ڈی ڈبلیو پی ٹیکنالوجیز نے متعدد ایوارڈز اپنے نام کرلئے، کمپنی نے سسکو اینڈ انگرام پارٹنر ایوارڈ نائٹ میں کل تین ایوارڈز حاصل کئے

ڈی ڈبلیو پی ٹیکنالوجیز نے متعدد ایوارڈز اپنے نام کرلئے، کمپنی نے سسکو اینڈ انگرام پارٹنر ایوارڈ نائٹ میں کل تین ایوارڈز حاصل کئے

کراچی : ڈی ڈبلیو پی ٹیکنالوجیز (DWP Technologies) نے کراچی میں منعقدہ سسکو اینڈ انگرام پارٹنر ایوارڈ نائٹ (Cisco and Ingram Partner Award Night 2024) میں دو اہم اعزاز اپنے نام کرلئے ہیں۔

ایوارڈ کی تقریب میں ڈی ڈبلیو پی ٹیکنالوجیز کو سسکو ٹیکنالوجی پارٹنر آف دی ایئر اور سیکیورٹی پارٹنر آف دی ایئر ایوارڈز سے نوازا گیا۔جو اس کی ٹیکنالوجی اور سائبر سیکیورٹی کے شعبے میں خدمات کی بدولت حاصل کئے گئے۔

ڈی ڈبلیو پی ٹیکنالوجیز کو سسکو ٹیکنالوجی پارٹنر آف دی ایئرایوارڈ (Cisco Technology Partner of the Year)سیکیورٹی سمیت سسکو ٹیکنالوجیز میں اپنی غیر معمولی سالانہ کارکردگی اور مطمئن کن سروسز دینے کے اعتراف میں نوازے گئے۔ یہ ایوارڈ ڈی ڈبلیو پی کی جدیدخدمات فراہم کرنے کے عزم کو اجاگر کرتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: لکی سیمنٹ نے مینجمنٹ ایسوسی ایشن آف پاکستان کی جانب سے کارپوریٹ ایکسلنس ایوارڈ حاصل کرلیا


ڈی ڈبلیو پی ٹیکنالوجیز کو سال کے بہترین سیکیورٹی پارٹنر (Security Partner of the Year)کا ایوارڈ بھی حاصل ہوا، جو سسکو سیکیورٹی کے شعبے میں کمپنی کی مہارت کا ثبوت ہے۔ یہ اعزاز جدید ترین سائبر سکیورٹی خدمات کے ذریعے کاروبار کے تحفظ کے لیے ڈی ڈبلیو پی کے عزم کی عکاسی کرتا ہے اور کمپنی کو پاکستان میں جدید ٹیکنالوجی لیڈر کے طور پرسامنے لارہا ہے۔

ڈی ڈبلیو پی کی سیلز ٹیم کے رکن، محمد فیصل نے سینٹرل ریجن میں مثالی کارکردگی پر آؤٹ اسٹینڈنگ پرفارمر ایوارڈ (Outstanding Performer Award)بھی جیتا۔ یہ انفرادی اعزاز ان کی لگن، تکنیکی مہارت، اور کلائنٹس میں غیر معمولی خدمات پیش کرنےکے  عوض ملا ہے۔

ڈی ڈبلیو پی گروپ کے چیف آپریٹنگ آفیسر روحیل بشیر نے ان کامیابیوں پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا، ''یہ ایوارڈز ہماری ٹیم کی ٹیکنالوجی کے شعبے میں بہترین کارکردگی اور مسلسل جدت کا ثبوت ہیں۔ پاکستان کے صف اول کے کاروباری گروپ کی حیثیت سے، ہم مسلسل عالمی معیار کی جدید خدمات فراہم کرنے کیلئے کوشاں ہیں جو ہمارے صارفین کوڈیجیٹل تبدیلی کے اہداف کے حصول میں مدد کرتی ہیں۔ سسکو اور انگرام کی طرف سے یہ اعزازات ہماری حوصلہ افزائی کرتے ہیں کہ ہم اس صنعت میں مزید اعلیٰ معیار قائم کریں۔"

ڈی ڈبلیو پی ٹیکنالوجیز اپنی تکنیکی صلاحیتوں کو بڑھانے اور سسکو کے ساتھ اپنی شراکت داری کو مضبوط بنانے کے لئے پرعزم ہے۔ کمپنی کی جانب سے جدت کے لئے سرمایہ کاری جاری رکھی جائے گی جو ملک و بیرون ملک کاروباری اداروں کی بڑھتی ہوئی ضروریات کو پورا کرنے کے لئے ٹیلنٹ کو نکھارنے میں اپنا کردار ادا کر رہی ہے۔ یہ ایوارڈز ڈی ڈبلیو پی کے شاندار سفر میں ایک بڑے سنگ میل کی حیثیت رکھتے ہیں اور خطے میں ایک قابل اعتماد ٹیکنالوجی پارٹنر کی حیثیت سے اسکی ساکھ کو مزید مستحکم بناتے ہیں۔


0/کمنٹس:

جدید تر اس سے پرانی