مائی ایمریٹس پاس کے تحت دبئی آمد پر ایمریٹس کے صارفین 1 نومبر تا 25 مارچ 2025 حیران کن آفرز سے محظوظ ہوسکیں گے

دبئی میں موسم سرما کے دوران مسافروں کی دبئی آمد پر مائی ایمریٹس پاس کے ساتھ دلچسپ ڈسکاؤنٹس


کراچی:  ایمریٹس نے آج سے اپنے مشہور مائی ایمریٹس پاس (My Emirates Pass) کی واپسی کا اعلان کیا ہے، جس کی بدولت مسافروں کو دبئی اور متحدہ عرب امارات میں سیکڑوں مقامات پر خصوصی آفرز سے لطف اندوز ہونے کی سہولت حاصل ہوگی۔ اس کا آغاز یکم نومبر سے ہورہا ہے اور 25 مارچ 2025 تک کارآمد رہے گا جس کے تحت مائی ایمریٹس پاس کے اہل صارفین اپنے بورڈنگ پاس کا استعمال کرتے ہوئے ریسٹورنٹس، فیملی ڈے آؤٹ، پرسکون سپا ٹریٹمنٹس، لگژری شاپنگ آؤٹ لٹس، پرائیویٹ پولز سمیت بہت سارے مقامات پر ناقابل یقین ڈسکاؤنٹ حاصل کرسکیں گے۔  

دبئی آنے والے یا براستہ دبئی سفر کرنے والے ایمریٹس کے صارفین آسانی سے اپنا بورڈنگ پاس اور کارآمد شناختی دستاویز پیش کرکے دنیا کے کچھ مشہور ترین مقامات بشمول ایٹ دی ٹاپ برج خلیفہ، آئی ایم جی ورلڈز آف ایڈونچر اور ایکوا وینچر واٹر پارک میں ناقابل یقین آفرز حاصل کرسکیں گے۔مائی ایمریٹس پاس کی تمام آفرز کو ملاحظہ کرنے کے لئے، براہ کرم ملاحظہ یہ لنک (emirates.com/myemiratespass) وزٹ کریں۔



سیاحتی مقامات کی اعزازی طور پر رسائی


یہاں ریٹیل، تفریح، ڈائننگ، معروف دلچسپ مقامات اور لگژری اسپاز کے لئے 600 سے زائد خصوصی آفرز اور ڈسکاؤنٹ کے ساتھ ساتھ رواں سال مسافروں کو سیزن کے کے دوران ایکسپو سٹی میں وژن پویلین اور ایکسپو میوزیم تک بھی مفت رسائی حاصل ہوگی۔

دبئی شاپنگ فیسٹول کی 30 ویں سالگرہ


رواں سال دبئی شاپنگ فیسٹیول اپنی 30 ویں سالگرہ بھرپور انداز سے منا رہا ہے، جس میں عالمی معیار کے پرفارمرز، خصوصی تجربات اور ناقابل فراموش تفریح کی میزبانی کا اہتمام کیا گیا ہے۔ یہ فیسٹول 6 دسمبر2024  سے 12 جنوری 2025  تک شہر بھر میں جاری رہے گا، جو پورا مہینہ یادگار ریٹیل آفرز سے بھرپور ہوگا۔ ایمریٹس کے صارفین اپنے بورڈنگ پاس کا استعمال کرتے ہوئے ریسٹورنٹس، اسپاز، پولز، فیملی کیلئے دلچسپ مقامات سمیت دیگر مقامات پر خصوصی آفرز سے لطف اندوز ہوسکتے ہیں۔

دبئی میں موسم سرما کی دھوپ سے لطف اندوز ہوں


چاہے وہ عالمی شہرت یافتہ مہمان نوازی کی آفرز میں مشغولیت ہو، دھوپ میں ڈوبے ساحل پر آرام کرنا ہو، یا تہواروں کی تقریبات میں خود کو مصروف رکھنا ہو، دبئی ہر طرح کے مسافر کے لئے بہت سے شاندار تجربات اور دلچسپ مقامات پیش کرتا ہے۔

•       ایمریٹس کے دبئی ایکسپیرینس پلیٹ فارم کے ذریعے صارفین دبئی اور متحدہ عرب امارات میں پروازوں، ہوٹل میں قیام، اہم دلچسپ مقامات کی سیر اور کھانے پینے و تفریحی تجربات سمیت اپنی مرضی کے مطابق سفر ی پروگراموں کو ترتیب دے سکتے ہیں اور مزید منفرد فوائد سے فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔

•       جی ایل - اسکائی وارڈز پارٹنرز: ایمریٹس کے ایوارڈ یافتہ لائلٹی پروگرام کے ممبرز، ایمریٹس اسکائی وارڈز کے عالمی شراکت داروں جیسے ہوٹلوں، ایئر لائنز، کار کے کرائے، ریٹیل اور بینکنگ کی خدمات کے حصول پر مائلز بھی کما سکتے ہیں۔ ممبرز ان مائلز کو انعامی ٹکٹوں، اپ گریڈز، یا یہاں پھر کانسرٹس اور کھیلوں کی تقریبات کے ٹکٹوں کے حصول پر بھی خرچ کرسکتے ہیں۔ ایمریٹس اسکائی وارڈز کے بارے میں مزید تفصیلات یہاں لنک (https://www.emirates.com/english/skywards/) سے حاصل کریں۔ دبئی میں قیام کے دوران آپ شہر بھر میں ہمارے شراکت داروں کی خدمات کے حصول پر مائلز کما سکتے ہیں جیسے دبئی مال، عریبین ایڈونچرز، ایمریٹس ہالیڈیز سمیت بہت سے مقامات ہیں۔

•       ایمریٹس ہالیڈیز: صارفین ایمریٹس ہالیڈیز کے ذریعے دبئی میں اپنی تعطیلات کے لئے بکنگ کرسکتے ہیں۔ ایمریٹس ہالیڈیز کی تمام تعطیلات میں باسہولت بکنگ کے آپشنز شامل ہیں۔ مزید ذہنی سکون کے لئے ایمریٹس ہالیڈیز کی خصوصی 24/7آن ہالی ڈے سروس ٹیم  چھٹیاں منانے والوں کی مدد کرنے کے لئے ہر لمحہ موجود ہوگی۔ جب آپ ایمریٹس ہالیڈیز کے ساتھ اپنی تعطیلات کی بکنگ کرواتے ہیں، تو آپ کو اپنی پرواز کے لئے موصول ہونے والے مائلز کے علاوہ بونس مائلز بھی ملتے ہیں۔

ایمریٹس چھ براعظموں میں دنیا بھر کے 140 سے زائد مقامات کے لئے پروازوں کی سفری خدمات پیش کرتا ہے اور فی الحال پاکستان سے دبئی تک ہفتہ وار 44 پروازیں آپریٹ کرتا ہے۔مزید معلومات کے لئے اسکی ویب سائٹemirates.com وزٹ کریں۔ فضائی ٹکٹس emirates.com، ایمریٹس کال سینٹر اور ریٹیل دفاتر، ٹریول ایجنٹس یا آن لائن ٹریول ایجنٹس کے ذریعے خریدے جاسکتے ہیں۔

0/کمنٹس:

جدید تر اس سے پرانی