بی ایف بائیو سائنسز کی جنرل سبسکرپشن 2اور 3اکتوبر کوہوگی

کراچی:بی ایف بائیو سائنسز کے6.25ملین(25فیصد) شیئرز  2اور 3اکتوبر کو 77روپے کی اسٹرائیک پرائس پر عام سرمایہ کاروں کی سبسکرپشن کیلئے پیش کیے جائیں گے۔عام سرمایہ کار 2اور 3اکتوبر کو بینکنگ اوقات کے دوران صبح 9بجے سے شام 5بجے تک آئی پی او  سبسکرائب کرسکتے ہیں۔ تاہم ای آئی پی او (e-IPO)کے ذریعے 24گھنٹے سبسکرپشن کی جاسکتی ہے۔

بی ایف بائیو سائنسز کا بک بلڈنگ کا مرحلہ گزشتہ ہفتے3.4گنا اوورسبسکرائب کے ساتھ اختتام پذیرہوگیا۔ آئی پی او کو ادارہ جاتی اور انفرادی سرمایہ کاروں کی جانب سے زبردست پذیرائی ملی جس سے فی حصص کی مقررہ قیمت55روپے سے بڑھ کر40فیصد اضافے کے ساتھ 77روپے فی حصص تک پہنچ گئی او کمپنی نے آئی پی او کے ذریعے مجموعی طورپر 1.93ارب روپے جمع کیے۔

 اس آئی پی او کے لیڈ منیجر اور بک رنر عارف حبیب لمیٹڈ کے چیف ایگزیکٹو آفیسر شاہدعلی نے کہاکہ بی ایف بائیو سائنسزبنیادی طورپر ایک مضبوط کمپنی ہے جس کی پبلک آفرنگ ریٹیل سرمایہ کاروں کو دیگر فارماسوٹیکل کمپنیوں کے مقابلہ میں زیادہ پُرکشش ویلیوایشن فراہم کررہی ہے۔
یہ منفرد پوزیشننگ سرمایہ کاروں کوممکنہ ترقی سے فائدہ اٹھانے کے ساتھ ساتھ ایک سازگار انٹری پوائنٹ فراہم کرے گی۔


0/کمنٹس:

جدید تر اس سے پرانی