یوسف حسین او آئی سی سی آئی کے صدر منتخب


کراچی:فیصل بینک کے صدر اور چیف ایگزیکٹو آفیسر یوسف حسین کو2024- 2026 کیلئے اوورسیز انوسٹرز چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری(OICCI) کا صدر منتخب کرلیا گیا ہے۔ س بات کا اعلان او آئی سی سی کے غیر معمولی اجلاس میں کیا گیا جبکہ نیسلے پاکستان کے منیجنگ ڈائریکٹر اور چیف ایگزیکٹو آفیسر جیسن ایوانسیناکو سینئر نائب صدر اور پاکستان ٹوبیکو کمپنی کے منیجنگ ڈائریکٹر اور چیف ایگزیکٹو آفیسر سیّد علی اکبر کو نائب صدر منتخب کیا گیاہے۔

اس موقع پر او آئی سی سی کی منیجنگ کمیٹی کا بھی انتخاب کیا گیا جس میں یوسف حسین فیصل بینک،  جیسن ایوانسینا نیسلے پاکستان، سیّد علی اکبرپاکستان ٹوبیکو کمپنی، عامر ابراہیم حفیظ پاکستان موبائل کمیونیکیشنز (جاز)، احمد خان بوزئی سٹی بینک این اے پاکستان، آصف احمد آئی بی ایم اٹالیاایس پی اے، فرحین سلمان عامر لپٹن پاکستان، فہد کے چنائے پاکستان کیبلز، حفظہ شمسی روش پاکستان، جاوید غلام محمدمارٹن ڈاؤمارکر، ایم عادل خٹک، اٹک ریفائنری اور محمد جاوید اقبال یونائیٹڈ بینک شامل ہیں۔

 نومنتخب منیجنگ کمیٹی میں بینکنگ، ٹیلی کمیونیکیشن،فارما سوٹیکل اور مینو فیکچرنگ جیسے کلیدی شعبوں کے اہم کاروباری رہنما شامل ہیں جو پاکستان کے معاشی منظر نامے میں ایک اہم شراکت دارکے طورپر او آئی سی سی آئی کی پوزیشن کی عکاسی ہے۔
اوآئی سی سی آئی کو امید ہے کہ یہ لیڈرشپ پالیسیوں کی تشکیل اور پاکستان میں سرمایہ کاری کیلئے مزیدسازگار ماحول کو فروغ دینے پر توجہ دے گی۔

اس موقع پر نو منتخب صدر یوسف حسین نے اپنے خطاب میں پاکستان میں چیلنجزاور سرمایہ کاری کے مواقعوں کی طرف اشارہ کرتے ہوئے اس وقت ملک کے پیچیدہ معاشی ماحول کاا عتراف کرتے ہوئے کہاکہ پاکستان آج ایک نازک موڑ پر کھڑا ہے۔ انہوں نے کہاکہ اگرچہ  افراطِ زر میں کمی آرہی ہے اور ہم جی ڈی پی کی گروتھ میں معمولی بحالی دیکھ رہے ہیں لیکن ملک کو اس وقت بھی اسٹرکچرل چیلنجز کا سامناہے۔ تاہم یہ چیلنجز اہم اصلاحات کوآگے بڑھانے، جدّت اور کاروباری ماحول کو فروغ دینے کے مواقعوں کی نمائندگی کرتے ہیں جس سے پائیدار ترقی کو فروغ ملتاہے۔

اس موقع پر سبکدوش ہونے والے صدر ریحان شیخ جو منیجنگ کمیٹی کے سابق رکن کے طورپر اپنی خدمات انجام دیتے رہیں گے نے اپنے خطاب میں حکومتی اداروں کے ساتھ منسلک ہونے اور معاشی چیلنجز سے نمٹنے کیلئے اسٹریٹجک سلوشنزپیش کرنے پر او آئی سی سی آئی کے کردار پر روشنی ڈالی۔ 2023-24کی مدّت کے دوران، او آئی سی سی آئی نے غیر ملکی وفود اور ممکنہ سرمایہ کاروں کے سامنے پاکستان کے سرمایہ کاری کے مواقعوں کو فعال طورپر نمایاں کرنے کے ساتھ ساتھ ملک کی ترقی کی صلاحیت پر زور دیا اور براہِ راست غیر ملکی سرمایہ کاری کیلئے پاکستان کو ایک پرکشش مقام کے طورپر اجاگر کیا۔ انہوں نے کہاکہ او آئی سی سی کی کاوشیں پاکستان کے مستقبل کے معاشی امکانات کو اجاگر کرنے پر مرکوز ہیں۔

یوسف حسین نے 25سالہ پروفیشنل تجربے کے ساتھ، کثیر القومی اداروں میں مختلف پوزیشنز پر قائدانہ کردار ادا کیے ہیں اور بینکنگ اور مالیاتی شعبوں کے اندر اسٹریٹجک اقدامات میں فعال کردار ادا کیاہے۔ یوسف حسین نے اسٹیٹ بینک کے ساتھ بھی کام کیا ہے اور معاشی اصلاحات اور گروتھ کے پالیسی مباحثوں کو آگے بڑھانے میں خود کوایک اہم شخصیت کے طورپر پیش کیا ہے۔


0/کمنٹس:

جدید تر اس سے پرانی