسوس کرتا ہے۔ ان کی عالمی معیار کی حامل تخلیق کی صلاحیت، اطلاق اور مینوفیکچرنگ سہولیات پوری دنیا میں پاکستان کا ذائقہ پیش کر رہی ہیں۔

Symrise کا تعارف:Symrise(سمرائز) ذائقوں، خوشبوؤں، کاسمیٹک کے فعال اجزا اور خام مال کے ساتھ ساتھ فنکشنل اجزا کا عالمی سپلائر ہے۔ اس کے کلائنٹس میں پرفیوم، کاسمیٹکس، فوڈ اینڈ بیوریجز، فارماسیوٹیکل انڈسٹری اور غذائی سپلیمنٹس اور پالتو جانوروں کی خوراک بنانے والے شامل ہیں۔ 2023 کے مالی سال میں اس کی تقریباً 4.7 ارب یوروز کی فروخت نے سمرائز کو ایک معروف عالمی سپلائز بنا دیا۔ کمپنی کا مرکزی دفتر جرمنی کے شہر ہولزمینڈن میں ہے جبکہ یہ گروپ یورپ، افریقہ، مشرق وسطیٰ، ایشیا، امریکا اور لاطینی امریکا سمیت میں 100 سے زیادہ مقامات اور ممالک میں موجود ہے۔ سمرائز اپنے صارفین کے لیے نئے آئیڈیاز اور تیزی سے تبدیلی ہوتی دنیا میں ایسی مفید مصنوعات تیار کرتا ہے جو ان کی روزمرہ کی زندگی کا ایک ناگزیر حصہ ہیں۔ معاشی کامیابی اور کارپوریٹ ذمہ داری اس عمل کے ایک حصے کے طور پر ایک دوسرے سے منسلک ہیں۔

0/کمنٹس:

جدید تر اس سے پرانی