موبی لنک بینک نے موسمیاتی خطرات سے تحفظ کیلئے زرعی قرض لینے والوں کیلئے کلائمیٹ انشورنس متعارف کرادی
اسلام آباد، پاکستان میں صف اول کے ڈیجیٹل مائیکرو فنانس بینک، موبی لنک بینک نے چھوٹے و درمیانے کاشتکاروں اور مویشی مالکان کو موسمیاتی تبدیلی کے بڑھتے ہوئے خطرات سے بچانے کے لیے کلائمیٹ شاک انشورنس (Climate Shock Insurance) متعارف کرا دی ہے۔ اس اقدام کے تحت بینک غیر متوقع آب و ہوا کی تباہ کاریوں کے نتیجے میں فصلوں اور مویشیوں کو پہنچنے والے نقصانات کا احاطہ کرکے مالی تحفظ فراہم کرتا ہے، جس سے کسانوں کو بڑھتے ہوئے موسمی اتار چڑھاؤ کے دوران اپنا ذریعہ معاش برقرار رکھنے میں مدد ملتی ہے۔ اس انشورنس پروڈکٹ کو بینک کے موجودہ زرعی قرض اور لائیو سٹاک آفرز میں ضم کیا گیا ہے، جو کوریج تک رسائی کو آسان بناتا ہے اور قدرتی آفات سے نمٹنے کے روایتی طریقوں کے مقابلے میں ادائیگی کے دورانیہ کو تیز رفتار کرتا ہے۔ اس اقدام کے ذریعے موبی لنک بینک ماحولیاتی، سماجی اور گورننس (ای ایس جی) کے اصولوں پر کارفرما رہ کر اپنے عزم کو تقویت دیتا ہے اور زرعی شعبے میں سہولت اور پائیداری کو فروغ دیتا ہے۔
پاکستان کا زرعی شعبہ ملکی معیشت میں کلیدی اہمیت رکھتا ہے لیکن اسے موسمیاتی تبدیلیوں سے بہت سے خطرات کا سامنا ہے اور سال 2040 تک زرعی پیداوارمیں 8 سے 10 فیصد کمی کی پیش گوئی کی گئی ہے۔ اس صورتحال کے پیش نظر موبی لنک بینک کی کلائمیٹ شاک انشورنس خشک سالی، زیادہ بارشوں اور پودوں کی بیماریوں سمیت شدید موسم سے متاثرہ کسانوں کو مالی تعاون فراہم کرنے کے لیے تیار کی گئی ہے۔ یہ انشورنس گندم اور چاول جیسی اہم فصلوں کا احاطہ کرتی ہے اور مویشیوں کو قدرتی آفات اور بیماریوں سے بچاتی ہے
موبی لنک بینک کے چیف بزنس آفیسر عطاء الرحمان نے اس اقدام کی اہمیت پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا، ''موسمیاتی بحران کا خطرہ اب زیادہ دور نہیں ہے۔ ہمارے فصلوں اور لائیو سٹاک کے پورٹ فولیو کے قرض دہندگان کے لئے یہ ایک سنگین حقیقت ہے۔ ہماری کوشش ہے کہ انہیں ذہنی سکون فراہم کریں کیونکہ ہم اس بات سے بخوبی واقف ہیں کہ وہ موسمیاتی تبدیلی سے متعلق آفات سے مالی طور پر محفوظ رہیں گے، اس طرح وہ اپنی فصلوں اور مویشیوں کی حفاظت کو یقینی بناسکیں گے۔کلائمیٹ شاک انشورنس دیہی طبقات کے لئے بااعتماد مالیاتی شراکت دار ہونے سے متعلق بینک کے مشن سے ہم آہنگ ہے۔ اس انشورنس کی بدولت موسمیاتی تبدیلی سے خطے میں سب سے متاثرہ علاقوں میں پائیدار ترقیاتی اہداف کی کاوشوں کے ساتھ ہمارا عزم مزید مستحکم ہوتا ہے۔''
موبی لنک بینک دور رس سوچ رکھنے والا مستقبل کے لیے تیار ادارہ ہے جو پاکستان کے زرعی شعبے کی اہم ضروریات کو پورا کرنے کے لیے پرعزم ہے، یہ ملک کا وہ شعبہ ہے جو ملک کی 40 فیصد سے زائد لیبر فورس کو روزگار فراہم کرتا ہے۔ موبی لنک بینک معروف انشورنس فراہم کنندگان کے اشتراک سے قابل اعتماد اور موسمیات سے متعلق انشورنس مصنوعات تک رسائی فراہم کرکے چھوٹے کسانوں اور مویشی مالکان کی حفاظت کرتا ہے۔ کلائمیٹ شاک انشورنس کا آغاز پاکستان کی زرعی افرادی قوت کے تحفظ اور انہیں بااختیار بنانے کے لیے پائیدار حل پیش کرنے سے متعلق بینک کی جاری کاوشوں میں ایک سنگ میل کی حیثیت رکھتا ہے۔
موبی لنک بینک،ویون (VEON) گروپ کا حصہ ہے، جو ایک عالمی ڈیجیٹل آپریٹر ہے اور چھ ممالک میں 160ملین صارفین بھرپور کنیکٹوٹی اور آن لائن خدمات فراہم کرتا ہے جو دنیا کی آبادی کا 7فیصد حصہ ہیں۔
ایک تبصرہ شائع کریں